Tag: Wasteful spending

  • فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصراور ان کے شوہر اداکار قیصر نظامانی نے بیٹے کی شادی میں کسی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار قیصر نظامانی نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میری والدہ کا انتقال ہوا تھا اور میں نے اپنی بہو کے والدین سے بھی بات کرلی تھی کیونکہ اس غم کی وجہ سے زیادہ خوشی بھی کرسکے اور بہو کو بھی لانا تھا۔

    فضیلہ قیصر اور قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہم نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی تقریب میں نہیں بلایا صرف گھر کے لوگوں کی موجودگی میں بہو کو لے آئے۔

    اداکارہ فضیلہ قیصر کا کہنا تھا کہ میری پہلے سے ہی یہی سوچ تھی کہ جب میں اپنے بچوں کی شادی کروں گی تو بہت سادگی سے کروگی تاکہ مثال قائم ہو میں نے نہ دکھاوا کیا نہ فضول خرچی۔

    فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

    حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی کرلی تھی اور آج وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔

  • فضول خرچی سے کیسے بچا جائے ؟

    فضول خرچی سے کیسے بچا جائے ؟

    اس ہوشربا مہنگائی میں متوسط طبقہ خصوصاً غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے گھر کا خرچ چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

    لوگوں کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے مگر آمدن وہیں ہے جہاں ایک سال پہلے تھی اور شہریوں کی یہ پریشانی سوشل میڈیا پر بھی دکھائی دیتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کفایت شعاری سے متعلق اہم باتیں بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم بچپن سے دیکھتے آئے ہیں کہ لوگ کفایت شعاری کیلئے اپنے بیٹے اور بیٹی کی شادیاں بھی ایک ہی تقریب میں کرنے کا اہتمام کرتے تھے تاکہ مزید اخراجات سے بچا جاسکے۔

    اب یہ حال ہے کہ ایک شادی میں مایوں مہندی کے نام پر بہت ساری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جو فضول خرچی کی بڑی مثال ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سیونگ ریٹ 15 فیصد سے کم ہے جو دنیا کا سب سے کم سیونگ ریٹ ہے لیکن جب ہماری معیشت کو خسارے کا سامنا ہوتا ہے تو حکومت فارن سیونگ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    فضول خرچی

    فضول خرچ پر قابو پائیں

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ فضول خرچ ہیں اور آپ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ تین طریقے آزما کر دیکھیں۔

    خراب یا استعمال میں نہ آنے والی چیزوں کو واپس کروانا ایک مشکل عمل ہے لیکن تھوڑی سی محنت سے آپ خراب چیز واپس کرکے اپنے پیسے بچاسکتے ہیں۔

    اسی طرح وقتاً فوقتاً اپنے گھر کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کون سی اشیاء غیر ضروری ہیں۔ ان غیر ضروری اشیاء کو واپس کروا کر یا بیچ کر آپ پیسے جمع کرسکتے ہیں۔

    صرف برانڈڈ اشیاء خریدنے کی عادت آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ برانڈ ڈ چیزیں مہنگی ہوتی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں تھوڑی سے محنت سے کم قیمت، غیر برانڈڈ مگر معیاری چیز آپ کو مل سکتی ہے۔

    غیر ضروری اور سوچے سمجھے بغیر شاپنگ پر نکل جانا پیسوں کے ضیاع کا بڑا سبب ہے، شاپنگ کرتے ہوئے عقل مندی کا مظاہرہ کریں اور صرف ضروری چیزیں ہی خریدیں۔