Tag: water-dispute

  • چشتیاں: پانی کےتنازعہ پر بااثر ملزمان نے نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا

    چشتیاں: پانی کےتنازعہ پر بااثر ملزمان نے نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا

    چشتیاں: صوبہ پنجاب کی تحصیل چشتیاں میں انسانیت سوز واقعے نے دل دہلا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقہ ڈاہرانوالہ میں اِنسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں زرعی اراضی کو پانی لگانے کے تنازعہ پر مخالفین نے اپنے چچا زاد بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

    سفاک ملزمان کو فائرنگ کے بعد بھی رحم نہ آیا اور انہوں نے حسد کی آگ میں نوجوان کا ہاتھ کاٹ ڈالا، اس پر بھی دل کو تسلی نہ ہوئی تو ملزمان کے ساتھیوں نے زخمی نوجوان پر مزید گولیاں چلادیں۔

    مقامی پولیس کے مطابق دلخراش واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور شدید زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا ، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

    انسانیت سوز واقعے کے بعد وحشی ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس نے 4 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • پانی کے تنازعے پر جھگڑے کا خوفناک انجام

    پانی کے تنازعے پر جھگڑے کا خوفناک انجام

    راجن پور: جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں پانی کے تنازعے نے چار افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کوٹلہ قائم کی حدود میں کھیتوں میں پانی لگانے پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جہاں مخالفین نے فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں دو خواتین بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: راجن پور: پسند کی شادی کی رنجش پرفائرنگ‘ 3 افراد قتل

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالفین کے درمیان گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بھی انہیں کھیتوں سے ملی ہے، خدشہ ہے کہ آج ہونے والی فائرنگ بھی اسی کی کڑی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے راجن پورمیں چار افراد کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا تنازعہ مزید طول پکڑ گیا

    سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا تنازعہ مزید طول پکڑ گیا

    کراچی: سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی تقسیم پر بحث طول پکڑتی جارہی ہے، محکمہ آبپاشی پنجاب کی ٹیم کو سندھ حکومت نے ایک بار پھر گدوبیراج جانےسےروک دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب کی ٹیم گدوبیراج پرپانی کےاخراج اور آمدکاڈیٹا لینےگئی تو سندھ کے محکمہ آب پاشی نے پنجاب کی ٹیم کو گدوبیراج کاڈیٹا لینے سے منع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیراجوں کا ڈسچارج ڈیٹا لینےکےلیےصوبہ سندھ اورپنجاب رضامندہوئے تھے، جس پر دونوں صوبوں کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط بھی کیے تھے، معاہدے کے بعد سندھ کی ٹیم نے پنجند اور تونسہ بیراج کا اچانک معائنہ بھی کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق گدو بیراج پر روکےجانے کےحوالے سے پنجاب نے ارسا کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان نہری پانی کا تنازعہ دو ماہ سے جاری ہے، ارسا حکام کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سندھ کو اب تک صرف 4 فیصد پانی کی کمی ہوئی، اسی عرصے میں پنجاب کو 16 فیصد پانی کی کمی رہی۔

    سندھ کا الزام ہے کہ پنجاب چشمہ لنک کینال اور ٹی پی لنک کینال کھول کر سندھ کے حصے کا پانی چوری کررہا ہے اور اس نے ان دونوں کینالز پر پانچ پانچ میگاواٹ کے بجلی بنانے کے منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے سندھ کو اس حصے کا پانی نہیں مل رہا، اس وقت سندھ میں مجموعی طور پر 50فیصد پانی کی قلت ہے۔

    سکھربیراج پر اس وقت 20فیصداور کوٹری بیراج پر44فیصدپانی کی کمی ہے، جس کی وجہ سے کوٹری بیراج سے آگے کے علاقوں خصوصاً حیدرآباد اور کراچی میں لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

  • پانی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خطرہ

    پانی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خطرہ

    اسلام آباد : سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے  پانی کےتنازع پربھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ  کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپردوطرفہ مذاکرات ہونے چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے عالمی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایچ او کے تجارتی مسائل پربات کرنےکی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کےکردارپربھی گفتگوکوفوقیت دینےکی ضرورت ہے۔

    کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت 3اہم مسائل کاسامناہے ، ماحولیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی کےامور،ملکوں کےاندرونی معاملات اہم مسائل ہیں۔

    سابق امریکی سفیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانی کےتنازع پربھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے، پانی کے معاملےپردوطرفہ مذاکرات ہونے چاہیئے۔

    دوسری جانب سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر وزارت خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکہ اور طالبان امن معاہدے اور اگلے مرحلے میں انٹرا افغان مذاکرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون، بھارتی مسلمانوں کے بھاری جانی، مالی اور نفسیاتی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 سے ہندوستانی حکومت کے اقدامات خطے میں نقص امن کے موجب بن رہے ہیں۔