Tag: water crisis

  • ماہ رمضان میں کراچی کے شہری پانی کو ترس گئے، ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی

    ماہ رمضان میں کراچی کے شہری پانی کو ترس گئے، ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی

    کراچی : شہر قائد کے عوام ماہ رمضان میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، عید الفطر کی آمد آمد ہے لیکن کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش تاحال برقرار ہے، ٹینکر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب ہے اور کراچی میں پانی نایاب ہوگیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے، ٹینکر مافیا بھی بے لگام ہوگئی، ٹینکر مافیا نے پانی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، بفرزون ،پی آئی بی ،بلدیہ ٹاؤن، گلستان جوہر، کورنگی لانڈھی میں پانی نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    میٹرویل میں دو ماہ سے پانی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے، پانی کے بحران سے ٹینکر مافیا کی عید سے پہلے عید ہوگئی، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    کراچی والوں کا کہنا ہے بجلی ہے نہ پانی ماہ ر مضان میں شہریوں کو سہولیات دینے کے بجائے چھین لی گئی ہیں۔ پانی کے بحران کے باعث شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    شدید گرمی کے موسم میں شہرمیں پانی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سوال یہ ہے کہ سندھ میں نئی آنے والی نگراں حکومت قلت آب سے نمٹنے کیلئے عملی اقدام کب اٹھائے گی؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • قہر انگیزگرمی : کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

    قہر انگیزگرمی : کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی : ماہ رمضان میں ہونے والی کڑی گرمی میں بھی محکمہ واٹر بورڈ کو کراچی والوں پر رحم نہ آیا، شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے، ٹینکر مافیا کا راج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باسی پانی بوند بوند کو ترس گئے، شدید گرمی میں روزے دار ایک ایک بوند کیلئے بےحال ہیں، ٹینکر مافیا کا راج بدستور مستحکم ہے، بجلی نہیں پانی نہیں، کراچی والوں کو سہولیات زندگانی نہیں۔

    نارتھ ناظم آباد بلاک اے، حسرت موہانی سوسائٹی، نارتھ کراچی سر سید ٹاؤن، پاپوش نگر، پہاڑ گنج، ڈسلوا ٹاؤن، قائد آباد، ملیر، گلستان جوہر بلاک 14، گلشن معمار، محمود آباد، لیاری میں پانی نایاب ہوگیا، سائٹ میٹروول میں دو ماہ سے پانی بند ہے، شہری شدید پریشانی کاشکارہیں۔

    پانی کے بحران نے ٹینکرمافیا کی چاندی کردی، ایک گیلن پینتیس روپے تو ایک ٹینکر پینتیس سو روپے میں مل رہاہے، کراچی کے شہری غصے میں پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ خدارا بنیادی سہولت تو دیں، مہینوں پانی نہیں آتا اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    واضح رہے کہ  دوکروڑنفوس پرآبادشہرمیں پانی کےبحران کی بڑی وجہ بدانتظامی اورسیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہیں، سیاسی کشمکش اور انتظامیہ کی لاپرواہی نے ٹینکرمافیاکی چاندی کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پانی کا بدترین بحران، ٹینکرمافیا کی چاندی، مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی میں پانی کا بدترین بحران، ٹینکرمافیا کی چاندی، مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی: شہر قائد میں پانی کا بحران شدید تر ہوگیا، ماہ رمضان میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، شہریوں کا ضبط جواب دے گیا، پانی کو ترستے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی حب میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی،کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہر قائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

    بلدیہ ٹاؤن ،محمود آباد ،گلستان جوہر ،لیاقت آباد ،نیوکراچی ،حسرت موہانی سوسائٹی اور دیگر علاقوں کے مکین پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

    رہی سہی کسر ٹینکر مافیا نے پوری کردی، واٹرٹینکرز نے زمین کو چوسنا مزید تیز کردیا۔پانی کے بحران کے باعث شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    کراچی کے شہریوں کا ضبط جواب دے گیا، کراچی کے حب ریور روڈ پر مکینوں نے پانی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بلاک کردیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے تین ماہ سے پانی نہیں ملا، پانی ملے گا تو روڈ کھلے گا، رمضان آگیا ہے اب کس سے فریاد کریں؟ احتجاج کے باعث پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑدیا۔

    بعد ازاں کراچی کے شہری پانی کے حصول کے لئے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر بھی پہنچے اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ نیو کراچی،نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، شاہ فیصل کالونی میں پانی کا شدید بحران ہے۔

    اس کے وعلاوہ کورنگی، ملیر، سعود آباد۔ معین آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بھی پانی ناپید ہوگیا، اس ساری صورتحال میں ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • روشنیوں کا شہر پانی کو ترس گیا، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

    روشنیوں کا شہر پانی کو ترس گیا، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

    کراچی: روشنیوں کے شہر میں‌ پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، موسم گرما میں‌ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بعد اب پانی کی قلت نے بھی بحرانی شکل اختیار کر لی، جس کی وجہ سے عوام دہرا عذاب برداشت کر رہے ہیں.

    [bs-quote quote=”شہری آج پانی جیسی نعمت مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    عوام کے احتجاج کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے، شدید گرمی میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے.

    اس بحران کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے، واٹربورڈ کے سخی حسن، گارڈن و دیگر ہائیڈرنٹس پرمہنگے داموں ٹینکرز کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے.

    صورت حال یہ ہے کہ ہائیڈرنٹس پر کئی گنا اضافی قیمت وصول کی جارہی ہے، چار ہزارسے چھ ہزارروپے میں پانی کا ٹینکر فروخت ہورہا ہے۔

    واٹرہائیڈرنٹس کے باہر پانی کے حصول کے لئے شہریوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، شہری آج پانی جیسی نعمت مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں.

    متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اور این سرفہرست ہیں، بفرزون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، ملیر سمیت دیگر علاقے میں بھی کم و بیش یہی صورت حال ہے.

    عوام یہ سوال کرتے ہیں‌ کہ جب نلوں میں‌ پانی نہیں‌ آرہا، تو ہائیڈرنٹس کے پاس پانی کہاں سے آرہا ہے اور کس کی اجازت سے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، مگر انتظامیہ اس معاملے میں‌ یکسر خاموش ہے.

    یاد رہے کہ چند روز قبل فاروق ستار نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس فوری نوٹس لیں۔


    پانی کے بحران پر کراچی میں فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس کچھ کریں:‌ فاروق ستار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں بجلی کا آٹھواں بڑا بریک ڈاؤن، پانی کا بحران بھی آگیا

    کراچی میں بجلی کا آٹھواں بڑا بریک ڈاؤن، پانی کا بحران بھی آگیا

    کراچی : شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران آٹھویں بڑابریک ڈاؤن کے باعث شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، کےالیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ایک بار پھرٹرپ کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، ایک ماہ کے دوران کراچی میں آٹھویں بڑابریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، صدر، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    اس کے علاوہ لیاری، سائٹ، ناظم آباد اور دیگرعلاقوں میں بجلی غائب ہے، شہریوں نے متعلقہ حکام سے سوال کیا ہے کہ کیا کراچی میں تیسری سحری بھی بجلی کےبغیرہوگی؟

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی اورملیرمیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ملیر میں شارع فیصل پردھرنا دے کر سڑک بلاک کردی۔ مشتعل افراد کے الیکٹرک اور متعلقہ حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

    اس کے علاوہ شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کے بحران نے بھی سر اٹھا لیا، ٹینکرمافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لئے،ہائیڈرنٹ مافیا2سے3ہزارروپےمیں پانی فروخت کررہے ہیں۔

    اورنگی ٹاؤن، ملیر،نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے، شادمان ٹاؤن سیکٹرالیون ون سی اورٹومیں بھی پانی کی سپلائی نہیں کیا جارہا علاقہ مکینوں کی جانب سے واٹربورڈ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

  • قلت آب کا سامنا‘ سندھ ، بلوچستان کو پانی فراہم کرے گا

    قلت آب کا سامنا‘ سندھ ، بلوچستان کو پانی فراہم کرے گا

    لاہور:  بلوچستان  میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے ارسا نے صوبہ سندھ سے پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پانی کی قلت کے سبب شارٹ ٹرم حل نکالا ہے.

    انڈس ریو سسٹم اتھارٹی کی فنی کمیٹی ” ارسا” کے ترجمان خالد رانا کے مطابق بلوچستان کے لئے 5 اپریل تک سندھ سے پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سندھ اور بلوچستان کے معاملے پر شارٹ ٹرم حل نکالا ہے، مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی ارسا کے زیراثرکام کرے گی.

    ایڈ وائزری کمیٹی کےاجلاس میں صوبائی نمائندے شریک ہوئے، ربیع میں ایک سے 15 ایم اے ایف پنجاب کو پانی کم ملا ہے جبکہ سندہ کو 11 سے 56 ایم اےایف پانی کم ملا ہے.

    مارچ کے آخری 2 ہفتوں میں پانی میں کمی آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈی جی میٹ نے بتایا ہے کہ اپریل میں موسم کےچھوٹے اسپیل موجود ہیں.

     خریف کے اوائل میں 27 سے 63 ایم اے ایف پانی ملے گا،  خریف میں کے اواخر میں  82 فیصد سے زائد پانی ذخائرمیں ہوگا، خریف میں پانی کی کمی 18 فیصد ہوگی، خریف میں کل 67 ایم اے ایف پانی صوبوں میں تقسیم ہوگا.

    آج سے صوبوں کو مطالبے کےمطابق پانی دیں گے، دریائے سندھ پر لائین لاسز کو مکمل کرنے پر اتفاق ہواہے۔

    پانی کی قلت:ارسا نے ہنگامی اجلاس

    ڈیموں میں پانی کی قلت اور ارسا کا ہنگامی طلب کیا تھا، س میں چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے.

  • پانی کی قلت:ارسا نے ہنگامی اجلاس 31 مارچ کوطلب کرلیا

    پانی کی قلت:ارسا نے ہنگامی اجلاس 31 مارچ کوطلب کرلیا

    لاہور: ڈیموں میں پانی کی قلت پر ارسا نے ہنگامی اجلاس 31 مارچ کوطلب کرلیا ہے، جس میں چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق ڈیموں میں پانی کی قلت اور ارسا کا ہنگامی اجلاس 31مارچ کوطلب کرلیا ہے، جس میں چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے.

    اجلاس میں خریف کی فصل کے لیےصوبوں میں پانی کی تقسیم پر غور ہوگا، خریف کی فصل کے لیے سندھ اور پنجاب کے لیے پانی کی کٹوتی کا امکان ہے، یکم اپریل سےسندھ اور پنجاب کے پانی میں30 فیصد تک کٹوتی کا امکان کیا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پانی کی قلت پر وفاقی حکومت سے احتجاج کرچکے ہیں.

    پانی کی قلت

    یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے مستقبل کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عنقریب پانی کی کمی پرقابوپانا ایک بڑا چیلنج ہوگا.

    پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ایک بحران پر قابو پانے کی امید دلاتے ہیں تو دوسرے بحران کے خدشے کا پتا بھی دیتے ہیں، وزیرِ پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند برسوں میں ملک کو پانی کے قحط کا سامنا ہوگا۔

    پانی کا بحران

    مذکورہ بالا اصطلاح سے مراد دنیا کے پانی کے وسائل بمقابلہ انسانی مانگ ہے، اس اصطلاح کا اطلاق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں نے کیا ہے۔ دینا کے بہت سے حصوں میں تازہ پانی (خاص طور پر پینے کے قابل پانی) کی قلت ہے.

    آبادی اور فی کس استعمال میں اضافے اور عالمی حدت کی وجہ سے بہت سے ممالک میں پانی کی شدید قلت ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس مسئلہ پر مستقبل میں جنگیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

  • سال 2025 تک پاکستان کے دریا خشک ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ

    سال 2025 تک پاکستان کے دریا خشک ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ

    واشنگٹن : عالمی رپورٹ کے مطابق 2025 تک پاکستان کے دریا خشک ہوسکتے ہیں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ سالوں میں پاکستان میں پانی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ 

    ان خیالات کا اظہارجلیل عباس جیلانی پاکستان میں ممکنہ پانی کے بحران کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واشنگٹن سے جہاں زیب علی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں پاکستان کو پانی کو شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے بھی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں اس بحران کو شدید کرسکتی ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں ماہرین نے اس بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اپنے خطاب میں کہ موجودہ حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیاری کر رہی ہے۔

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دیامربھا شاڈیم پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئےاہم ثابت ہوگا، دیامر بھاشا ڈیم 2025 سے پہلےمکمل ہو جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں 200 نئے چھوٹے ڈیم بھی بنائے جارہے ہیں، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی دھمکیوں پرعالمی بینک سےرجوع کیا ہے۔

    اس موقع پرموجود دیگرماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کے مسئلہ سے نمٹنا قومی ترجیح ہونی چاہئیے۔ عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پانی کی کمی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو 2025 میں پاکستان کے دریا خشک ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں پر پاکستان اب بھی عالمی بینک کے جواب کا منتظر ہے۔

  • پانی کا بحران: پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تجاویز دے دیں

    پانی کا بحران: پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تجاویز دے دیں

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی میں پانی کے بحران کے حل کے لئےتجاویز پیش کیں۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے بعدتحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ان کے مسائل کو غور سے سنا ہے اور یقین دلایا ہے کہ واٹر بورڈ میں کرپشن اور گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لئے ایک جماعت نے پانی کا مسئلہ اٹھایا وہ جماعت ہمیشہ حکومت میں شامل رہی مگر اس جماعت نے کبھی بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، اب بلدیاتی الیکشن کی تیاری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماءخرم شیر زمان نے کہا کہ اب پانی پر لڑائیاں ہوں گی ، اس لئے کے فور منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ آئندہ سال گرمیوں میں پانی کا بحران ختم ہوسکے۔

  • پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ا یم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

    پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ا یم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے  شہر قائد میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نےکراچی میں پانی کی قلت اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    پانی کی عدم فراہمی  کے خلاف مظاہرے میں نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ،سرجانی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    مظاہرے میں ایم کیو ایم اراکین رابطہ کمیٹی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی شریک تھے۔شہر کے پیاسوں نے واٹر بورڈ انتظامیہ، شرجیل میمن اور حکومت سندھ کیخلاف زبردست نعرے لگائے ۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فو ر کو التواء کا شکار کیوں بنایا جارہا ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بوند بوند پانی کیلئے ترسایا جارہا ہےاور پانی کی قلت کے باعث کراچی تھر بنتا جارہا ہے۔