Tag: WATCH

  • نشے میں دھت خاتون کی ریلوے ٹریک پر کار چلانے کی ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت خاتون کی ریلوے ٹریک پر کار چلانے کی ویڈیو وائرل

    تلنگانہ: بھارت میں نشے میں دھت خاتون کی ریلوے ٹریک پر کار چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی کے قریب نشے میں دھت ایک خاتون نے اپنی کار کو ریلوے ٹریک پر  چلانے لگی جس سے بنگلورو اور حیدرآباد کے درمیان ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک میں ڈارئیو کرتے خاتون کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، خاتون کو روکنے کے باوجود وہ تیزی سے گاڑی ٹریک پر چلاتی رہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریلوے اہلکاروں کی طرف سے متعدد وارننگ ملنے کے باوجود خاتون نے کار روکنے سے انکار کر دیا، عملے نے پیدل ہی کاتون کا پیچھا کیا اور بالآخر کار پٹری سے اتر کر درخت سے ٹکرا گئی۔

    ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکام کی دوڑیں لگ گئیں، ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    حکام کے مطابق اس واقعے کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھی، اگرچہ اس واقعے میں کوئی مسافر یا ریلوے عملہ زخمی نہیں ہوا تاہم صورتحال نے کافی خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

    حکام کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر بنگلورو تا حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر روکا گیا، انتظامیہ نے اس حیران کن واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

     

  • اٹلی کی وزیر اعظم کے البانیہ میں منفرد استقبال کی ویڈیو کے چرچے

    اٹلی کی وزیر اعظم کے البانیہ میں منفرد استقبال کی ویڈیو کے چرچے

    اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی البانیہ میں اطالوی ہم منصب نے منفرد انداز میں استقبال کیا جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اس وقت البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ میں منعقدہ یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے البانیہ کے دورے پر ہیں۔

    تاہم یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا کیا جانے والا استقبال بہت زیادہ بحث کا موضوع بن گیا ہے کیوں کہ یہ استقبال کسی اور نے نہیں کیا بلکہ خود البانیہ کے وزیر اعظم نے کیا۔

    جب اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر اور ہاتھ جوڑ کر سرخ قالین پر ان کا استقبال کیا۔

    البانیہ کے وزیراعظم کی جارجیا میلونی کا اس طرح استقبال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کو اس طرح خوش آمدید کہنے پر ان کی تعریف بھی کی ہے جبکہ کچھ صارفین اطالوی وزیراعظم کے استقبال کا منفرد انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔

  • 18 قیراط سونے سے بنی شاہ رخ خان کی نئی گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    18 قیراط سونے سے بنی شاہ رخ خان کی نئی گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    لگژری گھڑیوں کے شوقین بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اکثر اپنی قیمتی و منفرد انداز کی وجہ سے کسی بھی تقریب کی توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی مہنگی گھڑی کے شوق سے ان کے سارے فینز ہی واقف ہیں، اداکار کے پاس مہنگی ترین گھڑیوں کی کلیکشن ہے حاک ہی میں آئی آئی ایف اے کانفرنس میں اداکار کی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی شہر ممبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئی آئی ایف اے) کی پریس کانفرنس میں دیگر شخصیات کے ہمراہ شرکت کی۔

    شاہ رخ خان اس ایونٹ میں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود 18 قیراط سونے سے بنی گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس پریس کانفرنس میں اداکار کے ہاتھ میں جو معمولی گھڑی نظر آرہی ہے وہ سوئٹزرلینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ آڈیمارس کی گھڑی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس لگژری گھڑی کی قیمت ہزاروں نہیں بلکہ پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے بنتی ہے، اس گھڑی کی قیمت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

     رپورٹس میں کہا گیا ہے ک اس کے علاوہ بھارت کیلئے شپمنٹ چارجز 13 ہزار بھارتی روپوں سے زائد ہیں، یہ گھڑی انتہائی قیمتی ہے جسے 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں صرف 250 ایسی گھڑیاں ہیں جن میں سے ایک شاہ رخ خان کے پاس ہے۔

  • شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو وائرل

    شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو وائرل

    پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے درمیان حیران کن ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

    شعیب اختر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ھس میں انہیں اداکار شاہد کپور کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کو بھی اس موقع پر دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کے لیے شعیب اختر کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

    شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ’خوبصورت‘ اتفاق قرار دیا جبکہ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہاں جی ہماری ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آرہا ہے‘۔

    یاد رہے کہ شاہد کپور نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں اپنی فلم دیوا کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

  • ویڈیو: ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ دلجیت کا راحت اندوری اسٹائل میں ہیٹرز کو پیغام

    ویڈیو: ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ دلجیت کا راحت اندوری اسٹائل میں ہیٹرز کو پیغام

    بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے انڈیا ٹوور اندور چیپٹر کو معروف شاعر راحت اندوری کے نام کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ کو دلومیناتی اندور کنسرٹ صرف ایک دن قبل بجرنگ دل کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بجرنگ دل نے کنسرٹ میں شراب اور گوشت پیش کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    دنیا بھر میں بلاک بسٹر کنسرٹ کرنے والے دلجیت دوسانجھ نے اپنے ہیٹرز کو ان تمام معاملے کا جواب اپنے کنسرٹ میں بھارتی شاعر راحت اندوری کے اسٹائل میں دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے شہر اندور میں ہونے والے کنسرٹ کی دھماکے دار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ’راحت اندوری‘ کے اشعار’ کسی کے بات کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ پڑھتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ اپنے انداز میں مرحوم شاعر راحت اندوری کے مشہور زمانہ اشعار پڑھتے ہیں کہ:

    ’’اگر خلاف ہیں تو ہونے دو جان تھوڑی ہے

    یہ سب دھواں ہے کوئی آسمان تھوڑی ہے

    سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں

    کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘‘

    بھارت کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کل کا کنسرٹ راحت اندوری کے نام رہا‘۔

  • دیویندر فدنویس کی تقریب میں شاہ رخ اور سلمان توجہ کا مرکز بن گئے

    دیویندر فدنویس کی تقریب میں شاہ رخ اور سلمان توجہ کا مرکز بن گئے

    ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندرا فدنویس کی حلف برداری کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز توجہ کا مرکز بن گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندرا فدنویس کی تقریب حلف برداری میں بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹارز نے شرکت کی جس کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کو گرمجوشی سے گلے ملتے ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں نے اس موقع پر رسمی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    ویڈیو میں دونوں اسٹارز ڈارک، فارمل سوٹس پہنے ایک دوسرے سے بڑی گرمجوشی سے گلے مل رہے ہیں، شاہ رخ کی منیجر پوجا دادلانی بھی انکے ہمراہ تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اس تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے اداکار رنویر سنگھ، رنبیر کپور، ارجن کپور، مادھوری ڈکشٹ، سابق بھارتی اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر، اور کئی دیگر نے شرکت کی۔

  • ویڈیو: سنوبورڈر برفانی تودے کی زد میں آگیا

    امریکا کی ریاست کولاراڈو میں سنو بورڈر برفانی تودے کی زد میں آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سنوبورڈنگ ہو یا پہاڑی کے نیچے ڈھلوان سے اسکیٹنگ کرنا ہو، کھلاڑی اور نوجوان اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن جب طوفانی ہوائیں چل رہی ہوں تو یہ عمل خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    برف باری کے دوران قرب و جوار میں رہائش پذیر افراد کو خبردار کرنے کے لیے الرٹ بھی جاری کیا جاتا ہے کہ برف خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔اس موسم میں سنو بورڈرز اور اسکیئرز پہاڑی چوٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    تاہم یہ لمحہ چند سیکنڈوں میں ہی ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں سنو بورڈر کو دیکھا جاسکتا ہے جو پہاڑی سے نیچے آتے ہوئے برفانی تودے میں پھنس گیا لیکن قسمت اچھی تھی کہ اس کی زندگی بچ گئی اور وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

    وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اطمینان سے سنو بورڈ پر پہاڑی کی چوٹی سے نیچے آتے دیکھا جاسکتا ہے وہ اپنے کیمرے میں اس دلکش منظر کو ریکارڈ بھی کرتا ہے اسی اثنا میں بورڈ کی گرفت کمزور ہونے لگتی ہے۔‘

    مذکورہ شخص کی شناخٹ بلیک نیلسن کے نام سے ہوئی ہے جو سالٹ لیک سٹی کے قریب بگ کاٹن ووڈ کینین میں سنو بورڈنگ کررہا تھا کہ برفانی تودے نے اسے لپیٹ میں لے لیا، اسے اچانک احساس ہوا کہ وہ برفانی تودے میں کی زد میں آگیا ہے اور ارد گرد ایک ٹن برف موجود ہے۔

    لیکن اس نے برفانی لہر کے رکنے تک سفر جاری رکھا اور تقریباً 300 فٹ تک جانے کے بعد وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلیک اپنے ساتھی ’لوگن‘ کے ساتھ بذریعہ ریڈیو رابطے میں تھا اور ہر لمحے کی اطلاع اسے دے رہا تھا۔

    اوٹاہ اویلینس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلیک نے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس دوران برف کی ایک سلیب میرے پاؤں پر لگی تھی تاہم سنو بورڈز کو اس دوران کوئی چوٹ نہیں آئی۔

  • رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی، رِنگ اور انگھوٹی پہن لی

    رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی، رِنگ اور انگھوٹی پہن لی

    دبئی: پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں شمار ہونے والی گھڑی، رنگ اور انگھوٹی پہنچ لی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ منظر تب دیکھنے میں آیا جب رونالڈو دبئی کے ایک ایونٹ میں شریک تھے، تصاویر سے اخذ کیا گیا کہ رونالڈو اپنے بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اور گھڑی بھی باندھے ہوئے ہیں جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (12 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

    ماہرین نے اس حوالے سے بتایا کہ جو انگوٹھی انہوں نے پہنی ہوئی ہے وہ منگنی میں پہننے والی خواتین کی انگوٹھی کی طرح ہے جس میں ہیرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جوہری ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (4 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی ہوسکتی ہے۔

    پرتگالی فٹبالر نے بائیں ہاتھ کی ہی ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک ایٹرنیٹی رنگ پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 1 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے دوران یووینٹس کلب کے سپر اسٹار فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی تھی۔

    ’رونالڈو کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوگیا‘

    اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (7 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جارہی ہے۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں 18کیرٹ کا وائٹ گولڈ اور 30کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا ہے۔ یہ فرینک ملر کی نایاب گھڑی جس کی قیمت 12 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 24 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

  • ہرن کا شکار کرنے پر امریکی شہری کو کارٹون دیکھنے کی سزا

    ہرن کا شکار کرنے پر امریکی شہری کو کارٹون دیکھنے کی سزا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے کی پاداش میں مجرم کو ایک برس قید اور’بامبی‘ نامی کارٹون دیکھنے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسسوری کی مقامی عدالت نے نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی شہری کو جرم ثابت ہونے پر کارٹون دیکھنے کی انوکھی سزا سنائی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم ڈیوڈ بیری اس کے والد، دو بھائیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے جن پر نایاب نسل کے ممنوعہ سیکڑوں ہزن شکار کرنے کا الزام تھا۔

    ڈیوڈ بیری

    امریکی کورٹ نے ڈیوڈ بیری کو نایاب نسل کے ہرن شکار کرنے کے جرم ایک سال قید اور 51 ہزار امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ مجرم کو ایک ماہ میں کم از کم ایک بار ’بامبی‘ نامی کارٹون دیکھنا ہوگا جس کی کہانی ہرن کے ایسے بچے پر مبنی ہے جس کی ماں کو شکاریوں نے مار دیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم پر سزا اطلاق 23 دسمبر 2018 سے ہوگا اور کم از کم ایک ماہ تک ڈیوڈ کو بامبی کارٹون دیکھنا ہوگا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق مجرمان نے سنہ 2015 کے آخری تین ماہ میں سو سئ زائد جانوروں کا شکار کرکے ان کی تصاویر اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیں۔

    مزید پڑھیں : سفید رنگ کا حیرت انگیز زرافہ

    مزید پڑھیں : اپنی نسل کا وہ واحد جانور جو دنیا بھر میں کہیں نہیں

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ سمیت میسسوری کے 14 رہائشیوں پر 11 ممالک میں جانوروں کا شکار کرنے کے 230 مقدمے درج ہیں۔

    واضح رہے کہ ’بامبی‘ نامی کارٹون سنہ 1942 میں پہلی جاری کیا گیا تھا، جس کا مقصد چھوٹے بچوں والے جانوروں کا شکار کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا اور شکار نہ کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔

  • مصر کے بادشاہ کی قیمتی گھڑی دبئی میں فروخت

    مصر کے بادشاہ کی قیمتی گھڑی دبئی میں فروخت

    دبئی: مصر کے معروف بادشاہ فاروق کی قیمتی گھڑی دبئی میں ہونے والی نیلامی میں فروخت ہوکر مشرقی وسطیٰ کی سب سے مہنگی ترین گھڑی بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں وال کلاک اور کلائی پر باندھنے والی تاریخی اور نادر گھڑیوں کی نیلامی ہوئی جہاں دنیا بھر کی نادر و نایاب اور قدیم گھڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس میں مصر کے بادشاہ کی گھڑی 3۔3 ملین درہم میں فروخت ہوئی۔

    دبئی میں ہونے والی نیلامی میں گھڑیوں کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس میں بادشاہ فاروق کی گھڑی 3۔3 ملین درہم میں فروخت ہونے کے بعد مشرقی وسطیٰ کی تاریخ میں نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے۔

    ڈیفینس، نوجوان لڑکی قیمتی گھڑی چرا کر فرار

    خیال رہے کہ مصری شاہی خاندان کے دسویں بادشاہ فاروق گھڑیوں کے انتخاب میں اور اُ ن کے کلیکشن کے لیے کافی شہرت رکھتے ہیں، وہ 1965 میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن اب بھی ان سے جڑی اشیاء دنیا بھر میں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن کے زیر استعمال دستی گھڑی کی نیلامی کا سُن کر کئی نامور شخصیات نے اسے خریدنے دبئی پہنچے۔

    مصرکے بادشاہ کی قیمتی گھڑی کی نیلامی دبئی میں ہوگی

    یاد رہے اس سے قبل بھی مصر کے سابق بادشاہ کے زیر استعمال اشیاء کی نیلامی کی جا چکی ہے جسے تاریخ، تہذیب اور ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نئی آنے والی نسل کو تاریخ سے وابستہ رکھنے کے لیے اس قسم کی اشیاء کو نیلام کرنے کے بجائے قومی ورثہ قرار دے کر میوزیم میں رکھا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.