Tag: weapons recoverd

  • کراچی : ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : (14 اگست 2025) شہر قائد میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ میں ملوث7ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز سے گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ ضلع کیماڑی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث7ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ پاپوش نگر میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔

    کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 57 زخمی

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 2 بجے کے بعد پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 57 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • پولیس مقابلے اور چھاپوں میں ڈاکو سمیت13ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد

    پولیس مقابلے اور چھاپوں میں ڈاکو سمیت13ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد

    کراچی : پولیس نے کراچی میں مقابلے اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران تیرہ ملزمان گرفتار کرلیے ، ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے, کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے ملزم منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک زخمی ڈکیت گرفتار جبکہ دو ڈکیت ساتھی فرار ہوگئے، زخمی ڈاکو سے اسلحہ، موبائل فونز، پرس اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    نیپئر پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ پولیس نے تین ہٹی بلوچ گوٹھ میں کارروائی کرکے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا جن سے تین پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا ۔

    کورنگی صنعتی ایریا سے پانچ ملزمان گرفتار کیے جن سےموٹرسائیکل اور شراب کو بوتلیں برآمد کیں، ملزمان میں موٹر سائیکل لفٹر بھی شامل ہے، کورنگی پولیس کی کارروائی کے دوران افغانی ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    ملزم بہادرآباد اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے میں ملوث رہا ہے۔ لانڈھی پولیس نے گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے آٹھ کلو گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے۔

  • پشاور: ناردن بائی پاس پرناکہ بندی، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    پشاور: ناردن بائی پاس پرناکہ بندی، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    پشاور: نادرن بائی پاس پرناکہ بندی کے دوران بھاری اسلحےسے بھری گاڑی پکرلی گئی، اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔

    پشاورمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پشاور نادرن بائی پاس کے قریب ناکہ بندی پر خفیہ اطلاع پرعلاقہ غیرسے آنےوالی ایک کارکی تلاشی لی گئی۔

    تلاشی کے دوران کارسے چوبیس کلاشنکوف، تیس پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

    پولیس نے دوملزمان اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق برآمداسلحہ علاقہ غیرسے پنجاب اسمگل کیاجارہا تھا۔ تاہم خفیہ اطلاع پربروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔

    پولیس کے مطابق اسلحہ لاکھوں روپے مالیت کا ہے جبکہ گرفتارکئے گئے دوملزمان کا تعلق علاقہ غیرسے ہے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔