Tag: water tanker accident

  • کراچی : واٹر ٹینکر حادثے میں 2 بھائیوں کی ہلاکت، ذمہ دار ڈرائیور کے حیرت انگیز انکشافات

    کراچی : واٹر ٹینکر حادثے میں 2 بھائیوں کی ہلاکت، ذمہ دار ڈرائیور کے حیرت انگیز انکشافات

    کراچی : نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر حادثے میں 2 بھائیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ اس سے پہلے کوئی ہیوی گاڑی نہیں چلائی، چانس ملنے پر گاڑی چلا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغیرلائسنس نوجوان کو ہیوی ٹینکر چلانے کا موقع دینا بچوں کی جان لے گیا، ٹینکر ڈرائیور کے حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ میرا نام شکیل اور عمر20سال ہے، میرا شناختی کارڈ بنا ہواہے لیکن ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا، اس سے پہلے میں نے کوئی ہیوی گاڑی نہیں چلائی، اس گاڑی پر چانس ملا تھا تو آج کل یہ چلا رہا تھا۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں گلی سے ریورس نکل رہا تھا موٹر سائیکل نیچے آگئی، دونوں بچے ٹینکر کے نیچے گھس گئے تھے، مجھے دونوں بچوں کی موت پر افسوس ہے۔

    یاد رہے نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر حادثے میں موٹرسائیکل سوار2بھائیوں کی موت ہوئی تھی ، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے 20 سالہ واٹرٹینکرڈرائیور کوپکڑا اور بدترین تشدد کےبعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور شکیل کی انتہائی غفلت سے پیش آیا، بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو موٹرسائیکل پرمدرسے چھوڑنے جارہا تھا جبکہ عمر ڈرائیور انتہائی تیزی سے ٹینکر ریسورس کر رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق گلی میں موٹرسائیکل پر مدرسے جانے والے بھائی ٹینکرکی زد میں آگئے ، جاں بحق بھائیوں کی عمر یں 16 اور 5 سال تھیں۔

  • کراچی: واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 3بچے جاں بحق

    کراچی: واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 3بچے جاں بحق

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین بچے جان سے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون ضیا کالونی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں واٹرٹینکر کی زد میں آکر تین کم عمر بہن بھائی جان بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور اور کلیئرکو حراست میں لے لیا ہے، چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے۔

    جان بحق بچوں میں آٹھ سالہ عثمان اور اسکے چھ سالہ جڑوا بہن بھائی باسط اور مریم بھی شامل ہیں۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ علاقے میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث واٹر ٹینکرز کی آمد ورفت زیادہ ہے، جسکی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، پولیس نے حادثے کا سبب بنے والے ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔

    ڈرائیور کا کہناہے کہ ٹینکر کےبریک فیل ہوگئے تھے، ایس ایس پی اصفر مہیسر کے مطابق ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔