Tag: Wazeer e difa

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن وزیر دفاع کی ملاقات

    راولپنڈی : پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جرمنی کی وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا وان ڈیر لین نے آرمی ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے تفصیلی ملاقات کی ۔

     آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی اور فوجی تعاون سمیت خطے کی سکیورٹی کی سورتحال اور جیو سٹریٹجک ماحول پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

     جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا وان ڈیر لین نے اس موقع پر آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بھی اعتراف کیا ۔

     قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، جس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

  • کراچی کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے،خواجہ آصف

    کراچی کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور ہم ہر قیمت پراس کا تحفظ کریں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ رینجرز اورپاک فوج ہماری بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے بغیر پورے ملک میں امن کا خواب دیکھنا اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے۔

    کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور ہم ہر قیمت پراس کا تحفظ کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ محض چند دن قبل کی بات ہے کہ ایم کیو ایم خود مارشل لاء کا مطالبہ کررہی تھی۔ اب جب کراچی میں قانون کی عملداری ہورہی ہے تو ایم کیوایم کو شکایت ہے۔