کراچی: لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کا حصہ بننے کا فخریہ اعلان کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کراچی کنگز کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن چند ماہ دور ہے، کیا آپ پرجوش ہیں، پی ایس ایل کا نیا سیزن پاکستان کرکٹ کو الگ مقام پر لے جائے گا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ نئے انٹرنیشنل اسٹارز کو خوش آمدید کہتے ہیں، 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، پی ایس ایل 2019 میں ابھرتا ہوا ٹیلنٹ اور مزید عالمی اسٹارز شرکت کریں گے۔
How exciting is this? The PSL2019 only months away, this year escalating to a whole new level for Pakistan. Incredible new Pakistani talent, welcoming more international stars, 8 games at home and I’m proud to announce I’ll be joining Karachi Kings on the field @KarachiKingsARY
— Wasim Akram (@wasimakramlive) November 14, 2018
قبل ازیں وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز میں ٹیم کے صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔
کراچی کنگز کے مالک اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔
یہ پڑھیں: سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ سلطان آف سوئنگ ہی اب نئے کنگ ہوں گے ۔ وسیم اکرم نے کراچی کنگز میں بطور ٹیم صدر شمولیت اختیار کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 4 کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سابقہ تینوں سیزن میں کراچی کنگز کرکٹ کے مداحوں کی فیورٹ ٹیم رہی ہے۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔