Tag: wazarat e kharja

  • نیب کا وزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ، دستاویزات برآمد

    نیب کا وزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ، دستاویزات برآمد

    اسلام آباد: نیب نے وزارت خارجہ میں دوبارہ چھاپہ مار کر گرفتارڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کی گوجرانوالہ میں اراضی کی دستاویزات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹروزارت خارجہ شفقت چیمہ کےکیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے شفقت چیمہ کی گوجرانوالہ میں اراضی کی دستاویزات برآمد کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شفقت علی چیمہ نے دوران تفتیش گوجرانوالہ میں اراضی کا انکشاف کیا تھا، جس پرنیب کی تحقیقاتی ٹیم نےوزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ مارکر شفقت علی چیمہ کی ملکیت ایک سو گیارہ کنال اراضی کی دستاویزات برآمد کرلیں۔

    کروڑوں روپے مالیت اراضی کی دستاویزات شفقت علی چیمہ کے دوست سے برآمد ہوئی۔ نیب کی جانب سے دو ٹریول ایجنٹس کو بھی گرفتار کئے جانے کاامکان ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت خارجہ کے گرفتارڈائریکٹر شفقت چیمہ کے تہلکہ خیز انکشافات

     

  • بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات عدالت نے طلب کرلیں

    بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات عدالت نے طلب کرلیں

    لاہور: وزارت خارجہ سے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

    جسٹس سید منصور علی شاہ نے وزارت خارجہ سے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک  کی جیلوں میں قید پاکستانی کن جرائم میں سزائیں بھگت رہے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ قیدیوں کو کس حد تک قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے؟ واضح رہے کہ  درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیرون ملک قید پاکستانی کسمپرسی کی حالت میں جیلوں میں سزائیں بھگت رہے ہیں اور ان کی اکثریت بے گناہ ہے۔