Tag: wazir e tijarat

  • صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے گی، خرم دستگیر

    صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے گی، خرم دستگیر

    کراچی: وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نےکہا ہےکہ مارچ میں ایل این جی کی آمد سےرواں سال کے آخر تک گیس کےبحران میں کافی حد تک کمی آئےگی۔

    فیڈریشن ہاؤس کراچی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےخرم دستگیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ کراچی سےبلتستان تک صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے۔

    خرم دستگیرنےبتایاکہ رواں ماہ جرمنی میں ہونیوالی ہیم ٹیکسٹائل سےبڑی تعداد میں آرڈرز ملنےکی تو قع ہےجس سے رواں سال میں یور پ کو ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی سطح عبورکرجائیں گی۔

    خرم دستگیرنےکہا کہ آئندہ ایک سال میں قوم کو توانائی بحران اور انتہاپسندی کےعفریت سےنجات دلائیں گے۔پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت روس،چین،افغانستان، تاجکستان اوربھارت سےتجارتی معاہدےزیرغور ہیں۔

  • جنوبی ایشیا میں توانائی منڈی کا قیام ضروری ہے،خرم دستگیرخان

    جنوبی ایشیا میں توانائی منڈی کا قیام ضروری ہے،خرم دستگیرخان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے سافٹا وزارتی کانفرنس میں ملکی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جنوبی ایشیا میں توانائی منڈی کے قیام کی تجویز پیش کی ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ملکی توانائی گرڈ کو جنوبی ایشیا کے بجلی سپلائی گرڈ سے منسلک کر دیا جائے۔ ،

    گذشتہ روز اجلاس کے اختتام پر جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیئے میں پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی گئی اور زور دیا گیا کہ جنوبی ایشیا ئی ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت کے آغاذکیلئے اقدامات کئے جائیں، وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کے تمام بیرونی تجارتی مذاکرات میں توانائی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔،

    اعلامیئے میں پاکستان کی اس تجویز کوخصوصی طور پر سراہا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ جنوبی ایشیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کو تجارتی مراعات دی جائیں،اجلاس میں وزیر تجارت کی پیش کردہ اس تجویز کی بھی حمایت کی گئی جس میں انھوں نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کیلئے کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کی سفارش کی تاکہ سارک ممبر ممالک بین الاقوامی کرنسی میں تجارت کرنے کی بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کر سکیں۔