Tag: watan wapis

  • یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    کراچی : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر اسٹار کرکٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یونس کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ استقبال کے لئے پہنچی۔

    یونس خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مداحوں نے یونس خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ہار پہنائے گئے اور مداحوں نے خٹک ڈانس کرکے یونس کی آمد کو یاد گار بنادیا۔

    ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد یونس خان جیپ میں سوار ہوئے اور اور شاندار استقبال پرمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنے پر انہیں فخر ہے۔واضح رہے کہ ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈےکھیلنے کے بعد یونس خان ریٹائر ہوگئے تھے۔

  • روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی، آصف زرداری

    روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایم کیوایم کے رہنما الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی۔

     سابق صدر کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے، وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی۔

    آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ہے، ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھی ہیں ایک یہ کی سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پرامن شہر بنانے کےلئے تعاون کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی،سابق صدر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیوایم کےلئے بھی نقصان دہ ہوگی،ایم کیوایم قومی دھارے میں شامل ہوکرپاکستان اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کےلئے کام کرے۔

  • آصف علی زرداری ہفتے کو وطن واپس آئیں گے

    آصف علی زرداری ہفتے کو وطن واپس آئیں گے

    کراچی : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل بروز ہفتہ پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل وطن واپس پہنچیں گے۔ وطن واپسی پر دو روز کراچی میں رہنے کے بعد آصف علی زرداری پیر سے اسلام آباد میں تنظیمی معاملات پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    جن میں پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کی جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

  • قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا

    کراچی: قومی ٹیم سڈنی سے دبئی پہنچ گئی آج رات سے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی۔

     کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کرکٹر شاہد آفریدی،سرفراز احمد اوسہیل خان شامل ہیں، کھلاڑی ائیرپورٹ پر پرستاروں سے مل کر گھر کے لئے روانہ ہوگئے۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ سے معذرت بھی کی، انہوں نے کہا کہ وہ ناقص کارکردگی پر قوم سے شرمندہ ہیں ۔

    اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم طویل سفر طے کرنے کے بعد سڈنی سے دئبی پہنچی تھی، دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پیر کو وطن واپس پہنچنے کا امکان ہے۔

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کے خلاف کسی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رابطہ کرکے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    ایئرپورٹ کے اندر اے ایس ایف جبکہ ائیرپورٹ کے باہر پولیس کمانڈو موجودہونگے، کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ائیرپورٹ آنے سے منع کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کےوکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کا گھرپہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، جہاں شائقین کرکٹ اوراہل محلہ نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ سرفرازاحمدنےگھرکی بالکونی میں آکرشائقین کاشکریہ اداکیا۔

  • شاہین ٹولیوں کی شکل میں پاکستان پہنچیں گے

    شاہین ٹولیوں کی شکل میں پاکستان پہنچیں گے

    سڈنی : ورلڈ کپ کے کوارٹر میں شکست کے بعد قومی ٹیم سڈنی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ، آج رات سے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ تلخ یادوں کے بعد ختم ہوگیا،کوارٹرفائنل ہار کر شاہینوں کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوا۔

    قومی ٹیم نے ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، زمبابوے، یو اےای ، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کو شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی، لیکن قمست نے ساتھ نہ دیا اور ٹیم ٹورنامنٹ سے ناک آؤٹ ہوگئی۔

    ورلڈ کپ میں سفر ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم سڈنی میں ایک روز آرام کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی ، کھلاڑی ٹولیوں کی شکل میں براستہ دبئی کراچی اور لاہور پہنچیں گے۔

    پہلے مرحلے میں آفریدی، سرفراز احمد ، سہیل خان رات نو بجے فلائٹ نمبر ای کے چھ سو دو کے ذریعےکراچی پہنچیں گے، جبکہ دوسرا گروپ پیر کی صبح لاہور اترے گا، یونس خان کچھ روز قیام کے بعد پاکستان آئیں گے۔

  • ورلڈ کپ: قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

    ورلڈ کپ: قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا۔ قومی ٹیم کل سڈنی سے وطن واپس روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر واپسی کا ٹکٹ تھمادیا۔ گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد زمبابوے، یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کو شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

      پا کستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے کوارٹر فائنل میں  قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ اورقومی ٹیم چار مرتبہ کی سابق ورلڈ چیمپئین آسٹریلوی ٹیم سے میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    ورلڈ کپ میں اپنا سفر ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کل سڈنی سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگی۔

    آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہوگیا ہے۔

    کپتان مصباح الحق نے دوہزار دو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا، دو ہزار سات کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ٹک ٹک مصباح نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کاانیس سو چھیانوے میں نیروبی میں طلوع ہونے والا سورج ایڈیلیڈ کے میدان میں غروب ہوگیا، اپنے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سینچری بناکر آفریدی دنیائے کرکٹ پر چھاگئے۔

  • چیف سلیکٹر معین خان کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا گیا

    چیف سلیکٹر معین خان کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا گیا

    لاہور : قومی کرکٹ  ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کا کیسینو جانا مہنگا پڑگیا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر پی سی بی کا فوری ایکشن، سابق کرکٹر کو وطن واپسی کا پروانہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی چیئرمین پی سی بی شہریار خان  کی زیر صدارت  لاہورقذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معین خان کو فوری طور پروطن واپس بلایا جائے۔

    انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر کے ساتھ ٹوور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی کرکٹ سربراہ اس بات ثابت قدم رہے کہ معین خان کھانا کھانے کیلئے کیسینو گئے،جوا کھیلنے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا  اثر پاکستان ٹیم پر نہیں پڑے گا۔

  • ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی

    ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعدپاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیم وطن واپس پہنچ گئیں، واہگہ بارڈر پر دونوں ٹیموں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

     کپتان اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ فائنل میں بے ایمانی ہوئی، وہ ہار کر نہیں جیت کر وطن واپس آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فائنل میں امپائرز نے متنازع فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو فاتح قرار دیا جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا بھرپور احتجاج کیا، امپائرز نے میچ کے اختتامی لمحات میں کچھ ایسے فیصلے کئے جو بھارت کے حق میں گئے اور پاکستان میچ جیتتے جیتتے ہارگیا، میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے امپائرز پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا ۔