Tag: wazahat

  • محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی، ترجمان رینجرز سندھ

    محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی، ترجمان رینجرز سندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز افسران اہم اجلاس ہوا جس میں محرم میں سیکیورٹی، محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پولیس نے بھی محرم کی سیکیورٹی کے لیے پلان تشکیل دے دیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق محرم الحرام کی آمد سے قبل کراچی اور سندھ میں سیکیورٹی کے معاملات پر ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں محرم میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کیا گیا، محرم میں سیکیورٹی کیلیے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فوری کارروائی کی جائے گا۔

    14483553_10211039870218610_1742261351_n

    رینجرز کراچی اور اندرون سندھ جلوسوں کی نگرانی کرے گی، اجلاس میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ٹیریرسٹ ایکٹ کے تحت فوری اور سخت کارروائی کا کا فیصلہ کیا گیا ، اس ضمن میں شر انگیز تقاریر کرنے ، مواد چھاپنے یا نشر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسحلے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    محرم کیلئے پولیس نے بھی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس کی نفری کے علاوہ اضافی نفری کے طور پر 3400 افسران اور جوان فراہم کیئے جائیں گے، اضافی نفری میں ایس آر پی کے 1800 ,آرآرایف کے 600 ,ایس ایس یو کے 500اورٹریننگ برانچ کے 500 افسران اور جوان شامل ہیں ۔

  • کراچی آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان رینجرزکی وضاحت

    کراچی آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان رینجرزکی وضاحت

    کراچی : سندھ رینجرز کے ترجمان نے ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد کراچی میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے وضاحت کی ہے کہ کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی آپریشن کیا جارہا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے اپنے بیان مٰں کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرکے یہ منفی تاثر دینے کی کوشش کی کہ کراچی آپریشن کا ہدف کوئی خاص فرد یا سیاسی جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز سندھ میں قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی خاص جماعت یا گروہ سے مبرا جرائم پیشہ اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کررہی ہے، کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں دیرپا امن کا قیام ہے۔

     

  • ڈاکو ہلاک کرنے والے شہری کو انعام دینے پرسندھ پولیس کی وضاحت

    ڈاکو ہلاک کرنے والے شہری کو انعام دینے پرسندھ پولیس کی وضاحت

    کراچی: سندھ پولیس نے ناظم آباد میں ڈاکو کو مارنے والے شہری کو انعام دینے سے متعلق اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا، شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پرانعام دینے اوراس کی ہمت افزائی کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ پولیس اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے اپنے دفتر سے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ  کی جانب سے شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انعام دینے اور اس کی ہمت افزائی کا مقصد ہر گز یہ نہیں تھا کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہے یا شہری قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں۔

    ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنے یا دیگر معصوم شہریوں کے بچاؤ یا ان کی مدد کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان سندھ پولیس نے مزید کہا کہ قانون کا احترام ایک لازمی امر ہے جوکہ پولیس یا قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام شہریوں پر لاگو ہے۔ لہذٰا میڈیا پرآئی جی سندھ سے یہ منسوب کیا جانا کہ وہ لوگوں کو اسٹریٹ جسٹس اور اسلحہ اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں، حقائق کے برخلاف اور صداقت پر مبنی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کو انعام دینے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ پولیس اور عوام باہم مل کر جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

    اس شہر میں ایسے کئی واقعات ہیں کہ جرائم کے خلاف شہریوں نے متاثرہ شہری کی کوئی مدد نہیں کی لیکن چند ایک واقعات ایسے بھی ہیں جن میں احساس ذمہ داری رکھنے والے شہریوں نے بروقت مدد کے تحت جرائم کی روک تھام کی اور پولیس کو فوری اطلاع دی، لہٰذا ان کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے۔