Tag: weapons recover

  • کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئےنو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاﺅن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کامران عرف کمو، محمد شاہد عرف برگر اور شاہ نواز کوگرفتار کیا۔

    ملزمان بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔عزیز بھٹی، مدینہ کالونی، زمان ٹان اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان انور عرف لنگڑا، اکبر عرف بگٹی، شیراز، محمد وحید، محمد صدیق اور محمد عدنان عرف پکو کو گرفتار کیا۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔درج بالاملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • پشاور:پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،13افراد گرفتار

    پشاور:پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،13افراد گرفتار

    پشاور : پولیس نے کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے ، صدر تھانے کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پشاورکے علاقے بڈھ بیر میں پولیس نے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی، گاڑی سے آٹھ کلاشنکوف، تین رائفل، بیس پستول، شارٹ اور بائیس ہزار کارتوس برآمد ہوئے۔

    ایس پی شاکر بنگش کے مطابق بڈھ بیر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تیرہ ملزم گرفتار کرلئے، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے، دوسری جانب بنوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے سامنے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔