Tag: water resources

  • جیسے بھارت کو جنگ میں شکست دی پانی کے گھمنڈ کو بھی خاک میں ملائیں گے، وزیر اعظم

    جیسے بھارت کو جنگ میں شکست دی پانی کے گھمنڈ کو بھی خاک میں ملائیں گے، وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے آئندہ نسلوں کیلئے پانی کی ضرورت کو محفوظ بنائیں، 24 کروڑ عوام کیلیے پانی کی کمی کو پورا کرنا ہے ہمیں پانی کی اسٹوریج کیپسٹی کو بڑھانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آبی ذخائر سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بدترین شکست کے بعد بھی بھارت کی دھمکیوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کیا لیکن 24 کروڑ عوام کیلیے پانی کی کمی کو پورا کرنا ہے، بطور قوم آئندہ نسلوں کیلیے ہندوستانی دھمکی کیخلاف اقدامات کرنا ہمارا فرض ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واحد حل ہےکہ ہمیں پانی اسٹوریج کیپسٹی کو بڑھانا ہوگا، چاروں صوبوں میں واٹر اسٹوریج پر کوئی تنازع نہیں ہے، 1960 کے معاہدے کے تحت دریائے سندھ، جہلم، چناب ہمارے پاس ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیسے بھارت کو جنگ میں شکست دی ایسے پانی کے گھمنڈ کو بھی خاک میں ملائیں گے، یواین سیکرٹری جنرل نے کنونشن بلایا تھا  ہم انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی پر کام کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں آج ہمارا فرض ہے آئندہ نسلوں کیلیے پانی کی ضرورت کو محفوظ بنائیں، پیٹ کاٹ کر پانی کے ذخائر نہیں بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

  • وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں: فرخ حبیب

    وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں: فرخ حبیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں، ماضی میں آبی ذخائر پر اس طرح کام نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے سنہ 1967 کے بعد پاکستان میں بڑا ڈیم نہیں بن سکا، عمران خان آج تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تربیلا سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی، ماضی میں آبی ذخائر پر اس طرح کام نہیں ہوا۔ وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور، مہمند ڈیم، ہری پور پاور، کچھی کینال، سندھ بیراج، کے فور، کرم تنگی ڈیم، سندھ بیراج اور نئی گاج ڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 10 منصوبوں سے 1 کروڑ 28 لاکھ 90 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں سے سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9 ہزار 43 میگا واٹ اضافہ ہوگا، ان منصوبوں سے 35 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے، عمران خان کے لیے تمام وفاقی اکائیوں کے کسان برابر ہیں اور وہ سب کی یکساں ترقی کےخواہاں ہیں۔

  • وزیرِاعظم نے چھ محکموں کے سربراہان کا تقررکردیا

    وزیرِاعظم نے چھ محکموں کے سربراہان کا تقررکردیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے چھ مختلف محکموں کے سربراہوں کے تقررکی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرمحمد اشرف پاکستان کے آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں اورپروفیسرمحمد اشرف پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیئرمین بنائے گئے ہیں۔

    برگیڈیئربشارت محمود نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی مقرر کردیئے گئے جبکہ ڈاکٹر سہیل قاضی فاروقی پاکستان کے متبادل توانائی کونسل کے ڈی جی اورعصمت گل خٹک کو پاکستان اکریڈیشن کونسل کا ڈی جی مقررکیا گیا ہے۔