کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین محمد یوسف کو محمد عامر نے نیٹ میں بولنگ کروائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نیٹ میں محمد عامر کی گیند پر اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسٹریٹ ڈرائیو۔‘
فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ’یوسف بھائی سلپ والی نہیں لگائی لیکن آپ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘
yousaf bhi slip wali ni lagyi hahahah but u are legend and u will b always🥰🥰🥰
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 4, 2020
واضح رہے کہ محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ، 288 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میں ملکی نمائندگی کی اور بالترتیب 7530، 9720، 50 رنز اسکور کیے۔
ٹیسٹ کیریئر میں یوسف نے 24 اور ون ڈے کیریئر میں 15 سنچریاں اسکور کیں۔
دوسری جانب محمد عامر 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، عامر نے ٹیسٹ میں 119، ون ڈے میں 81 اور ٹی ٹوینٹی میں 59 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، فائنل میں عامر نے شیکھر دھون، روہت شرما، اور ویرات کوہلی کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔