Tag: wear-masks

  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر،  آج سےعوامی مقامات پرماسک پہننا لازم ہوگا

    پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، آج سےعوامی مقامات پرماسک پہننا لازم ہوگا

    اسلام آباد : کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں آج سے عوامی مقامات پرماسک پہننا لازم ہوگا جبکہ رات دس بجے تک کاروبارزندگی بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا ، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، گلگت، مظفرآباد ، پشاور ، کوئٹہ اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    ان تمام شہروں میں مارکیٹیں،شاپنگ مالز ،شادی ہالز،ریسٹورنٹس وغیرہ کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ رات دس بجے تک اپنے معاملات بند کردیں، اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز،کلینک اورہسپتال مریضوں کوخدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار

    تفریحی مقامات اورپبلک پارکوں کوشام چھ بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، این سی او سی نے بڑے شہروں میں کرونا کے کیسز دو فیصد سے زائد ہونے کے بعد یہ فیصلے کئے۔

    خیال رہے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھہ اور کہا گیا تھا کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    گذشتہ روز این سی اوسی نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا عوامی مقامات، رش والی جگہوں پرفیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

  • 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان

    48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان

    سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار نے 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہوگی اور جیل جانا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف ایکشن پلان کی تیاری کرلی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگرزفورس اور انتظامیہ کےساتھ سڑکوں پرنکل پڑے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں میں مفت ماسک کی تقسیم کئے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہوگی اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سخت کارروائی کرتےہوئےجرمانےاورسزائیں دے گی۔

    مزید پڑھیں : ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

    گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مہم شروع کی تھی ، جس میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کو سخت کارروائی، جرمانے اور سزاؤں کا اختیار دے دیا گیا۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی ، کوئی شخص ماسک کے بغیر نکلا تو کارروائی ہو گی اور کارروائی ہونے پر کسی قسم کی سفارش نہیں مان جائے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، سیالکوٹ کے ہسپتال پہلے ہی مریضوں سے بھر چکے ہیں، اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، عوام تعاون کرے مشکل فیصلے آپ کے مفاد میں ہیں۔