Tag: wazart e khazana

  • حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    کراچی: عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےبعدحکومت نےتیل مصنوعات چودہ روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ کرلیا۔

    عالمی منڈی میں مسلسل پانچ ماہ سے گرتی قیمتوں کے بعد اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکرکمی کرنےکااشارہ دےدیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ چودہ روپے فی لیٹر سستی کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرل 9 روپے بیاسی پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی تجویز ہے۔

    ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر کمی تجویزکی گئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے17پیسےفی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، مٹی کا تیل 7روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسےفی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    اسلام آباد: عید پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوئے پیسے تک کی کمی کی منظوری دے دی، وزارت پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی ہے۔

    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے چورانوئے پیسے کمی کے بعد ایک سو تین روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ، مٹی کےتیل کی قیمت ایک روپےاکتیس پیسےکمی کے بعد پچانوئے روپے اٹھانوئے پیسے ہوگئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ہائی اکٹین کی قیمت میں ایک روپے اٹھانوئے پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پچانوئے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی سرسٹھ پیسے کی کم کر دی ہے۔

  • آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    اسلام آباد :وزارت خزانہ اورعالمی مالیاتی ادارےکے حکام کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہونگے۔ مذکرات کی کامیابی کی صورت میں قرض کی نئی قسط متوقع ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستانی اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہوگا جبکہ چوتھی اقتصادی جائزہ رپورٹ رواں ماہ کے وسط تک آئی ایم ایف کو بھجوائی جائےگی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی نئی قسط کے حصول کے لیے بھی مذاکرات رواں ماہ متوقع ہیں جس میں تیس جون دوہزار چودہ تک کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مالیاتی خسارے، ریونیو کے اہداف ،جی ڈی پی گروتھ سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا