Tag: water Aggression

  • بھارت کی آبی جارحیت، پانی چھوڑ دیا، نالہ ڈیک میں سیلاب

    بھارت کی آبی جارحیت، پانی چھوڑ دیا، نالہ ڈیک میں سیلاب

    لاہور: بھارتی آرمی چیف کی شر انگیزی پر مبنی بیان کے بعد بھارتی حکومت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کر کے بھارت نے اپنا اصل چہرہ واضح کر دیا، اب نالہ ڈیک میں اچانک پانی چھوڑ کر پاکستان کے لیے سیلاب کی کیفیت پیدا کر دی۔

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں چھور کے مقام پر 21 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، جب کہ پسرور، کنگرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود محکمۂ انہار اور تحصیل انتظامیہ موقع سے غائب ہے، دوسری طرف حافظ آباد میں پی ڈی ایم اے نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    حافظ آباد میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے، ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر دریائے چناب پر نہیں پہنچا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کی جانب سے ستلج، راوی اورچناب میں پانی چھوڑے جانے کا امکان


    ہیڈ قادر آباد سے 22 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ علاقے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں، تاہم انتظامیہ تاحال نہیں جاگی۔

    خیال رہے کہ آج بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے خطرے کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا تھا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

    چناب میں سیلاب سے سیالکوٹ اور گجرات متاثرہو سکتے ہیں جب کہ گجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، مظفر گڑھ اور ملتان بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

  • بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، سینیٹر سراج الحق

    بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، سینیٹر سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، حکومت نے قرضے لے کر قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کا مدت پوری کرنا جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے، حکومت نے مدت تو پوری کی مگرعوام سے کیا گیاایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہونے سے سیاسی ہم آہنگی نہیں ہے، جمہوری رویوں کے فروغ سے ہی ملک میں جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے۔

    عوام کے مسائل وہی ہیں جو2013 یااس سے پہلے تھے، حکومت نے تاریخی قرضے لے کر قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کررہا ہے، بھارت متنازع ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی اپنی طرف موڑ رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔