Tag: wazarat e khazana

  • سگریٹ کے ایک پیکٹ پر44 روپےٹیکس لگانےپرغور

    سگریٹ کے ایک پیکٹ پر44 روپےٹیکس لگانےپرغور

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سگریٹ کے ایک پیکٹ پرچوالیس روپے ٹیکس لگانے پرغورشروع کردیا۔ وزارت خزانہ کو سفارشات بھجوادی گئیں۔ سگریٹ نوشی کرنے والے زبردست جھٹکے کے لئے تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سگریٹ کا دھواں اڑانےوالے خبردار ہوجائیں جو اپنی صحت خراب کرے گا وہ اب زبردست ٹیکس بھی ادا کرے گا۔

    نوٹوں کو دھویں میں اڑانے والے حضرات اب فی پیکٹ چوالیس روپے ادا کریں گے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کیلئے وزارت قومی صحت کی جانب سے وزارت خزانہ کو سفارشات بھجوادی گئیں ہیں۔

    سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ پرٹیکس سےہونے والی آمدنی میں سے دو فیصد وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کو دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ پرٹیکس بڑھانےسےحکومت کو چالیس ارب روپےسےزائدکی آمدنی ہوگی۔

     

  • اسلامی سکوک بانڈزآئندہ ماہ جاری کئے جائینگے

    اسلامی سکوک بانڈزآئندہ ماہ جاری کئے جائینگے

    اسلام آباد: حکومت نے مالیاتی اور اقتصادی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے آئندہ ماہ اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تھری جی اور فور جی سپیکٹرزم کی نیلامی اور یورو بانڈز کے کامیاب اجراءکے بعد اب اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    یورو بانڈز کے اجراءمیں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی تھی اور پاکستان کو توقع سے زیادہ آمدنی ہوئی ، پاکستان سات سال کے بعد بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں دوبارہ واپس آیا ہے۔

    اب اسلامی سکوک بانڈز کے اجراءکے عمل کو بھی کامیاب بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجہ میں اس کی کامیاب فروخت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کو بھرپور طریقے سے راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔