Tag: WCL owner Harshit Tomar

  • لیجنڈز لیگ کے مالک نے پریزینٹر کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    لیجنڈز لیگ کے مالک نے پریزینٹر کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    لائیو نشریات کے دوران ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک نے لیگ کے اختتام پر لیگ کی پریزنٹر کو پرپوز کر دیا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کررہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار بیٹنگ کے باعث جنوبی افریقا چیمپیئنز کے نام رہی جبکہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    جہاں شائقین میچ کے دروان کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کے تبصرے سے ہر کوئی حیران رہ گیا۔

    خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے میچ کے اختتام پر ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟

    عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    لیگ کے مالک نے پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پرپوز کروں گا۔

    پریزنٹر لیگ کے مالک کا جواب سن کر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔