Tag: Water thief

  • کراچی میں تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف کے گرد گھیرا تنگ، بڑا فیصلہ

    کراچی میں تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف کے گرد گھیرا تنگ، بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے کراچی میں غیرقانونی عمارتوں، تجاوزات اور پانی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حمکت عملی مرتب کرلی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نے تجاوزات اور پانی چوروں کو سخت سزائیں دینے کی حکمت عملی اختیار کرلی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ کراچی شہر میں غیر قانونی عمارتوں اور تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ایس بی سی اے کے کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 6ہزارسے زائد غیرقانونی عمارتیں ہیں، چیف سیکریٹری سندھ نےغیرقانونی عمارتوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ عمارتوں پر کیو آرکوڈ لگایا جائے گا، کیو آرکوڈ ہرتعمیر ہونے والی بلڈنگ کے سامنے آویزاں کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں کراچی کے ضلع ویسٹ سے پانی کی چوری کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا, صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی میں سب سے زیادہ پانی ضلع ویسٹ میں چوری کیا جارہا ہے

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کو مزید عملہ اور اختیارات دیے جائیں گے۔

  • سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگرملیں ہیں ،خرم شیر زمان

    سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگرملیں ہیں ،خرم شیر زمان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ارسا پانی چور نہیں، سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگر ملیں ہیں۔

    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسا میں ہر صوبائی حکومت کا نمائندہ بیٹھا ہوا ہے، یہ ادارہ پانی چور نہیں ہے، اس نے سب کو پانی دینا ہے، ارسا میں طاقت نہیں کہ سندھ کے پانی کو روکے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں پانی چور وہ ہے جس کی سب سے زیادہ شوگرملیں ہیں اور یہ شوگر ملیں آصف زرداری کی ہیں،
    پانی چور پی پی کے زمیندار، وزرا اور جاگیردار ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پہلے زردار ی سے پوچھیں انہوں نے سندھ کو کیا دیا؟ اور بلاول زرداری نے سندھ کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کیا کیا؟

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی رہنما صوبے کے لوگوں میں نفرتیں پیدا کررہے ہیں،
    کراچی والے بھی آج سندھ حکومت سے سوال کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ تو بتائیں کہ صوبہ سندھ کا کتنا پیسہ کھایا ہے، سندھ کے عوام آپ کے گھروں میں گھسنے کے لیے تلے بیٹھے ہیں، چمچہ گیری کرنے والے آج ارب پتی ہوگئے ہیں، زبان سنبھال کراستعمال کریں۔