Tag: WC

  • ٹیم فائنل میں ہار جاتی تو دوبارہ کرکٹ کھیلنا میرے لیے مشکل ہوجاتا، جوز بٹلر

    ٹیم فائنل میں ہار جاتی تو دوبارہ کرکٹ کھیلنا میرے لیے مشکل ہوجاتا، جوز بٹلر

    لندن: کرکٹ ورلڈکپ چیمپئن بننے والی انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹسمین جوز بٹلر نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں ہار جاتی تو ان کے لیے دوبارہ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوجاتا۔

    ایک انٹرویومیں جوز بٹلر نے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ اس شکست کے خوف سے بھی پردہ اٹھادیا جو ان کے چہرے پر میچ کے اختتامی لمحات میں ان کے چہرے پر دکھائی دے رہا تھا۔

    انگلش وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فائنل سے قبل 8 مرتبہ اپنی ٹیموں کی جانب سے فائنل مقابلوں میں حصہ لیا جس میں 7 مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی جانب سے 2013 میں چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اور 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فائنل ایسے میچز ہیں جس میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ اپنے سامنے حریف ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہت تکلیف کا باعث ہوتا ہے اور یہ درد میں ایک مرتبہ پھر برداشت نہیں کرسکتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر لگ رہا تھا کہ اگر ہم گئے تو نہیں جانتا کہ دوبارہ کرکٹ کیسے کھیلوں گا، یہ زندگی میں ایک مرتبہ ملنے والا موقع تھا، ایک ورلڈکپ کا فائنل وہ بھی لارڈز میں۔

    بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہُڈ دیا جائے گا

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک قسمت کی طرح محسوس ہوا، میں سوچ رہا تھا کہ اگر ایسا (فائنل میں فتح) نہیں ہوتا، تو میرے پاس کافی عرصے تک دوبارہ کرکٹ بیٹ اٹھانے کی خود اعتمادی نہیں ہوگی۔

    جوز بٹلر نے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ سے باہر بیٹھ کر میچ دیکھنے والوں پر دباؤ ہوتا ہے، تاہم ایسا دباؤ کھلاڑیوں پر نہیں ہوتا، وہ ایسی صورتحال کے لیے ہی تیار ہوتے ہیں۔

  • عالمی کپ کی تیاریاں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا

    عالمی کپ کی تیاریاں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہاب ریاض، عمراکمل، احمد شہزاد اور افتخار احمد کی فٹنس کو بھی جانچا جائے گا۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پندرہ، سولہ اور سترہ اپریل کو لاہور میں ہوگا، ابتدائی طور پر اٹھارہ رکنی اسکواڈ کو انگلینڈ بھجوانے کی منظوری دی جائے گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت پہلی اور دوسری پوزیشن پر کھیلنے کے لیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے فیصلے میں‌ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کے ناموں‌ پر بھی غور کیا جائے گا، ایک دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔