Tag: water

  • پاکستان میں پانی کے بحران پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت

    پاکستان میں پانی کے بحران پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کو پانی کے بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو عوام کو یرغمال بنا کرصنعت زراعت و لائیو اسٹاک تباہ کر دے گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کوترستی پیاسی عوام کے مابین کشمکش بڑھتی جائے گی،اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر قلیل المعیاد اور طویل المعیاد پالیسی اقدامات نہ کئے گئے تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔

    پانی کی کمی پاکستان کی داخلی سلامتی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس سے خطے کا امن تباہ ہو سکتا ہے،دشمن ممالک اور ان کے زر خرید سیاستدان ڈیموں کی مخالفت کر کے پاکستان کو بتدریج تباہ کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان نوے فیصد آبی وسائل زراعت کے لئے استعمال کر رہا ہے جبکہ پینتیس ملین ایکڑ فٹ پانی ناقص منصوبہ بندی اورڈیم نہ ہونے کے سبب سمندر برد ہو جاتا ہے جو بے رحمی کی انتہا ہے۔

    زیر زمین پانی کے ذخائر مزید نیچے جا رہے ہیں جس سے آبپاشی اور عوام متاثر ہو رہے ہیں، اس شعبہ کو مزید نظر انداز کیا گیا تو آنے والی نسلوں کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔

  • صبح سویرےخالی معدہ  پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرےخالی معدہ پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینےسے پیچیدہ امراض کےعلاوہ موسمی بیماریوں کا موثرعلاج ممکن ہے۔

    جاپان میں ایک تحقیق سےعلم ہوا ہے کہ صبح سویرے خالی معدہ چار یازائد گلاس پانی پینےسے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

    مثلاً سر اور جسم کا درد،آرتھرائٹس،ہارٹ بیٹ یا دل کی دھڑکن کی غیرمعمولی تیزی،موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں،دمہ،ٹی بی،گردے کی خرابی،معدے کے امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے۔

  • اب ایکیوریم صاف نہیں کرنا پڑے گا

    اب ایکیوریم صاف نہیں کرنا پڑے گا

    ٹوکیو: ایکوریم میں تیرتی مچھلیاں سب کو اچھی لگتی ہیں لیکن اس کی صفائی اور پانی کی تبدیلی ایک مشکل کام ہے لیکن ایک ہنرمند جاپانی نوجوان نے ایک ایسا حیرت انگیزایکیوریم ایجاد کرلیا ہے جس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

    جاپانی نوجوان سوزی شیلے نے ایکیوریم میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کی مدد سے مچھلیاں، پودے اوربیکٹیریا ایک ساتھ کام کرتے ہیں اورایک متوازن ایکو سسٹم تشکیل دیتے ہیں۔

    ایوو نامی ایکیوریم میں ازخود صاف ہونے والا فلٹر نصب ہے جس کو صاف کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی اوراس میں پرانے بیکٹیریا پودوں کی غذا بن جاتے ہیں اورنئے بیکٹیریا کے لئے جگہ بن جاتی ہے۔

  • کراچی میں پانی کے نرخ میں اضافہ غیرمنصفانہ ہے، صنعتکار

    کراچی میں پانی کے نرخ میں اضافہ غیرمنصفانہ ہے، صنعتکار

    کراچی: شہرکے صنعتکاروں نے صنعتی صارفین کے لئے پانی کے نرخ میں میں اضافے کوغیرمنصفانہ اورغیراخلاقی قراردے دیا ۔سائٹ اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے مطابق کراچی واٹر بورڈ نے صنعتی صارفین کے لئے یکم ستمبر سے پانی کے نرخ میں رواں سال میں دوسری بار نو فی صد اضافہ کر دیا ہے۔

    ۔پانی دو سو چار روپے فی ہزار گیلن ہونے سے کراچی کی صنعتیں بری طرح متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانی کا نرخ تریپن روپے، بلوچستان میں باون روپے جبکہ کراچی میں دو سو چار روپے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حیدرآبادکوٹری اور نوری آباد میں پانی کراچی کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔صنعتوں کیلئےپانی کی قیمت میں اضافہ ناانصافیہے، رواں سال میں پانی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے لہٰذاشہرکے جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور ناغہ سسٹم کے باوجود پانی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان ہیں پانی کی فراہمی کومساویہ و منصفانہ تقسیم کے ذریعے ایسے تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب میں ماہ رمضان سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کربلا کا سماں ہے اورشہری شدید مشکلات وپریشانیوں کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرست نمائندے عوام سے براہ راست رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ ہیں جبکہ شہریوں کوپانی کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اورہم کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر صدر و قرب وجوار کے علاقوں سمیت کراچی کے کسی بھی علاقے کے مکینوں کو پانی سے محروم رکھاجائے ۔

    انہوں نے واٹر بورڈ حکام سے کہاکہ وہ ان علاقوں میں پانی لازمی فراہمی یقینی بنائیں اوراس سنگین مسئلے پر پوری توجہ دیں۔اس ضمن میں کوئی جواز یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر اورمختلف علاقوں کے وفود بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر افتخار احمد خان چیف انجینئرساوٴتھ محمد عارف خان ،چیف انجینئرڈبلیو ٹی ایم ظفر علی پلیجو اور ایس ای آصف قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وفد نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا صدر ، کھارادر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی بحرانی کیفیت ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پانی خریدرہے ہیں لہٰذا ان تمام علاقوں میں بھی دوسرے علاقوں کی طرح پانی فراہم کیا جائے اور سوریج سسٹم کے بارے میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    اس لئے کہ ہم شہریوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔دریں اثناء پانی کی ان علاقوں میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے درپیش دشواریوں سے متعلق واٹر بورڈ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ یہ بات اصولی طور پر طے ہوچکی ہے کہ واٹر بورڈ ان علاقوں میں ناغہ سسٹم کے تحت ہفتہ میں 3 دن پانی فراہم کرے گا اور سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    واٹر بورڈ کے افسران نے مزید بتایا کہ بجلی کی بندش اور100ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کے بریک ڈاوٴن کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے فراہمی آب کا سسٹم شدید دباوٴ کا شکا رہے ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ مناسب حکمت عملی اختیا رکرتے ہوئے ان علاقوں کوہفتہ میں 3دن شیڈول اور ناغہ کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا ، تاکہ ان علاقوں کو پانی کی قلت سے نجات مل سکے ، جبکہ چیف انجینئر اور چیف انجنیئر ساوٴتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی سے اس مسائل کا تدارک کریں گے۔

  • پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے لچک دکھانے کیلئے تیار نہیں۔

    پاکستان سپل ویز کے ڈیزائن میں تبدیلی چاہتا ہے تاکہ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو پانی برابر سے ملے۔دوطرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ جبکہ بھارت کی طرف کشوندر وہرا کر رہے ہیں۔

  • حکومت نےپانی میں کیمیکل ملا کرظلم کی انتہا کردی،طاہرالقادری

    حکومت نےپانی میں کیمیکل ملا کرظلم کی انتہا کردی،طاہرالقادری

    اسلام اباد:علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کنٹینررکھنے کے باوجود دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

    انقلاب مارچ کے دھرنے کے شرکاسے خطاب میں علامہ طاہرالقادری کاکہناتھا کارکن ہمت نہ ہاریں انقلاب کاسورج طلوع ہونے والاہے،سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھادہشت گردی کوجواز بناکرکنٹینرلگائےگئےکچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

    علامہ طاہرالقادری نے بتایا حکومت نے پانی میں کیمیکل ملادیاجس کے باعث کئی افراد بیمارپڑ گئے۔ظلم اتناکریں جتنابرداشت کرسکیں۔

    اے آروائی نیوزے گفتگو میں علامہ طاہرالقادری کاکہناتھا حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔

    سربراہ عوامی تحریک کاکہناتھا ہمارے حوصلے پست نہیں انقلاب آکر رہے گا۔