Tag: Wasim akram

  • کراچی کنگز کے صدر  وسیم اکرم کورونا میں مبتلا

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کورونا میں مبتلا

    کراچی : کراچی کنگز کے صدر اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کورونا میں مبتلا ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کورونا میں مبتلا ہوگئے ، کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر وسیم اکرم نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا اومان سے نجی لیگ میں شرکت سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہد ہاشمی نے بتایا کہ دو روز قبل اومان سے واپسی پر وسیم اکرم کی طبیعت ناساز تھی اور گلے میں بھی تکلیف تھی ، جس پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں ارشد اقبال اور کامران اکمل کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

    خیال رہے ایس ایل سیزن 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے، میگا ایونٹ کیلئے ٹیموں نے کراچی میں ٹریننگ سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ آج پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ ملتان سلطانز اور زلمی کا پریکٹس میچ بھی آج شیڈول ہے۔

  • قومی ٹیم کے سابق ڈاکٹر کا وسیم اکرم سے متعلق بیان، نیا پنڈورہ بکس کھل گیا

    قومی ٹیم کے سابق ڈاکٹر کا وسیم اکرم سے متعلق بیان، نیا پنڈورہ بکس کھل گیا

    کراچی: وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کے لئے سازش رچائی گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا۔

    نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ڈاکٹر نے انکشافات کئے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

    ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آسکیں، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو ‘ان فٹ’ قرار دےدو۔

    ڈاکٹرتوصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم کے خلاف سازش میں بڑے کھلاڑی شامل تھے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل: وسیم اکرم کی فیورٹ ٹیم کون سی؟

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل: وسیم اکرم کی فیورٹ ٹیم کون سی؟

    کراچی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کس ٹیم کو سپورٹ کرینگے، خود ہی لیجنڈ نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے ذیابیطس کےعالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں آسٹریلیا کوسپورٹ کروں گا، وجہ صاف ہے کہ میری بیوی شنیرا اکرم کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے، اسی لئے میں اپنی بیوی کوسپورٹ کروں گا۔

    ذیابیطس پر گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابیطس کا مریض بن گیاتھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں تھی اس مرض سےکیسےبچاجائے؟ اب میں نے ایک روٹین ترتیب دی ہےتاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔

    یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے، اب پہلی ترجیح صحت کی بہتری ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 14نومبر کو انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کے تحت شوگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عام آگاہی پھیلانا اور انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

  • شکر ہے اپنی زندگی میں بھارت کو ورلڈ کپ میں ہارتے ہوئے دیکھ لیا، وسیم اکرم

    شکر ہے اپنی زندگی میں بھارت کو ورلڈ کپ میں ہارتے ہوئے دیکھ لیا، وسیم اکرم

    لاہور : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شکر ہے میں نے اپنی زندگی میں دیکھ لیا کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرادیا۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریوائیو کا تھا، بھارت سے جیتے جانے والے میچ کے دن دنیا کو پاکستان کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کا بخوبی اندازا ہوگیا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ محمد رضوان ڈیڑھ دو سال سے بہت اچھی پرفارمنس دے رہا ہے، اب قومی کرکٹ ٹیم کوآگے کی طرف دیکھنا ہے یہ ایک لمبی ریس ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں ہی دیکھ لیا کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دے دی ہے۔

    انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پریکٹس کرکے اسکلز کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، آپ پریکٹس سے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ بہتر بناسکتے ہو، فٹنس آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فزیکلی فٹ ہوگئے تو دنیا سے مقابلہ کر پاؤ گے، دنیا کے ٹاپ کرکٹر پہلےاپنی فٹنس کا پورا خیال رکھتے ہیں جو انہیں مستعد اور چا ق و چوبند رکھتی ہے۔

    اپنی فٹنس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سال1988میں میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ تھا تو کپتان عمران خان نے کہا تھا کہ پریکٹس کے بعد سونا نہیں میچ دیکھنا ہے کیونکہ میچ دیکھنے سے بھی آپ بہت کچھ سیکھتے ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ہوچکا ہے تاہم شاہین کو ابھی مزید کارکردگی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وہ جتنی زیادہ بولنگ کرے گا اس کی پیس اور بڑھے گی۔

  • ورلڈکپ 1992: کپتان نے کیا ٹاسک دیا تھا؟ جانئے فائنل کے ہیرو وسیم اکرم کی زبانی

    ورلڈکپ 1992: کپتان نے کیا ٹاسک دیا تھا؟ جانئے فائنل کے ہیرو وسیم اکرم کی زبانی

    کراچی: انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ فائنل میں کپتان عمران خان نے وسیم اکرم کو کیا ٹاسک دیا تھا؟ کراچی کنگز کے صدر نے تاریخی فتح سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے  کوچ اور سوئنگ کے سلطان نے اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ   سے خصوصی گفتگو کی اور بانوے کے ورلڈ کپ سے متعلق وہ حقائق بیان کئے جو کہ آج تک شائقین کرکٹ سے پوشیدہ رہے۔

    خصوصی گفتگو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ فائنل سے ایک رات قبل خوشی سے نیند نہیں آرہی تھی، فائنل میں ہمارا مقابلہ دنیا کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ سےتھا، فتح کے ٹریک پر آنے کے بعد عمران خان نے ہمارے ذہنوں میں نقش کردیا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔ 

    وسیم اکرم نے بتایا کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کےبعد یقین تھا کہ ورلڈ چیمپین بن جائیں گے، ڈریسنگ روم میں عمران خان کھلاڑیوں سے کہتے رہتے تھے کہ ہمت نہ ہارو ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔

    خصوصی گفتگو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ 249 رنز کا ٹارگٹ دینے کے بعد بولنگ کی باری آئی، عمران خان نے میرے ہاتھ میں بال تھمائی اور کہا کہ پورا زور لگاؤ اور دو وکٹیں لیکر دو، اس روز بال ریورس ہورہاتھا مجھےیقین تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کردونگا۔

    کراچی کنگز کے صدر نے بانوے کا ورلڈکپ جیتنے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑادن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتےتو پاکستان پہنچ کر اندازہ ہوا کہ ورلڈ چیمپن بنے ہیں، عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

    وسیم اکرم نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان ایماندار ہمت والے وزیر اعظم ہیں، عمران خان اللہ کے سوا کسی سےنہیں دڑتے، ہمیں عمران خان کوسپورٹ کرناہوگا وہ ضرورکامیاب ہوں گے اور پاکستان کو دنیا کی سب سےبڑی سپرپاوربنائیں گے۔

    واضح رہے کہ بانوے ورلڈ کپ کے ہیرو وسیم اکرم نے فائنل میں انگلینڈ کے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لیوز کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلش بلے بازی کی کمر توڑ دی تھی، وسیم اکرم کو 33 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

     

  • پی ایس ایل فائیو، وسیم اکرم کو غصہ کب آیا؟

    پی ایس ایل فائیو، وسیم اکرم کو غصہ کب آیا؟

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر اور کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ڈائمنڈ کیٹگری کا پلیئر آؤٹ ہوا تو اس وقت زیادہ غصہ آیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر اور کوچ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگز کی جیت کا مزا الگ تھا، جیت کا پوری ٹیم، کپتان اور نوجوانوں کھلاڑیوں کو کریڈٹ دوں گا، نئے لڑکوں نے بھی بہت محنت کی اور اچھا کھیل پیش کیا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آخری بال تک میں دباؤ میں رہا، جب تک آخری ہٹ یا وکٹ نہیں گرجاتی پرسکون نہیں ہوتے، میچ کا ہر لمحہ دباؤ والا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کراچی کنگز کے کوچ کا کہنا تھا کہ ایک دو ہفتے کھلاڑیوں کو انجوائے کرنے دوں گا اس کے بعد پی ایس ایل 6 کی تیاری ہوگی، نئے لڑکوں پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک نئے لڑکے کو ایک ہی میچ کھلایا اور اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بولرز نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل فراموش سال ہے، کورونا وبا، ڈین جونز کا انتقال ایسے بہت سے واقعات رواں سال ہوئے، اس وقت خوشی اور غم کے ملے جلے احساسات ہیں۔

  • وسیم اکرم کراچی کے شہریوں سے ناراض کیوں؟

    وسیم اکرم کراچی کے شہریوں سے ناراض کیوں؟

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی کے شہریوں سے ناراض ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل سمندر کو پھر سے گندا کرنے پر کراچی کے شہریوں سے ناراض ہوگئے۔

    وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’انتظامیہ نے حال ہی میں ساحل صاف کیا تھا شہریوں نے پھر گندا کردیا، شہری کوڑے دان کے بجائے ساحل پر کچرا پھینکتے ہیں، ہم سب کو شرم آنی چاہئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں ہفتے کے پہلے روز صبح صبح اپنی بیگم کے ساتھ سی ویو آیا ہوں لیکن میں نے بیوی کو یہاں لا کر غلطی کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی خوبصورت صبح کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر برباد ہوگئی

    انہوں نے اپنے پیچھے کچرے سے اٹے ساحل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے لیے کوئی دوسرا نہیں ہم خود ہی ذمہ دار ہیں، میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، پاکستان کے لوگ بہت خوبصورت ہیں، یقیناً خوبصورت ہیں لیکن گندے بھی ہیں اور اس بات کو مانیں۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد کو مشورے دینے کا شوق ہے وہ اب مشورے دیں کہ کیسے اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹر پر ساحل کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور ہم اس کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

  • وسیم اکرم کی خوبصورت صبح کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر برباد ہوگئی

    وسیم اکرم کی خوبصورت صبح کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر برباد ہوگئی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم صبح صبح بیگم کے ساتھ ساحل سمندر پر پہنچ کر پریشان ہوگئے، کچرے سے اٹے ساحل کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہت خوبصورت لوگ ہیں لیکن گندے بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں وہ ساحل سمندر پر کھڑے ہیں اور نہایت پریشان نظر آرہے ہیں۔

    اپنی ویڈیو میں وسیم اکرم کہہ رہے ہیں کہ میں آج ہفتے کے پہلے روز صبح صبح اپنی بیگم کے ساتھ سی ویو آیا ہوں لیکن میں نے بیوی کو یہاں لا کر غلطی کردی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیچھے کچرے سے اٹے ساحل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کوئی دوسرا نہیں ہم خود ہی ذمہ دار ہیں، میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت خوبصورت ہیں، یقیناً خوبصورت ہیں لیکن گندے بھی ہیں اور اس بات کو مانیں۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد کو مشورے دینے کا شوق ہے وہ اب مشورے دیں کہ کیسے اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ساری گندگی سمندر سے آئی ہے، جو کچرا ہم سمندر میں پھینکتے ہیں وہ لہروں کے ساتھ واپس آتا ہے۔

    دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹر پر ساحل کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور ہم اس کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

    شنیرا اکرم اس سے قبل بھی ساحل پر پڑے طبی فضلے کی نشاندہی کر چکی ہیں جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور طبی فضلہ ساحل سے اٹھا کر محفوظ طریقے سے تلف کیا گیا تھا۔

  • کیوی فاسٹ بولر نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

    کیوی فاسٹ بولر نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو سیشن میں ایک بار پھر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

    ٹرینٹ بولٹ سے مداح نے سوال کیا کہ آپ کس سے متاثر ہوکر فاسٹ بولر بنے؟ جس پر بولٹ نے جواب دیا کہ بہت سے ایسے بولرز ہیں لیکن سب سے زیادہ وسیم اکرم سے متاثر ہوں۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’وسیم اکرم سے میں نے بال کو سوئنگ کرنا سیکھا، ان کی طرح گیند کو کوئی نہیں گھما سکتا، لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنے لیے تعریفی کلمات سننے پر مسکرا دئیے۔

    ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) | Twitter

    واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 414 وکٹیں حاصل کی جبکہ 356 ون ڈے میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 502 ہے۔

    دوسری جانب کیوی نمبر ون بولر ٹرینٹ بولٹ نے 67 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں اور بالترتیب 267، 164 اور 39 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

  • ’’کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھانے والے دو پاکستانی بولرز‘‘

    ’’کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھانے والے دو پاکستانی بولرز‘‘

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی 80 کی دہائی کی تصاویر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم اور وقار یونس کی تصویر شیئر کی اور دونوں کو مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والا بولر قرار دے دیا۔

    شعیب اختر نے لکھا کہ ’80 کی دہائی کے دو بچے، کون جانتا تھا کہ وہ بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے والے بنیں گے اور کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مہلک بولنگ جوڑی بن کر سامنے آئیں گے، جو ایک جوڑی کی شکل میں شکار کرتے تھے۔

    شعیب اختر نے ٹویٹر صارفین سے بھی سوال کیا کہ آپ کی بہترین بولنگ جوڑی کونسی ہے؟ شعیب نے اپنی پوسٹ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو مینشن بھی کیا۔

    ایک بھارتی صارف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ان دونوں سے کم نہیں ہیں، آپ اپنے خطرناک بولنگ اٹیک سے بلے بازوں کو خوفزدہ کرنے کے معاملے میں بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

    مانی نامی صارف نے لکھا کہ وسیم اور وقار دونوں لیجنڈز ہیں اس کے بعد میری فیوریٹ بولنگ جوڑی ویسٹ انڈیز کے ایمبروز اور واش ہیں۔

    ایک اور صارف عمر خالد بٹ نے لکھا کہ میری فیورٹ جوری عمر گل اور شعیب اختر ہیں۔