Tag: weapons

  • گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے اسمگل ہونے والے اسلحےکی بھاری کھیپ پکڑتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ غیر سے تین افراد اسلحے کی بھاری کھیپ لے کر گوجرانوالہ لارہے ہیں، جس پر مقامی پولیس نے بس اسٹینڈ کے اردگرد پولیس اہلکار تعینات کر کے چیکنگ کا عمل شروع کردیا تھا۔

    پڑھیں:  مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پولیس اہلکاروں نے بس کے اسٹینڈ پر پہنچتے ہی کامیاب کارروائی کی اور تین ملزمان کو حراست میں لے کر اُن سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی جس میں 41 رائفلز، 30 پسٹلز اور 30 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

    پولیس افسران نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان میں دو سگے بھائی نجیب اللہ، کلیم اللہ  اور تیسرا شخص ہارون کو گرفتار کیا گیاہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر تینوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

     

  • رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

    رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

    فیصل آباد : شہر میں کومبنگ آپریشن کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے دو قریبی ساتھیوں سمیت چار افراد کے گھروں اور ڈیرے کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران  ناجائز اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔


    تفصیلات کے مطابق شہر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں نے ن لیگ کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تو ان کے گھروں سے اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی برآمد ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز فیصل آباد کے رپورٹر قمر زمان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے متعدد امور کی دیکھ بھال اشفاق چاچو کے ذمہ ہے، بالخصوص رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی کے معاملات اشفاق چاچو کے پاس ہی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ان دو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ، اسلحہ ملا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے اشفاق چاچو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے رہنما علی اصغر بھولا گجر کے قتل کے بعد اشفاق چاچو کی سرگرمیاں محدود تھیں۔

    علاوہ ازیں کومبنگ آپریشن میں دو مزید اشخاص رانا بابر اوررانا پرویز کے ڈیروں کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے ایک گاڑی ملی۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ اسلحہ کے لائسنس پیش کیے جانے کے بعد اسلحہ واپس کردیا گیا ہے تاہم کومبنگ آپریشن جاری رہے گا، مزید علاقوں میں جلد چھاپے مارے جائیں گے۔

  • سندھ پولیس کے پاس اسلحے کی کمی ہے، قائم علی شاہ

    سندھ پولیس کے پاس اسلحے کی کمی ہے، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس اسلحے کی کمی ہے جس کے سبب دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہونے میں مشکلات درپیش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیں ہیں جب کہ سندھ پولیس کے پاس جدید اسلحے کی قلت ہے جس کے سبب دہشت گردی کا سدِ باب مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے آرمی چیف راحیل شریف سے جدید اسلحے کی فراہمی کی درخواست کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور سندھ بھر سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

    وزیرِ اعلیٰ کے مطابق سندھ پولیس جلد ہی اپنی مشکلات پرقابو پالے گی اور کراچی میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

  • امریکہ میں تین سالہ بچے نے ایک سالہ بچے کو گولی ماردی

    امریکہ میں تین سالہ بچے نے ایک سالہ بچے کو گولی ماردی

    امریکی ریاست کلیو لینڈ میں تین سالہ بچے نے ایک سالہ بچے کو چہرے پر گولی مارکرنادانستہ طور پرقتل کردیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری افسران اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ گھرمیں یہ بندوق کہاں سے آئی۔

    معصوم بچے کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    کلیو لینڈ کے پولیس چیف کیلون ولیم کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کے شہر کے لئے ایک غمگین دن ہے، ہتھیاروں سے رغبت کو ملک بھرمیں روکنا ہوگا ورنہ ایسےہی قیمتی جانیں بے سبب ضائع ہوتی رہیں گی۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جو بھی گھر میں ہتھیار لایا اور ایسے چھوڑ گیا کہ بچے کی پہنچ میں آگئی اسے اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

    کراچی میں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جب کہ جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17 تھنڈرطیارہ،بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

    کراچی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی پہلی بار شرکت کرے گا جب کہ نمائش کے موقع پر غیر ملکی مندوبین،اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکاء کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ترتیب دی گئی ہیں۔