Tag: wax statue

  • رنویر سنگھ نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    رنویر سنگھ نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    رنویر سنگھ کا مومی مجسمہ شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ کا بھی مومی مجسمہ لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا ہے۔

    رنویر نے ایک طویل نوٹ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنے دو مجسموں کی تصاویر شیئر کیں، انسٹاگرام پوسٹ پر رنویر سنگھ نے لکھا کہ بچپن سے وہ نامور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ اپنے والدین کی تصاویر کو دیکھ کر حیران ہوا کرتے تھے اور اب وہ بھی ان عظیم شخصیات کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بالی ووڈ اسٹار نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ یہ ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے، جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا، میرے شان دار فلمی سفر نے مجھے اس لمحے تک پہنچایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

  • امریکا میں متاثر کن مومی مجسمہ نصب

    امریکا میں متاثر کن مومی مجسمہ نصب

    امریکا میں موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج اور اس کے اثرات کی طرف توجہ دلانے کے لیے ایک متاثر کن مجسمہ نصب کردیا گیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں سٹی ہال کے باہر بینچ پر مومی مجسمہ نصب کیا گیا ہے، مجسمہ دادا اور پوتے کا ہے جو آئسکریم کھاتے ہوئے خوشگوار وقت گزار رہے ہیں۔

    اس مجسمے کا پیغام نہایت واضح ہے، دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مجسمہ پگھلتا جائے گا جس سے اندازہ ہوگا کہ کلائمٹ چینج کی وجہ سے درجہ حرارت میں کس قدر اضافہ ہورہا ہے۔

    یہ مجسمہ کلائمٹ چینج کے حوالے سے شعور و آگاہی کے لیے کام کرنے والے ایک مقامی ادارے کی جانب سے نصب کیا گیا ہے۔

    ادارے سے وابستہ ڈاکٹر کلارک کا کہنا ہے کہ اورلینڈو شہر میں شدید گرمی کا دورانیہ 22 دن ہوتا تھا لیکن اب کچھ سال میں یہ بڑھ کر 3 ماہ پر محیط ہوجائے گا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کلائمٹ چینج خوفناک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    خیال رہے کہ کلائمٹ چینج کے باعث دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے جس سے سطح سمندر بلند ہونے اور کئی شہروں کے زیر آب آجانے کا خطرہ ہے۔

  • مادام تساؤ میوزیم میں سجے گا ’’کم کاردشیان‘‘ کا  سیلفی لیتا مجسمہ

    مادام تساؤ میوزیم میں سجے گا ’’کم کاردشیان‘‘ کا سیلفی لیتا مجسمہ

    لندن: مشہورزمانہ مادام تساؤ میوزم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیلفی کی دیوانی ’کِم کاردشیان‘ کا ’’سیلفی تصویر‘‘ لیتا مجسمہ بنارہے ہیں میوزیم کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا’’سیلفی‘‘ لیتا مومی مجسمہ ہوگا۔

    میوزیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مجسمے میں انکا چہرہ کچھ ایسے ہی تاثرات کا حامل ہوگا جس کے لئے کم مشہور ہیں اور ان کے آگے کو پھیلے ہوئے ہاتھ ہوں گے جن میں ایک موبائل فون تھمایا جائے گا۔

    مجسمے کے کی خاص بات یہ ہے کہ میوزیم میں آنے والے سیاح ان کے بالکل برابر میں کھڑے ہوکر سیلفی لے سکتے ہیں اورآپ کو اس کے لئے صرف بٹن دبانا ہوگا۔

     

    میوزیم کے مینیجر ایڈورڈ فلر کا کہنا تھا کہ جب کمِ کا مجسمہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ بات تو طے تھی کہ یہ مجسمہ سیلفی لے رہا ہوگا لیکن مجسمے کو ان کے مداحوں کے لئے مزید دلچسپ بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مجسمے کے ہاتھ میں اصلی فون رکھا جائے جس کی مدد سے مداح ان کے ساتھ سیلفی لے سکیں۔

    میوزیم انتظامیہ کے مطابق یہ مجسمہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جولائی میں اسے صارفین کے لئے پیش کردیا جائےگا۔