Tag: Water Chestnut

  • دوعدد سنگھاڑوں سے بہترین کولڈ کریم تیار

    دوعدد سنگھاڑوں سے بہترین کولڈ کریم تیار

    موسم سرما میں سنگھاڑہ نام کی سوغات بازاروں میں دستیاب ہوتی ہے یہ چیز انسانی صحت کیلیے بے حد مفید ہے خاص طور پر جلد کی خوبصورتی میں اس کا اہم کردار ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن بی، پوٹاشیم اور کوپر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنگھاڑا بہت ہی مفید چیز ہے اس میں تمام منرلز موجود ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں اگر کوئی جلد کی بیماری ہو یا جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے اس کا پیسٹ بہت کارآمد ہے، اس کے علاوہ پٹھی ہوئی ایڑھیوں اور جلد کی خشکی کے خاتمے کیلئے بے حد مفید ہے۔

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ دو عدد کچے سنگھاڑے لیں اس کا چھلکا اتار کر گری نکال لیں، اس کے بعد چمچ ایلوویرا جیل اور چمچ کوکونٹ آئل ملا کر اسے بلینڈ کرلیں، آپ کی کریم تیار ہیں اسے صبح شام لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پیسٹ کو کولڈ کریم کے طور پر استعمال کریں، اس سے جلد کی خشکی فوری ختم ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاﺅڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاﺅڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

    پھٹی ہوئی جلد اور ایڑھیوں کی ایک اور وجہ ہمارے جسم میں مینگنیز کی کمی ہے، سنگھاڑے کا باقاعدگی سے استعمال مینگنیز کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اور اس میں پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • غذائیت سے بھرپور سوغات "سنگھاڑے” کے بے شمار فوائد

    غذائیت سے بھرپور سوغات "سنگھاڑے” کے بے شمار فوائد

    سردیوں کے موسم میں گلی کوچوں میں سنگھاڑہ نام کی سوغات عام ملتی ہے جس کی شکل اکثر افراد کو زیادہ پسند نہیں آتی تاہم یہ انسانی صحت کیلیے بے حد مفید ہے۔

    سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جبکہ انہیں کھانے سے پیاس زیادہ محسوس ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے بھی میں مدد ملتی ہے۔

    ہمارے ملک میں تو یہ پھل یا سوغات تقریباً سارا سال ہی دستیاب ہوتی ہے مگر اسے سردیوں میں اسے زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے، سنگھاڑے سردیوں میں کھانے کے لیے بہترین چیز ہے، یہ ہلکے بہتے پانی یعنی تالابوں میں اُگتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نباتیات ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ سنگھاڑا بہت ہی مفید چیز ہے اس میں تمام منرلز موجود ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گردے کے مریض یا ڈائلیسز کرانے والے افراد اسے استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے ہرگز نہ کھائیں۔

    سنگھاڑے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ایسا ہونے سے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے،5سنگھاڑوں میں روزانہ درکار پوٹاشیم کی مقدار کا 5 فیصد حصہ موجود ہوتا ہے۔

    سنگھاڑا مفید پھل ہی نہیں بلکہ بہترین دوا بھی ہے، جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کے باعث یہ یرقان کے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے، مریض اسے خام شکل میں کھائیں یا جوس کی صورت میں استعمال کریں، یہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اگرچہ سنگھاڑے میں موجود کیلوریز دوسری سبزپتوں والی سبزیوں کی نسبت کم ہوتی ہیں تاہم اس میں موجود آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی مقدار اس کے استعمال میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔

    سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ پروٹین، وٹامن بی اور کاپر بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں، کچا سنگھاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے جب کہ اُبلا ہوا سنگھاڑا اور بھی زیادہ مزیدار اور مزید ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔