Tag: weapons

  • ہارر ایڈونچر فلم ’ویپنز‘  نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

    ہارر ایڈونچر فلم ’ویپنز‘  نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

    ہالی ووڈ کی سنسنی خیز ہارر ایڈونچر فلم ’ویپنز‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔

    زک کریگر کی نئی فلم ’ویپنز ایک ایسی سنسنی خیز ہارر تھرلر ہے جو ناصرف آپ کے دل کی دھڑکنیں تیز کر دے گی بلکہ باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

    یہ فلم 2025ء کی سب سے بڑی ہارر فلموں میں سے ایک بن چکی ہے، جس نے اپنے افتتاحی ہفتے میں ہی دنیا بھر میں 70 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

    اگر آپ ایسی فلم ڈھونڈ رہے ہیں جو روایتی ہارر فلموں سے ہٹ کر ہو، تو ویپنز آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کی غیر متوقع کہانی، شاندار اداکاری، اور زک کریگر کی ہدایت کاری اسے 2025ء کی بہترین فلموں میں سے ایک بناتی ہے

    کہانی جو آپ کو جکڑ  لے گی

    ویپنز کی کہانی ایک پراسرار اور دلچسپ واقعے سے شروع ہوتی ہے جہاں ایک صبح ایک کلاس کے سارے بچے غائب ہوتے ہیں اور سب والدین کا شک ٹیچر پر جاتا ہے پراسراریت سے بھرپور کہانی، گہرے جذباتی لمحات، اور غیر متوقع موڑ اس فلم کو ایک منفرد تجربہ بناتے ہیں۔

    Weapons 2025: Movie Review- Julia Garner, Josh Brolin

    باکس آفس پر دھوم

    فلم ویپنز نے اپنے افتتاحی ہفتے میں عالمی باکس آفس پر 70 ملین ڈالرز کمائے، جس میں سے 42 ملین ڈالرز صرف امریکا سے اور 27.5 ملین ڈالرز بین الاقوامی مارکیٹ سے حاصل ہوئے۔ یہ ناصرف زک کریگر کی پچھلی فلم باربیرین کے مقابلے میں بہت بڑی کامیابی ہے، بلکہ اس نے 63.5 ملین ڈالرز کمانے والی فلم سنرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    38 ملین ڈالرز کے پروڈکشن بجٹ کے مقابلے میں یہ فلم زبردست منافع کما رہی ہے اور ناظرین کے مثبت ردعمل سے لگتا ہے کہ یہ آنے والے ہفتوں میں بھی باکس آفس پر راج کرے گی۔

  • امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بحال کردی

    امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بحال کردی

    امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی بحال کردی۔

    امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائلوں اور دیگر اسلحے کی فراہمی روک دی گئی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوال سے کہنا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ یوکرین کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کس نے کیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کے بعد ماسکو نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی ہے۔

    یوکرین کے حکام نے گزشتہ روز کہا کہ اپنے حملے کے آغاز کے بعد سے روس نے یوکرین پر اپنا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

    یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین پر گزشتہ رات ریکارڈ 728 شہید اور ڈیکوی ڈرونز اور 13 میزائل داغے۔

    حماس 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی پر رضامند

    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں سے لوٹسک شہر، جو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد کے ساتھ یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  • امریکا کی  قطر کو جدید دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری

    امریکا کی قطر کو جدید دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری

    امریکا نے قطر کوجدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ معاہدہ لگ بھگ دو ارب ڈالر مالیت کا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہے ان میں ایم کیو نائن بی ایٹ ڈرونز، پانچ سو پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ٹارگٹنگ سسٹمزشامل ہیں۔

    امریکی حکام کا کہناہے فوجی سازوسامان کی فروخت خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔ فوجی آلات قطرکے تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے۔

    امریکا قطر کو اس سازو سامان کے مؤثر استعمال کیلئے تربیت اور تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا اور آٹوموبیل انڈسٹری کے تحفظ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں گاڑیوں کی درآمد پر25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آٹوموبائل انڈسٹری کے تحفظ کیلئے ایگزیکٹو آرڈرجاری کررہاہوں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں آٹو انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایلون مسک نے مجھے کبھی کاروباری فائدے کیلئے نہیں کہا۔

    انھوں نے کہا کہ جوابی ٹیرف ہر صورت لگایا جائے گا تاہم ہو سکتا ہے چین پر ٹیکس میں کچھ کمی کردوں۔

    لبنان کا اسرائیل سے تعلقات سے متعلق اہم فیصلہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی امریکاواپسی کیلئیٹیرف لگائیں گے اور امریکا میں کوئلے کی کانوں کو دوبارہ کھولا جائے گا، ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔

  • یوکرین کے لیے امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی رک سکتی ہے

    یوکرین کے لیے امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی رک سکتی ہے

    وائٹ ہاؤس میں گذشتہ روز ہونے والی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان تلخیوں بھری ملاقات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ فریقین نے ممکنہ راستوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل تقریباً رک چکی ہے اور آگے جاکر مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے امریکی ذمےدار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے ذمے داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے امکانات کا تعین کریں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے گزشتہ روز کہا کہ تمام امریکی امداد، بشمول وہ آخری ہتھیار اور گولہ بارود جو بائیڈن انتظامیہ کے دوران منظور کیے گئے اور ادا کیے گئے تھے، کسی بھی وقت منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ نے قومی سلامتی کے ذمے داران کو یہ احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ "کیف حکومت کو ہتھیاروں کی حالیہ کھیپوں کی عارضی یا مستقل بندش کے امکان کو دیکھیں۔

    بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو دیے گئے 67 ارب ڈالر کی فوجی امداد کو انتہائی ضروری قرار دیا تھا لیکن ٹرمپ کسی مزید امداد کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔

    یوکرین کے صدر زیلینسکی جمعہ کے روز وہائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے پہنچے تو وہ یہ جانتے تھے کہ امریکہ سے ان کے ملک کو ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی ترسیل تقریباً رک چکی ہے اور جب وہ وہائٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے، تو صورتحال مزید خراب نظر آرہی تھی۔

  • چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

    چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں چمکنی موٹر وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چمکنی موٹر وے پر ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کے مطابق چمکنی موٹر وے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    تلاشی پر گاڑی سے مختلف بور کی 111 پستولیں، 12 بور کی 13 بندوقیں برآمد ہوئیں، 2 کلاشنکوف، 3 عدد 30 بور اور ایک 223 بور سمیت 14 ہزار سے زائد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف روٹس کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • کراچی : سی ٹی ڈی کا دکان پر چھاپہ : بھاری اسلحہ برآمد

    کراچی : سی ٹی ڈی کا دکان پر چھاپہ : بھاری اسلحہ برآمد

    کراچی : کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب دکان پر کامیاب چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سی ٹی ڈی ساجد سدوزئی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چھاپے کے دوران سیاسی جماعت کے کارندوں کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    ساجد سدوزئی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران مرکزی ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں نائن ایم ایم پستول ،222رائفل ، رپیٹر اور گولیاں شامل ہیں، برآمد ہونے والے ہتھیار وارداتوں کیلئے جرائم پیشہ عناصر کو کرائے پر بھی دیے جاتے تھے۔

  • بھکر میں گاڑی سے کے پی سے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ برآمد

    بھکر میں گاڑی سے کے پی سے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ برآمد

    بھکر: پولیس نے خیبر پختون خوا سے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس نے داجل چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد گاڑی پکڑ لی، جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    بھکر کے ڈی پی او محمد نوید نے بتایا کہ گاڑی سے 22 رائفلیں، 42 میگزین، اور 181 کارتوس برآمد ہوئے، گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    ڈی پی او کے مطابق اسلحہ تخریب کاری میں استعمال کیے جانے کا شبہ ہے، انھوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے بیرئیر توڑ کر گاڑی اہلکاروں پر چڑھانے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا تھا، تاہم اہل کاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے کچھ ہی فاصلے پر گھیر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی: زمین میں دفن کیا گیا بوریوں میں بھرا اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحہ بوریوں میں بھر کے زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ ملا ہے، برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھدائی کے بعد نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا ہے، ہتھیار حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی کے تھے۔

    چوری کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف میں درج ہوا تھا، شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن کے مقدمات میں ایک جیسے کئی نمبر موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ چوری شدہ ہے، بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائر لیس سیٹ بھی ملا ہے۔ تمام برآمد شدہ ہتھیار اور دیگر سامان اسٹیل ٹاون تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : بھیم پورہ میں زیر زمین ملنے والا اسلحہ کتنا پرانا ہے؟

    کراچی : بھیم پورہ میں زیر زمین ملنے والا اسلحہ کتنا پرانا ہے؟

    کراچی :لیاری کے علاقے بھیم پورہ میں زیر زمین ملنے والے اسلحے کے فرانزک میں اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ اسلحہ کتنا پرانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری بھیم پورہ کی عمارت سے زیر زمین ملنے والے اسلحے کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ بور کے ناکارہ اسلحے کے فرانزک میں اہم بات سامنے نہ آسکی اور فرانزک کے ذریعے بھی پتہ نہ چل سکا کہ اسلحہ کتنا پرانا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ فارنزک جانچ میں یہ بھی نہ معلوم ہوسکا کہ اسلحہ دبائے کتنا عرصہ ہوا تھا جبکہ اس بات کا بھی تعین نہ کیا جاسکا کہ ملنے والے اسلحہ کون کون سے بور کا تھا۔

    یاد رہے 15 جنوری کو کراچی کے علاقے نیپئر سے ملنے والا اسلحہ آٹھ دس سال نہیں، تیس سال پرانا نکلا تھا ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ بیشتر ہتھیاروں کے ماڈل نمبر تک مٹ چکے، برآمد اسلحہ 1990 کے بعد کسی نے استعمال نہیں کیا۔

    حکام کے مطابق برآمد ہتھیاروں میں ایسا اسلحہ بھی ملا جو اسی کی دہائی میں استعمال ہوتا تھا، کھدائی سے ایک سواسی سے زائد اسٹین گن اور اڑسٹھ ریوالور ملے، جن میں کوئی ٹی ٹی پسٹل شامل نہیں۔

  • اسلام آباد: غیر ملکی کےگھر سے جدید اسلحہ برآمد

    اسلام آباد: غیر ملکی کےگھر سے جدید اسلحہ برآمد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر سے غیر ملکی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق غیر ملکی کے گھر سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، جس پر تھانہ کوہسار پولیس نے غیر ملکی کو گرفتار کیا، غیر ملکی کے گھر سے ملنے والے اسلحے میں اے کے47کلاشنکوف، ایم پی فور گن ،ایم پی 161گن سمیت ایک پستول اور سیکڑوں کی تعداد میں مختلف راؤنڈز بھی برآمد ہوئے۔

    پولیس نے غیر ملکی سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ گرفتار شخص کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟۔

    تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ گرفتار ملزم پر خاتون سے زیادتی کا الزام بھی ہے، متاثرہ خاتون کی جانب سے درخواست دئیے جانے پر اس کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: غیر ملکی سفیر کو زیر تفتیش انکوائری لیک کرنے والا پولیس افسر گرفتار

    پولیس نے مزید بتایا کہ مدعیہ غیر ملکی ہے جبکہ ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے، متاثرہ خاتون ملزم کےدفتر میں 2 سال سےکام کررہی تھی، متاثرہ خاتون بقایا جات لینےگزشتہ رات ملزم کےگھر گئی تو ملزم اسے زبردستی گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو ایک غیر ملکی خاتون کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھستے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا، گرفتار خاتون کا تعلق روس سے تھا۔