Tag: Wasim akram

  • گیند پر تھوک لگانے کی پابندی بولرز کو روبوٹ بنادے گی، وسیم اکرم

    گیند پر تھوک لگانے کی پابندی بولرز کو روبوٹ بنادے گی، وسیم اکرم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ گیند پر تھوک لگانے کی پابندی بولرز کو روبوٹ بنادے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ گیند پر تھوک لگانے کی پابندی سے بولرز روبوٹ لگیں‌ گے لیکن کرونا کے پیش نظر احتیاط کے طور پر اس پابندی کو ماننا ہوگا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگ سکتی ہے، بچپن سے تھوک لگا کر گیند چمکائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیند کو پسینہ لگائیں گے تو وہ بھاری ہوجائے گی، ویسلین لگا کر ٹیمپر کرکے گیند سوئنگ ہوسکتی ہے پر کتنی ویسلین لگائیں اور کب گیند کو کھرچیں یہ تعین کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کورونا وائرس، کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے احتیاطی تدابیر کے تحت گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو امپائر صورتحال کے مطابق کچھ نرمی کریں گے اور ٹیم کو وارننگ دیں گے۔

    فی اننگز میں ٹیم کو دو وارننگ دی جائیں گے جس کے بعد مسلسل اس عمل کو دہرانے پر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے دیے جائیں گے جب کہ بولنگ سے قبل کھلاڑی کو گیند پر لگی تھوک صاف کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

    آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران کسی کھلاڑی میں کرونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیم کو متبادل پلیئر شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے میچ ریفری سے منظوری ضروری ہوگی، متبادل کھلاڑی کے حوالے سے منظورہ شدہ نیا اصول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے نہیں ہوگا۔

  • وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

    وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

    لاہور: سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی سالگرہ قرنطینہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی، ان کی اہلیہ شنائرا اکرم نے سوشل میڈیا پر سادگی سے منائی گئی سالگرہ کی تصویر شیئر کی۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم نے گزشتہ روز اپنی 54 ویں سالگرہ منائی، ان کی اہلیہ شنائرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر والوں نے قرنطینہ میں وسیم کی سالگرہ کیسے منائی۔

    شنائرا نے لکھا کہ دن کا آغاز 6 بجے ساڑھے 8 کلو میٹر کی چہل قدمی سے ہوا، اس کے بعد سب نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کیک کاٹا۔ بعد ازاں سب نے گھر کے بیک یارڈ میں کرکٹ کھیلی۔

    اہلخانہ کی تصویر کے ساتھ شنائرا نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ سنہ 2020 ایک اچھا سال نہیں ہے لیکن آپ کو خوش و خرم اور صحت مند دیکھتے ہوئے یہ کہہ سکتی ہوں کہ آنے والے سال یقیناً نہایت اچھے ہوں گے۔

     

    دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا تھا کہ میں نے رواں سال کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ قرنطینہ میں گزارا ہے، لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ اس سالگرہ کو گننا چاہیئے۔

    انہوں نے مذاقاً لکھا تھا کہ میں نے مزید ایک سال 53 سال کا ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وسیم اکرم کے مشورے نے میری بالنگ میں نکھار پیدا کیا، محمد شامی

    وسیم اکرم کے مشورے نے میری بالنگ میں نکھار پیدا کیا، محمد شامی

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالر محمد شامی کا کہنا ہے کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مشوروں نے میری بالنگ میں نکھار پیدا کیا، ان سے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالر محمد شامی نے کہا کہ جب وہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل رہے تھے تو وسیم اکرم نے ان کی بہت مدد کی۔

    محمد شامی نے مزید بتایا کہ میں نے ٹی وی پر وسیم اکرم کو بالنگ کرتے بہت دیکھا ہے، اس کے بعد کے کے آر میں مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

    ایک دن وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے بالنگ کے کئی ہنر سکھائے، محمدشامی نے بتایا کہ وسیم اکرم نے مجھے بہت جلدی سمجھ لیا اور میں نے ان سے کافی کچھ سیکھا۔

    شامی نے کہا کہ اگر کوئی اتنا تجربہ کار کرکٹر آپ کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو سیکھنے کیلئے شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ آپ زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔

    محمد شامی نے کہا کہ ہم بچپن سے بھارت اور پاکستان کے میچ دیکھ کر بڑے ہوئے، جب ہندوستان کی فیلڈنگ ہوتی تھی تو میں ظہیر خان کو بالنگ کرتے ہوئے دیکھتا تھا مجھے وسیم اکرم بھی شروع سے پسند ہیں، دونوں بائیں ہاتھ کےفاسٹ بالر تھے لیکن میں اس کے باوجود انہیں فالو کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ تین سال قبل محمد شامی کے کوچ بدرالدین نے بھی انکشاف کیا تھا کہبھارتی ٹیم کے اس فاسٹ بالر نے وسیم اکرم سے ریورس سوئنگ سیکھی تھی۔

    وسیم اکرم ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے محمد شامی کو ریورس سوئنگ کا ہنر سکھایا، ان کے اندر سیکھنے کا جذبہ تھا اور وہ کافی خوش قسمت رہے کہ انہیں وسیم اکرم جیسا استاد ملا۔

  • وسیم اکرم کا 34 سال بعد شارجہ کے چھکے پر بڑا انکشاف

    وسیم اکرم کا 34 سال بعد شارجہ کے چھکے پر بڑا انکشاف

    کراچی: شارجہ میں لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 34 سال مکمل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بھارتی فاسٹ بولر چیتن شرما کو جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگایا تھا جس کی یادیں آج تک تازہ ہیں۔

    سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے جس بلے سے چھکا مارا تھا وہ ان کا تھا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا جاوید میانداد نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی بولر چیتن شرما کو جس بلے سے چھکا مارا وہ ان کا تھا جو جاوید بھائی نے بیٹنگ کے لیے ان سے لیا تھا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کا چھکا کرکٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے وہ جب بھی چھکا دیکھتے ہیں مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی ٹویٹ کے ذریعے تاریخی چھکے کی یاد تازہ کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شائقین کرکٹ بھی اس ویڈیو کو آج کے روز دوبارہ دیکھ کر اپنی ماضی کی یادیں تازہ کررہے ہیں۔

  • ’’وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے‘‘

    ’’وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے‘‘

    لندن: سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے، انہوں نے شعیب اختر اور وسیم اکرم کے ساتھ کاؤنٹی کھیلنے کی یادوں سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اور وسیم اکرم کے ساتھ کھیل کر بہت انجوائے کیا اور وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بہت بڑا کردار ہے۔

    فلنٹوف نے کہا کہ میں لنکاشائر میں وسیم اکرم کے ساتھ کھیلتا تھا جب میری عمر 16 برس تھی، وہ میرے ہیروز میں سے ایک تھے اورانہی کو میں نے بہت زیادہ فالو کیا تھا۔

    اینڈیریو فلنٹوف کے مطابق وسیم اکرم کا شاگرد بن گیا، جب وہ بولنگ کرتے تھے تو میں سلپ میں فیلڈنگ کرتا تھا، میں ریورس سوئنگ اور انگوٹھے کی پوزیشن کے یہ سارے گر بہت دھیان سے دیکھتا تھا۔

    سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو دیکھ کر ہی مجھے ریورس سوئنگ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا، میرے کیریئر میں وسیم اکرم کا بہت حصہ تھا۔

    فلنٹوف کے ثقلین کو چھکے سے شعیب اختر خوفزدہ

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے فلنٹوف کا سامنا کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے خلاف کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتا تھا۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ ہم فلنٹوف کے بارے میں وسیم اکرم کے توسط سے سیکھ گئے جب وہ مانچسٹر کی طرف سے کھیل رہے تھے اور بہت چھوٹے بچے تھے جو انتہائی محنتی تھا اور انگلینڈ کا اگلا ایان بوتم تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جاننے میں بہت دلچسپی تھی کہ وہ بچہ کون ہے، میں نے آخرکار اسے 1998 میں شارجہ میں دیکھا تھا جہاں اس نے ثقلین مشتاق کو بڑے چھکے مارتے ہوئے مجھے خوفزدہ کردیا، ہمیں احساس ہوا کہ یہ لڑکا طاقتور اور اکثیر القابت والا ہے۔

    شعیب اختر کے مطابق فلنٹوف حریف کھلاڑی تھا اور انگلینڈ کے لیے اکیلے ہاتھوں میچ جتوا سکتا تھا، ہم اس کے خلاف کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوتے تھے۔

    واضح رہے کہ فلنٹوف نے 79 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 31.8 کی اوسط سے 3845 رنز جبکہ 32.8 کی اوسط سے 226 وکٹیں بھی حاصل کیں، اسی طرح ون ڈے میں 141 میچز کھیلے 32.02 کی اوسط سے 3394 رنز بنائے، انہوں نے 7 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

  • مونچھیں رکھوں یا نہیں، وسیم اکرم نے رائے مانگ لی

    مونچھیں رکھوں یا نہیں، وسیم اکرم نے رائے مانگ لی

    کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے مونچھیں رکھنے کے لیے رائے مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو تصاویر شیئر کی اور مداحوں سے رائے مانگی ہے کہ وہ مونچھیں رکھیں یا نہیں۔

    وسیم اکرم کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر میں وہ مونچھیں رکھے ہوئے ہیں اور دوسری تصویر کلین شیو ہے۔
    وسیم اکرم نے مسکراتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’مونچھ نہیں تہ کچھ نہیں۔‘

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کرکٹرز سمیت مداحوں نے وسیم اکرم کو مختلف رائے دی۔

    سابق کرکٹر آصف اقبال کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ جانے دو۔‘ آسٹریلوی خاتون ایشا گوہا نے لکھا کہ ’نہیں۔‘ سوریا کمار یادیو نے لکھا کہ ’وسیم بھائی ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ تربیت دے رہے ہیں۔‘

    ایک ٹویٹر صارف عثمان رمضان نے وسیم اکرم کی پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وسیم بھائی ’یہ والا لُک ایک بار پھر ہوجائے۔

    واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنے دور میں بلے بازوں کو جادوئی بولنگ سے کافی تنگ کیا اور پی ایس ایل فائیو میں وہ کراچی کنگز کے صدر ہیں۔

  • وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی پیغام

    وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی پیغام

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ 2 روز سے کہیں آنا جانا نہیں کررہے ہیں، کرونا وائرس سے بچنے کا بہترین حل آمدورفت محدود کرنا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں، ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں، اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

    شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ موثر طریقے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ کو فرض کرنا ہوگا کہ یہ طریقہ آپ کے پاس پہلے سے ہی موجود ہے، معاشرتی دوری، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصول پر عمل کرکے آپ دوسروں کو وائرس سے بچا کر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    شنیرا کرم کا مزید کہنا تھا کہ خود کو اپنے خاندان کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے یہی قواعد و ضوابط ہیں۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: باکسر محمد وسیم کا خصوصی پیغام

    واضح رہے کہ اس سے قبل باکسر محمد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پارک اور ہجوم میں کم جائیں، احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملائیں، عوام اپنا، اپنے اہلخانہ کا خیال رکھیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے، جو پرفارم کرے گا ہیرو بن جائے گا، وسیم اکرم

    پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے، جو پرفارم کرے گا ہیرو بن جائے گا، وسیم اکرم

    کراچی: سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے، جو پرفارم کرے گا وہ ہیرو بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایونٹ جو بھی جیتے گا جیت پاکستان کی ہوگی، گزشتہ سال جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی وہ نہ دہرائیں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی کنگز آخری گیند تک لڑتی دکھائی دے گی، پاکستان میں آنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے ایونٹ سے خواہش تھی کہ پورا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے، خوشی ہے پانچویں ایڈیشن سے لیگ کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈین جونز کا وزیراعظم سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہار

    دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم متوازن ہے، پلے آف سے آگے جائیں گے۔

    ڈین جونز نے کہا کہ ورلڈ کپ کی سلیکشن کے لیے ایونٹ اہم ہے، ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، کھلاڑیوں کو جان لگانا پڑے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے وزیراعظم عمران خان سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    ڈین جونز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ملک کے لیے بے شمار خدمات ہیں، عمران خان کی کوششوں سے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔

  • سابق کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ اب تک ٹیم میں پرانے طریقے استعمال ہورہے ہیں، ٹیم میں باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر نے دعویٰ کیا کہ اب انہوں نے پرانے طریقوں سے نجات کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

    ویڈیو میں موجود شخص وسیم اکرم سے اصرار کرتا رہا کہ کیا طریقہ ڈھونڈا ہے بتاتو دیں جس پر وسیم اکرم نے کہا کہ سب کچھ ابھی ہی بتادوں۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے، آسٹریلیا سے سیریز میں وائٹ واش ہوا، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر 1-0 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، وسیم اکرم

    کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، وسیم اکرم

    لاہور: سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ان ہی کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھا جائے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ سری کے خلاف یہی ٹیم رہنی چاہئے، یہی لڑکے ہوم سیریز میں پرفارم کرکے دکھائیں گے۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیا کوچ آیا ہے ان کا الگ طریقہ ہے، مصباح کو وقت دینا چاہئے، سری لنکا اور آسٹریلیا سے ہم ہار گئے جس پر دکھ ضرور ہے تاہم فوری طور پر ردعمل دینا بھی مناسب نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: مصباح الحق کے تین عہدے، نتیجہ صفر، شائقین اور سابق کرکٹرز کی کڑی تنقید

    انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ابھی حال ہی میں کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، سری لنکا کے خلاف مصباح نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دیا کیونکہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا تھا تاہم وہ پرفارم نہیں کرسکے۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹرز نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

    سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ڈومیسٹک سیزن میں فواد عالم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، سرفراز احمد نے ڈومیسٹک سیزن میں پانچ سال بعد سنچری بنائی ہے۔