Tag: Waziristan

  • اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    شمالی وزیرستان:میر علی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس کا انسپکٹر اغوا کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد حنیف کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ انسپکٹر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں زیرو پوائنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد حنیف بنوں سے براستہ میرانشاہ غلام خان جارہا تھا کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2024 میں بھی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/khairpur-journalist-kidnapping-drop-scene/

  • وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم ٹی ٹی پی کے چنگل میں پھنس گیا

    وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم ٹی ٹی پی کے چنگل میں پھنس گیا

    وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چنگل میں پھنس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گرد نظام الدین کو17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کیلئے استعمال کیا گیا، جس کے بعد دہشت گرد کے بھائی اور والد کو ڈیپورٹ کردیا گیا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کے والد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہماری نسلیں تباہ کررہے ہیں۔

    نظام الدین کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کی غلطی سے خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے، تعلق ٹوٹ گئے، بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی۔

    نظام الدین کے بھائی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا، کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے نظام الدین کو نشے کے انجکشن لگائے۔

  • وزیرستان میں شدت پسندوں کا تھانے پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

    وزیرستان میں شدت پسندوں کا تھانے پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

    وزیرستان: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے لوئر وزیرستان میں شدت پسندوں نے تھانے پر حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئر وزیرستان کی تحصیل برمل کے تھانہ راغزائی پر رات گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانے کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی، ملزمان سرکاری اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی لے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بویا میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اشرف اللہ ہلاک ہو گیا، وہ ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں ملوث تھا۔

  • تھری جی اور فور جی سروس، وزیراعظم کا وزیرستان  کی عوام کیلئے بڑا اعلان

    تھری جی اور فور جی سروس، وزیراعظم کا وزیرستان کی عوام کیلئے بڑا اعلان

    وانا : وزیراعظم عمران خان نے آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس بحال  کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی یہ جائز ڈیمانڈ ہے اس سے تعلیم کوبھی فروغ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم بننےسے 30سال پہلے پہلی باروانا آیا تھا اور وزیراعظم بننے کے بعد اورانتخابی مہم کےدوران بھی آیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیچھے رہ جانیوالے لوگ اور علاقوں کواوپرلاناحکومت کافلسفہ ہے، الیکشن میں جو لوگ وعدے کرتے ہیں وہ وعدے کرنے نہیں آیا، غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پورا زور لگانا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ تعلیم کیساتھ اسکالرشپس دیں گے ،اسکول ،کالج ،یونیورستی بنائیں گے، قبائلی علاقوں کیلئے ٹیکنیکل کالج تعمیر کریں گے ، خوشی ہے وانا کے نوجوان بھی نمل یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے نوجوان ہیں، نوجوانوں کوہنرمند بنائیں اچھی تعلیم دیں تو وہ ملک کو اوپر لیکرجائے گا، تعلیم کے بعد سب سے بڑا چیلنج روزگار کا ہے، پچھلے15سال میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ تباہی وانا میں ہوئی، جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں کو روزگار دینےکی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام صرف شروعات ہے، ہماری کوشش ہےقبائلی علاقوں اور بلوچستان کیلئے پورا زور لگائیں، وزیرستان میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ تباہی مچی تھی، پوری کوشش ہوگی وزیرستان کےنوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے لوگوں نے انگریز سےآزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،انگریز بھی سب سےزیادہ یہاں مرے، کشمیریوں کی آزادی کیلئے لڑنے یہاں سے بھی لوگ گئے تھے ، وزیرستان کی تاریخ کا لوگوں کو زیادہ اندازہ نہیں ہے ، 1965کی جنگ میں بھی یہاں سے بڑے لشکر گئے تھے ، وزیرستان کے لوگوں کے ملک کیلئے جذبے سے واقف ہوں۔

    قبائلی علاقوں کے ضم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا کے پی سے ضم ہونا بہت مشکل کام تھا، قبائلی علاقوں کےضم ہونے پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ، قبائلی علاقوں کا کےپی سے ضم کامیاب بنانے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ گورنر،وزیراعلیٰ کےپی کو آج یہاں دعوت دی تاکہ آپ کے مطالبات سنیں، وزیرستان کےلوگوں کےمطالبات جائز ہیں، محمود خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ آپ سب سے مشاورت کریں گے۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی کھل جائےگا، نوجوانوں کی یہ جائز ڈیمانڈ ہے اس سے تعلیم کوبھی فروغ ملے گا۔

    بھارت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارادشمن بھارت ہے جہاں انتہاپسند حکومت ہے ، گجرات میں مسلمانون کےقتل میں ملوث شخص آج بھارت کا وزیراعظم  ہے ، 70 سالہ تاریخ میں بھارت میں ایسی جماعت یاپاکستان مخالف شخص نہیں آیا، اس حوالے سے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف سے بات کی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیرستان کے لوگ سمجھیں کہ یہ آپ کی حکومت ہے وزیرستان کےلوگوں نے ووٹ جسے مرضی دیا اس سے فرق نہیں پڑتا۔

    زیتون کے درخت لگانے کے منصوبے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کر ہم انقلاب لیکر آئیں گے ، وزیرستان کا سارا دنیا بھر میں زیتون کیلئے بہترین علاقہ ہے، یہاں اگلے ماہ سےزیتون کے درخت لگائے جائیں گے، زیتون کے درخت کی حفاظت کیلئےمقامی لوگوں کے حوالے کریں  گے، زیتون سے اتنی انکم ہوگی کہ آپ کوکراچی یا دبئی نہیں جانا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام میں بھی بزرگوں کی عزت کا ذکر ہے ، قبائلی علاقوں کے بڑوں کی عزت اور ایک خاص کردار ہے ، قبائلی علاقوں کی روایتیں جانتے ہیں اسکے مطابق بڑوں کو پوری عزت دیں گے۔

    عمران خان نے عثمان ڈار کو ہدایت دی کہ نوجوانوں کو دگنی تعدادمیں اسکالرشپس دی جائیں اور محمودخان کوبھی تاکید کرتاہوں وزیرستان کے لوگوں کے مسائل حل کریں وزیرستان میں ڈیم بنائیں پانی کےمسائل حل کریں اور ہر خاندان کو اب ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

  • وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

    وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیرستان کے تاجروں سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے نقصان کا ہر ممکن ازالہ کریں گے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، میر علی کے متاثرین کو معاوضہ ملا یہ ان کا حق تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی اصل تصویر دنیا کو پیش کی، مشکلات اور مسائل ضرور ہیں مگر حکومت جلد ان کا خاتمہ کرے گی۔ محروم علاقوں کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔ 5 فروری کو پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلسل 6 ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں، کشمیر میں ظلم کے باوجود ایک ہی نعرہ بلند ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔ اسی طرح ہم سب نے بھی نعرہ لگانا ہے ہم کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔

  • شمالی وزیرستان آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، تین اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، تین اہلکار شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران خطرناک دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں آفتاب پرا بھی شامل ہے، شدت پسندوں نے دسمبر 2017 میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں لیفٹیننٹ معین نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں 3سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے جن کی شناخت نائب صوبے دار نذیر احمد، سپاہی فخر اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔

    پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کروالیا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے فروری 2017 میں آپریشن ردالفساد شروع کیا جس کے نتیجے میں اب تک بڑی کامیابی ملیں جبکہ پاکستان آرمی نے افغان دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل بھی شروع کررکھا ہے۔

     

  • ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے: آرمی چیف کا جرگے سے خطاب

    ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے: آرمی چیف کا جرگے سے خطاب

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ترقی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جنوبی، شمالی وزیرستان کےمشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن کے بعد امن بحال ہوچکا ہے، کوئی بھی تنازع محض آپریشن سے ختم نہیں ہوسکتا، آپریشن کےبعد بہت سے پہلوؤں پرتوجہ دینی ہوتی ہے.

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد بحالی اور ترقی کےاقدامات کیے جا رہے ہیں، بارودی سرنگیں پھٹنے کے چند واقعات ہوئے ہیں، یقینی بنائیں گےکہ دوبارہ علاقے میں انتشار پیدا نہ ہو.

    آرمی چیف نے کہا کہ مقامی آبادی چوکنا ہو کرامن کے فروغ کے لئےاپن اکردارادا کرے. مقامی آبادی ہوشیاررہے،امن واستحکام کی حفاظت کی جائے، دشمن قوتیں امن کاماحول خراب کرناچاہتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقتصادی وسماجی بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نےقبائلی عمائدین کی تجاویزکوسراہا اور  شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کوپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور علاقے میں آپریشن کے بعد کی صورت حال پربریفنگ دی گئی اور بجلی، پانی، تعلیمی اداروں، موبائل نیٹ ورک کی ضروریات پرروشنی ڈالی گئی.

  • شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈ کلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم گاڑی میں معمول کے سرچ آپریشن پر تھی کہ اچانک اس کی بارودی سرنگ سے ٹکر ہوگئی۔

    ڈنڈ کلے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار شہید ہوا جس کی شناخت 38 سالہ حوالدار احمد خان کے نام سے ہوئی، مذکورہ اہلکار کا تعلق میانوالی سے تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید حوالدار احمدخان نے سوگوران میں بیوہ،بیٹا اور 2بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے جوان عید کے روز بھی وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں اور وہ دشمن کی سازشوں کا ناکام بنانے کے لیے جان ہتھلیوں پر رکھ کر امور سرانجام دے رہے ہیں تاکہ ملک میں‌ امن برقرار رہے۔