Tag: wazeer

  • برطانیہ سے پاکستان کیخلاف تقاریر روکی جائیں، چیئرمین سینیٹ کا مطالبہ

    برطانیہ سے پاکستان کیخلاف تقاریر روکی جائیں، چیئرمین سینیٹ کا مطالبہ

    لندن: قائد ایم کیو ایم کی تقریر پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اسپیکر برٹش پارلیمنٹ کیساتھ معاملہ اُٹھادیا۔

    رضاربانی نے لندن میں اسپیکر برٹش پارلیمنٹ لارڈ فاؤلر سے ملاقات کی جس میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ برطانوی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے، چیئرمین سینٹ نے پاکستان مخالف تقریر پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

    رضاربانی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کوبھی موضوع بحث بنایا، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور اپنا کردار ادا کرے۔

    اسپیکر برٹش پارلیمنٹ لارڈ فاؤلر نے یقین دلایا کہ برطانیہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف اپنا کردار ادا کرے گا، میاں رضا ربانی نے لارڈ فاؤلر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جسے اسپیکر برٹش پارلیمنٹ نے قبول کرلیا۔

    اس سے قبل ایم کیوایم کے قائد کے معاملے پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین رضا ربانی کا اظہاربرہمی

    سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین رضا ربانی کا اظہاربرہمی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی وزراء کی عدم حاضری پر برہم نظر آئے،انھوں نے وفاقی وزیر بجلی وپانی خواجہ آصف اور عابد شیرعلی کی سینیٹ میں غیر حاضری پر سخت تنبیہ کرتے ہوئےکہا کہ وزارت میں دو دو وزیر ہیں لیکن سینیٹ میں آنے کی ایک بھی وزیر زحمت نہیں کرتا۔

    وزراپارلیمنٹ کونظراندازکررہےہیں۔ آخر وزرا ہیں کہاں؟رضا ربانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آئندہ اجلاس میں وفاقی وزراء غیر حاضر رہےتو وہ اس سلسلے میں سخت رولنگ دینگے۔

    پانی و بجلی کےوزیروں کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ رضاربانی نےوزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی سخت سرزنش کرڈالی۔

    سینیٹ کااجلاس مقرر وقت پر شروع ہواتو طاہر مشہدی،روبینہ خالداور دیگرسینیٹرزکےسوالات وزارت پانی وبجلی سےمتعلق تھے۔لیکن جواب دہ وزرا کی نشستیں خالی تھیں۔

    چیئرمین سینیٹ کےاستفسارپرشیخ آفتاب نےبتایا کہ محترم وزیرمنصوبےکی افتتاحی تقریب میں گئےہوئےہیں سوالات مؤخرکردیئےجائیں۔جس پر چیئر مین سینیٹ بگڑ گئے اوربرہمی کااظہار کرتےہوئےکہا کہ پہلے بھی تین باروارننگ دے چکاہوں اگلی مرتبہ وزرا نہیں آئے تو سخت ہدایات جاری کردوں گا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی اس برہمی پر وزراء کان دھرتے ہیں یا ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں

  • بلاول زرداری کی بیرون ملک مقیم وزراء کو فوری واپسی کی ہدایت

    بلاول زرداری کی بیرون ملک مقیم وزراء کو فوری واپسی کی ہدایت

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طویل عرصے سے بیرون ملک میں رہائش پذیر صوبائی وزراء پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزراء کی بیرون ملک موجودگی کسی صورت صحیح نہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وزراء کو فوری طور پر وطن واپس بلایا جائے ۔

    پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ان میں سے دو وزراء ایسے ہیں جو طویل عرصے سے بیرون ملک قیام پذیر ہیں، ان میں صوبائی وزیر ورکس میر ہزار خان بجارانی اور صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزمان شامل ہیں۔

    جبکہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ ان وزراء کو فوری طور پر وطن واپس بلایا جائے اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے کام اور محکمہ کی کارکردگی پر توجہ دیں۔