Tag: weapons recovered

  • کراچی  :  کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

    کراچی : کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

    کراچی : شاہ فیصل کالونی میں کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا، اسلحے میں کلاشنکوف ، رائفل ، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع اسپتال سے اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ برآمد اسلحہ میں کلاشنکوف ، رائفل ، پستول شامل ہیں جبکہ اسلحہ میں بڑی تعداد میں گولیاں ملی ہیں۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ اسلحہ منظم نیٹ ورک کا لگتا ہے جو کہ چھپایا گیا تھا، اسلحہ کا فارنزک کرایا جارہا ہے، تفتیش کریں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا نیپئر روڈ میں گھر سے جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد کئے گئے تھے۔

    کھدائی کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو نکالا گیا ، ان ہتھیاروں سے جہاز ہیلی کاپٹر ٹینک یا عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیاری اور نیپئر کے اطراف کراچی آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا جاچکا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کا کورنگی میں مبینہ مقابلہ، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی کا کورنگی میں مبینہ مقابلہ، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے وفاقی ادارے کے ساتھ ملکر باغ کورنگی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔

    مقابلے کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشتگرد اعظم عرف گنجا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے مقابلے کے بعد ہلاک دہشت گرد سے پستول برآمد کرلی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اعظم عرف گنجا کورنگی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر جنید بلڈوگ کا قریبی ساتھی بھی تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم اعظم 2012 اور 2013 میں یونٹ و سیکٹر کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، اعظم گنجا نے تصویر محل میں پولیس چوکی پر یونٹ انچارج کے حکم پر ایک شخص کو قتل کیا اور 2013 میں سیکٹر انچارج کی ہدایت پر کے ڈی اے افسر جبارمنگی کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2013 میں لانڈھی میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن فاروق کو قتل کیا اور کورنگی میں پکڑ کر بٹھائے گئے اپنے کارکن کو سیکٹر انچارج کی ہدایت پر موت کی نیند سلایا۔

    ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں دو مقدمات درج تھے جبکہ ملزم عدالت سے مفرور اور اشتہاری تھا۔

    ترجمان انسداد دہشتگردی فورس نے مزید بتایا کہ ملزم کا اسلحہ فرانزک کےلیے بھجوایا جارہا ہے۔

  • 2 افراد کے قتل کے بعد بھی انتظامیہ سوتی رہی، لاہور ایئرپورٹ پر پھر اسلحہ برآمد

    2 افراد کے قتل کے بعد بھی انتظامیہ سوتی رہی، لاہور ایئرپورٹ پر پھر اسلحہ برآمد

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی پر 30 بور پستول اور 5 راؤنڈ برآمد ہوئے۔ وین ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ 3 ماہ قبل لاہور ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں 2 افراد قتل ہوگئے تھے، واقعے نے سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچادی تھی۔

    بعد ازاں ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ایئر پورٹ کے واحد اسکینر کے 2 سال سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر واحد اسکینر صرف ڈیپارچر لاؤنج تک جانے والی گاڑیوں کو اسکین کرتا ہے، پارکنگ ایریا میں جانے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے کوئی اسکینر نہیں۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسکینر خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی اسکیننگ نہیں ہو رہی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ہر ماہ اسکینر کی خرابی سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہا، آگاہ کرنے کے باوجود اسکینر کو ٹھیک نہ کروایا گیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد جب ملک بھر کے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو کراچی ایئرپورٹ کا اسکینر بھی سال بھر سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر اسکینر کی مدد سے گاڑیوں کی جامع تلاشی لی جاتی تھی تاہم اسکینر خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی اسکیننگ کا عمل رک گیا، اے ایس ایف نے مینوئل طریقے سے گاڑیوں کو سرچ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

  • پشاور میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ، 2 دہشتگرد گرفتار

    پشاور میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ، 2 دہشتگرد گرفتار

    پشاور:  قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 2 بڑی کارروائیوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار اوربھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمدکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوربنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مختلف کارروائیوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پولیس نےمتنی کے علاقےمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے چار سو کلو بارودی مواد، پانچ راکٹ گولے، بارہ دستی بم، قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی ایک یونیفارم برآمد ہوئی ہے، دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کے مطابق کارروائی میں خودکش جیکٹ میں استعمال ہونیوالا بارود بھی برآمد ہواہے۔

    دوسری کارروائی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بنوں سے تھانہ موندہ خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سے بارودی مواد، دستی بم، یونیفارم، دیسی ساختہ بم ، ایک ہینڈگرنیڈ، بم بنانے کے فارمولے، ایک ڈیٹو یٹر اور پرائما کارڈ برآمد ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ:ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کوئٹہ:ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کوئٹہ : ایف سی اور حساس ادارے نے چاغی کے علاقے میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چاغی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے، برآمد ہونے والے اسلحے میں43دستی بم، 3ایل ایم جی،3 کلاشنکوف اور 1خودکش جیکٹ شامل ہیں ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں راکٹ کے13 گولے،2 دیسی ساختہ، 3رائفل، راکٹ لانچر، مشین گن،5بارودی سرنگیں، گولیاں ودیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ بھارت اور افغانستان سے پہنچایا گیا تھا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

    دوسری جانب ملک کےمختلف شہروں میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کارروائیوں کےدوران دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں سمیت انہتر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مردان میں پولیس نے ساڑوشاہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران پینسٹھ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کےمطابق زیرحراست افراد میں دوسہولت کار بھی شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی نےدیرمیں کارروائی کے دوران دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیا جبکہ گوجرانوالہ میں سرچ آپریشن کے دوران چارمشتبہ افراد کو حراست میں لیکراسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : رینجرز کی جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

    کراچی : رینجرز کی جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

    کراچی : رینجرز کی جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پرانا گولیمار میں گینگ وار کے کمانڈر کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ، منشیات اور پونے دو کروڑ روپے برآمد کرلی، اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے استعمال میں تھا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا گیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کی پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے مفرورکمانڈر ماجد سخی دادا کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں موجود تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، چھاپے میں اسلحہ، راؤنڈز، منشیات اور تین گرینیڈ، برآمد کر لیے۔

    اسلحے میں دو کلاشنکوف، ایک ماؤزر اور دو پستول شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر کے گھر سے ایک کروڑ اکہتر لاکھ روپے ملے ہیں، مفرور ملزم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کاسرگرم کارکن رہا ہے، ملزم ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو پناہ دیتا تھا، مفرور کمانڈر اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی مطلوب ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے استعمال میں تھا، اسلحہ خالی پلاٹ میں دبایا گیا تھا۔

    برآمد اسلحے میں 3ایس ایم جی، تین کلاشنکوف، دو تیس بور پستول، چار ریپیٹر اور مختلف اقسام کے چھ سو چھیاسٹھ راؤنڈز شامل ہیں، رینجرز کا کہنا ہے کہ اسحلہ شہر میں بدامنی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

  • بلوچستان: سڑک کنارے بم ناکارہ بنادیا گیا، اسلحہ برآمد

    بلوچستان: سڑک کنارے بم ناکارہ بنادیا گیا، اسلحہ برآمد

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ ضلع لہڑی میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا گیا۔

    ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں جوئے نورا کے مقام پر حساس ادارے اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 33دستی بم ،تین آرپی جی راکٹس ،10 کلو گرام بارود اور ایس ایم جی برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہ آسکی۔

    ادھر ضلع لہڑی میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پھلیجی چھتر روڈ پر سڑک کنارے نصب 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیا۔

    فرنٹیر کور ترجمان کے مطابق دہشت گرد بم کے ذریعے مقامی قبائلی شخصیت اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کے چھاپے، 13 افراد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

    سیکیورٹی فورسز کے چھاپے، 13 افراد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

    کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارتے ہوئے د و خودکش جیکٹس اور موٹرسائیکلوں میں نصب دوبموں سمیت دیگر اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گیارہ مطلوب ملزمان سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے سریاب میں سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

    پولیس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دو خودکش جیکٹس، دو موٹرسائیکلوں میں نصب بم، 3 ایس ایم جیز، 70 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر تخریبی سامان قبضے میں لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    دوسری جانب پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب، گوالمنڈی اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مطلوب ملزمان سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتیوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، جنہیں تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی براہمداغ بگٹی سے تعلق رکھنے والے 43 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے یہ فیصلہ برہمداغ کے بھارت سے تعلقات کی بنیاد پر کیا ہے‘‘۔

  • کراچی :حساس ادارے کی کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

    کراچی :حساس ادارے کی کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

    کراچی: کراچی میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تخریب کاری سے بچالیا اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کوثرٹاؤن میں حساس اداروں نے کاروائی کی، کاروائی کے دوران تخریب کاری کیلئے چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اسلحہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے چھپایا تھا، اسلحہ شاپنگ سینٹر اور حساس تنصیبات پر حملے کیلئے استعمال ہونا تھا، دہشت گردوں کا مقصد کراچی کے حالات خراب کرنا تھا۔

    دوسری جانب پختون آبادمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو غیرملکیوں سمیت چوالیس افراد کو حراست میں لے لیا، شیریں جناح کالونی سے پولیس نے تین ملزمان دھر لئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کرم ایجنسی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام

    کرم ایجنسی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام

    کرم ایجنسی :تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی، چہپری چیک پوسٹ پرسوزوکی سےبڑی تعداد میں جدید اسلحہ بر آمد کرلیا گیا.

    ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کی، چہپری چیک پوسٹ پر فورسز نے تلاشی کے دوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کیا.

    اسلحےمیں دس کلاشنکوف ،ایک سوایک پستول اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں، جدید ہتھیار کی برآمدگی کے بعد ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا گشت بڑھادیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔