Tag: wazir e aala sindh

  • نریندرمودی کامنفی رویہ امن عمل کومتاثرکرےگا، آصف زرداری

    نریندرمودی کامنفی رویہ امن عمل کومتاثرکرےگا، آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات کو مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی قرار دیا ، بھارتی وزیراعظم کےغیرذمےدارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔

    آصف علی زداری کا کہنا ہے کہ کہا بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان میں مداخلت کےبیان پرعالمی عدالت نوٹس لے۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ پروسی ممالک میں پاکستان کے خلاف جو بیان دیئے وہ نامناسب اور انتہائی غلط زبان ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لے اور بین الاقوامی عدالت میں اس کا مقدمہ چلایا جائے۔

    سابق صدر نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میانمار نہ سمجھا جائے۔

  • چودھری نثارعلی خان بھی آصف زرداری کے ہم نوا بن گئے

    چودھری نثارعلی خان بھی آصف زرداری کے ہم نوا بن گئے

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پروزیر اعلیٰ سے استعفیٰ طلب کرنا درست نہیں۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی آصف زرداری کے ہم نوا بن گئے۔

    کہتے ہیں دہشت گردی کے واقعات آئے روز ہوتے ہیں کیا ہر روز وزیر اعلیٰ تبدیل کردیں ۔ کراچی کے ایک روزہ دورہ پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی بھرپور حمایت کی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات پر وزیر اعلیٰ سندھ کوتبدیل نہیں کیاجا سکتا۔ ایسی بات و زیر داخلہ نے کچھ عرصے قبل بھی کہی تھی کہ قائم علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے بتائیں پشاور میں ا سکول پر حملے کے بعد وزیر اعلیٰ کےپی کے کیوں مستعفی نہیں ہوئے تھے۔

    ایسا ہی سابق صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے قائل نہیں۔وزیر داخلہ اور سابق صدر کابیان سیاست ہےیامفادکی ترجمانی،دہشتگردی پر استعفیٰ جمہوری روایات کاحصہ ہے۔

    کیا نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنے مفادات عوام کے جان و مال سے زیادہ عزیز ہیں۔

  • مذاکرات ناکام: سانحہ شکار پورکیخلاف تاحال دھرنا جاری

    مذاکرات ناکام: سانحہ شکار پورکیخلاف تاحال دھرنا جاری

    کراچی: سانحہ شکارپور شہدا کمیٹی سے حکومتی مذاکرات میں تاحال پیش رفت نہیں ہوسکی،علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    سانحہ شکار پور کے خلاف نمائش چورنگی پر تاحال دھرنا جاری ہے ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ امین شہیدی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کمیٹی کے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں لیکن پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہدا ایکشن کمیٹی سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور ڈرافٹ تیارہوتے ہی مظاہرین دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردینگے۔

    شعیہ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہےکہ انکے پچیس مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

    دوسری جانب پشاورمیں امامیہ مسجدکے دورےپرمیڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے باجودحکومت دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے قومی ایکشن پلان سے جو امیدیں تھیں وہ بھی دم توڑگئی ہیں۔

    علامہ ساجدنقوی نےبتایاکہ امامیہ مسجدپرحملے میں ملوث نیٹ ورک کوبے نقاب کیاجائے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت عوام کے تحفظ کویقینی بنائے۔

  • سانحہ شکارپور کیخلاف ریلی کراچی کیلئے روانہ

    سانحہ شکارپور کیخلاف ریلی کراچی کیلئے روانہ

    شکار پور: سانحہ شکار پور کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے لئے شکار پور سے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی کراچی کےلئے روانہ ہوگئی۔

    ریلی کی قیادت علامہ مقصود ڈومکی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے اور لبیک یاحسین کے نعرے لگاتے سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی شکار پور سے کراچی روانہ ہو گئی۔

    ریلی کی قیادت علامہ مقصود ڈومکی کر رہے ہیں۔ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈومکی کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا نہیں بلکہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرسکے۔

    علامہ ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کو للکارا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی اسی راہ کو اختیار کریں۔