Tag: water pipeline break

  • دھابیجی اورگھاروں اسٹیشنز سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی معطل

    دھابیجی اورگھاروں اسٹیشنز سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی معطل

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹنے اورگھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن سےکراچی شہر کو پانی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں بہترانچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، پائپ لائن پھٹنے سے اطراف کا علاقہ زیر آب آگیا جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے واٹر بورڈ کی تنصیبات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کے الیکٹرک کراچی والوں کا امتحان نہ لے۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔


     مزید پڑھیں : دھاییجی میں پائپ لائن پھٹ گئی


    یاد رہے اس سے قبل جولائی میں بھی دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پرباہترانچ قطرپائپ لائن بھی پھٹ گئی تھی ، جس کے باعث کراچی شہر کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نیپا کے قریب بھی پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

  • امریکہ:پانی کی لائن پھٹنے سے یونیورسٹی میں سیلاب

    امریکہ:پانی کی لائن پھٹنے سے یونیورسٹی میں سیلاب

    لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلفورنیا میں پانی کی مین پائپ لائن پھٹنے سے یونی ورسٹی کمپیس زیرآب آگیا، جس سے طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    لاس اینجلس میں واقع یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا کے مین کمپیس میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے یونی ورسٹی کا وسیع رقبہ اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جس کے باعث یونیورسٹی سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہی ہے ۔

    کمپیس میں پانی گھٹنوں تک جمع ہونے سےطلباء کو شدید دشواری کا سامنا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی رضاکاروں کی بڑی تعداد نے متاثرہ پائپ لائن کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے کر پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔