Tag: wazeeristan

  • وزیرستان کے9سالہ رضوان محسود کا گننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

    وزیرستان کے9سالہ رضوان محسود کا گننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

    وزیرستان : نو سالہ رضوان محسود نے ہیلی کاپٹر اسپن میں عالمی ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، گننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    حوصلے بلند ہوں اورہمت جوان تو پھر حالات کچھ بھی ہوں، محنتی اور پرجوش کھلاڑی اپنی صلاحیت کا لوہا منوا ہی لیتے ہیں، وزیرستان کے نو سالہ رضوان محسود نے ہیلی کاپٹر اسپن میں عالمی ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

    رضوان چھوٹا ہے تو کیا ہوا اس کے حوصلے تو چٹانوں کی طرح بلند ہیں۔ نوسال کے ننھے رضوان محسود نے مشکل حالات کے باوجود پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔

    جنگ سے تباہ حال وزیرستان سے تعلق رکھنے والےرضوان محسود نے مایوسی کو مجبوری نہیں بنایا بلکہ اپنی انتھک محنت سے ورلڈ ریکارڈ بناد یا۔

    رضوان نے تیس سیکنڈز میں چھالیس بار ہیلی کاپٹر اسپن کرکے بھارت کے پربارکر ایڈی کا ریکارڈ توڑا، رضوان کا نام گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، رضوان محسود کی خواہش ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں مارشل آرٹ سے بھی بے پناہ لگاؤ ہے۔

  • آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچ گئے،عید جوانوں کےساتھ منائیں گے

    آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچ گئے،عید جوانوں کےساتھ منائیں گے

    وزیرستان : آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے۔جہاں وہ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے جہاں وہ آج رات فوجی جوانوں کے ساتھ مورچوں میں قیام کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل عید کی نماز فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ اد اکریں گے۔ جنرل راحیل شریف عید کا دن آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن مورچوں پرگزاریں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

    وزیرستان : خیبرایجنسی اورشوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں سینتیس دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کررکھا ہے۔

    خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 23دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب علاقوں میں کی گئی،مارے گئے دہشت گردوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اوربارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گربزاورڈبوری میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اورخیبرون میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بچ جانے والے دہشت گرد بھاگتے پھررہے ہیں۔

  • متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی16مارچ سے شروع ہوگی،حکام

    متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی16مارچ سے شروع ہوگی،حکام

    بنوں : جنوبی وزیرستان کے آپریشن متاثرین (آئی ڈی پیز)کی واپسی سولہ مارچ سے شرو ع ہوگی جو چار اپریل تک جاری رہے گی ۔

    اے آروائی نیوز نے متاثرین کے واپسی کا شیڈول حاصل کرلیا۔ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کیلئے بنوں میں اہم اجلاس ہوا۔

    جس میں متاثرین کی واپسی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔رزمک، دتہ خیل اور شیوہ میں مقیم متاثرین کے ڈیٹا کے تصدیق کیلئے نادرا موبائل وین بھی بھیجی جائے گی۔

    راہ نجات کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو واپسی پر نقد امداد کیلئے اے ٹی ایم کارڈ ،حفظان صحت کٹ سمیت مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی اور متاثرین کی واپسی کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے گا۔

  • شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما سمیت چھ ہلاک

    شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما سمیت چھ ہلاک

    شمالی وزیرستان : تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں چھ افراد مارے گئے جبکہ دوزخمی ہوگئے۔ حملے میں القاعدہ کے رہنما استاد عمرفاروق کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑتنگی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھرپردومیزائل داغے۔ جس سے چھ افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں القاعدہ کارہنما استاد عمرفاروق بھی ماراگیا ہے۔ استادعمرفاروق ماضی میں پاکستان میں القاعدہ کا ترجمان رہ چکا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    شوال: جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کنڈ غر میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں، جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    وانا: جنوبی وزیرستان کےعلاقے وانا میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل وانا میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حملہ طالبان کے مولوی نذیر گروپ کے کارکنوں کیا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد جنوبی وزیرستان میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے

  • حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

    حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

    آپریشن متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے امداد کا آغاز کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے آج سے مالی امداد کا آغاز کیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ہرخاندان کے سربراہ کو سات ہزار روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

    شہباز شریف نے متاثرین میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں قوم آئی ڈی پیز کیساتھ ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کاسکھ چین چھین لیاتھا، اس سے قبل گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات سےمسئلہ حل کرنےکی پوری کوشش کی، آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیاگیا،  سردار مہتاب نے مزید کہا کہ قبائلیوں نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں اہم کرداراداکیا،عوام قبائلیوں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھیں گے