Tag: wazir e dakhla

  • حکومت کا الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    حکومت کا الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے تمام حدیں پار کرلیں۔ ریاست کو نشانہ بنایااور دشمن ملک کو پاکستان میں مداخلت کیلئے کہا۔جو ناقابل برداشت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الطاف حُسین کی اشتعال انگیز تقریرپرحکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا، حکومت نے الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب برداشت کی حدختم ہوچکی، چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پاکستان کی ریاست اور اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں۔الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف قانونی مسودے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی تقریر افسوسناک ہے کوئی بھی محب وطن ملک دشمنوں کو دعوت نہیں دیتا، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ یہ زبان اردو سپیکنگ یا ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ دشمنوں کی ہے۔

    ایم کیو ایم ایک محب الوطن جماعت ہے۔ سمجھتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے ایم کیو ایم کے چند لوگوں کے سوائے کوئی اس سے آگاہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی لائیو تقریر تو بند کر دی ہے۔ مکمل طور پر تقریر بند کرنے پر ابھی بات کی جا رہی ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت اور پولیس سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ تاثر غلط ہیں کہ کراچی آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔


    Chaudhry Nisar Ali Khan press conference 02… by arynews

  • تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت نہیں، چوہدری نثار

    تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا  میں دہشتگردی پر کہیں بھی استعفے نہیں مانگے جاتے، وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگا نہ اس کے حق میں ہیں، دھرنوں اورگالی گلوچ والے قوم کو تقسیم کرنے کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کے بعد استعفیٰ مانگنا آسان ترین سیاست ہے لیکن کیا نائن الیون کے بعد کسی نے استعفیٰ دیا یا کسی نے مانگا۔

     وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سے استعفی مانگنے والے خیبرپختونخواہ میں استعفے کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آسان اہداف کونشانہ بنارہے ہیں مخصوص فرقوں کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے ، معصوم لوگوں کاقتل ہرگزاسلام نہیں۔

    وزیرداخلہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور گالی گلوچ کی سیاست ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے، دھرنوں سے ملک کی خدمت نہیں بلکہ قوم کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

  • کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پہلے کئی کئی دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتوں گزرجاتے ہیں اور کوئی دھماکہ نہیں ہوتا۔

    سینٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے اے پی سی طلب کی، ہم نے مذاکرات کے ذریعے امن تلاش کرنے کی کوشش کی۔

     چوہدری نثار کا سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے تقریباًچار سے چھ دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتے گزر جاتے ہیں کوئی دھماکہ نہیں ہوتا یہ میرا کریڈٹ نہیں ہے یہ حکومت یا ملٹری کا کریڈٹ نہیں ہے یہ تو صرف اس ایوان کا کریڈٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھماکے ہورہے تھے، آٹھ جون کو سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشتگردوں کیخلاف آپریش کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا۔ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کرپشن کیخلاف کام کرنا ہوگا، مجموعی طورپر ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے۔

  • کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کاکہناہے کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیرصدارت سول آرمڈ فورسز کے سربراہوں کااجلاس ہوا، ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کی صورتحال کے متعلق بتایا کہ رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر آپریشن کیاجارہاہےجس کے باعث جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

     وزیر داخلہ نے کہاکراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا، آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہاایف سی بلوچستان جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کر رہی ہے۔

  • پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں، چوہدری نثارعلی

    پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار وقت ضائع کرنے کے بجائے ظالموں، چوروں اور ڈاکوؤں کا راستہ روکیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سگریٹ پینے اور سونے میں وقت ضائع نہ کریں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس والوں کو انہی کی تقریب میں شرمندہ کردیا، اسلام آبادپولیس نےچوہدری نثار کو مدعو کیا کہ وہ آئیں گے اور اُن کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کردیں گے لیکن چوہدری نثارکا تو موڈ ہی کچھ اور تھ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں۔ڈیوٹی کے دوران سگریٹ پینے اور فون پر باتیں کرنے سے جرائم نہیں رکیں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیوٹی میں رینجرز والوں کا پولیس سے سو فیصد مقابلہ نہیں ہے لیکن اہلکار کچھ تو ان سے سیکھ لیں۔

    چوہدری نثار نے محکمہ پولیس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ حلال کھانے میں جو برکت ہے وہ حرام میں نہیں، چوہدری نثار نے تو ایسی کھری باتیں کیں کہ پولیس والے تالیاں بجانا بھی بھول گئے۔

  • نائن زیرو پرچھاپہ قانون کے عین مطابق ہے، چودھری نثارعلی

    نائن زیرو پرچھاپہ قانون کے عین مطابق ہے، چودھری نثارعلی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ قانون کے دائرے میں رہتےہوئے مارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپر رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپہ مارا ہے ۔

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی رینجرز اور پولیس کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں  قیام امن کیلئے فوج سے آپریشن کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی جرائم کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیاتھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ آپریشن کی راہ میں سیاسی وابستگیوں کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا۔

  • سینیٹ کا اجلاس: اپوزیشن اراکین کا احتجا جاً واک آؤٹ

    سینیٹ کا اجلاس: اپوزیشن اراکین کا احتجا جاً واک آؤٹ

    اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن اپوزیشنصدارت ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے کی۔

    اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مدارس کی بیرونی فنڈنگ کا معاملہ اٹھایا گیا۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کہتے ہیں کہ صوبے میں مدارس کو بیرونی مالی امداد نہیں مل رہی۔

    حکومت بتائے کہ پنجاب میں مدارس کو بیرونی مالی امداد کے شواہد ہیں کہ نہیں ؟اس پر حکومت کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین نے مدارس سے متعلق معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا۔ اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

    سینیٹ میں اپوزیشن نے وزیر داخلہ کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام چاربجے تک کے لئے ملتوی کردیاگیا۔