Tag: weather alert

  • متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔

    شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع

    پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فصلوں کے حوالے سے کسانوں کو ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں 7 سے 8 سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر 26 اپریل سے 2 مئی تک متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کسان فصلوں کو پانی دیں تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

    متوقع گرم موسم کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

  • سعودی عرب: موسم کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: موسم کا الرٹ جاری

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں تیز ہوائیں چلیں گی جس کے باعث سمندر میں طغیانی بھی پیدا ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی۔

    محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، تبوک، شمالی حدود، الجوف، القصیم اور مشرقی ریجنز میں ہوا میں تیزی محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاوہ تمام ساحلی علاقوں میں رات 8 بجے تک تیز ہوا چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دھول مٹی اڑے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی۔ اسی سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ اور الیتمہ میں ہوگی تاہم یہاں فضا گرد آلود رہے گی۔

    بدر، ینبع اور الرایس کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی۔

    دوسری جانب ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا ہے کہ ریاض میں موسم اعتدال کی طرف مائل رہے گا، فجر کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ جبکہ دوپہر میں زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ہوگا۔

  • آئندہ ہفتے سے کراچی میں گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان

    آئندہ ہفتے سے کراچی میں گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان

    کراچی : شہر قائد والے ہوشیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے دو دن بعد شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کردی ہے، پارہ چالیس ڈگری سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں خبردار کیا ہے کہ آنے والے کچھ دن کراچی کے شہریوں کے لیے سخت آزمائش کے ثابت ہو سکتے ہیں ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی نئی لہر درجہ حرارت کو چالیس سینٹی گریڈ سے اوپر لے جائے گی، سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی، ایسے میں شہری گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسلام آباد،لاہور کراچی،پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ نورپورتھل اوربھکر میں ریکارڈ کیا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس وال پر شیئر کریں۔