Tag: weather department

  • بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع، 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ

    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع، 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ

    کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع ہوگیا، سمندری طوفان 50 گھنٹے میں ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد سے سولہ سوناٹیکل میل دور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننا شروع ہوگیا ہے جو پچاس گھنٹے میں ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

    فشر مین کوآپریٹو سوسایٹی ترجمان کے مطابق طوفان کے پیش نظر پندرہ لانچوں کو لنگر انداز کرا دیا گیا، لانچوں کو کھڈہ ہنگول کے پہاڑی مقام پر لنگرانداز کرایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شکار پر معمول کی پابندی کے باعث کوئی لانچ کھلے سمندر میں موجود نہیں ہے، سمندری طوفان کے بھارتی شہر گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹےمیں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں: محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں 1500کلومیٹر دور ہے جبکہ ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

  • بارش کا سلسلہ ختم، آج صبح سے کراچی کا موسم معمول پر آجائے گا: محکمہ موسمیات

    بارش کا سلسلہ ختم، آج صبح سے کراچی کا موسم معمول پر آجائے گا: محکمہ موسمیات

    کراچی: شہرقائد میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا، آج صبح سے شہر کا موسم معمول پر آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا، تاہم آج رات کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، صبح سے موسم معمول پر آجائے گا۔

    ڈی جی میٹ کے مطابق آج رات درجہ حرارت 11سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، اور شہر میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج رات تھم گیا، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا اور ٹریفک جام کا مسئلہ سامنا آگیا، جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی:‌میئرکا بارش کے بعد شہر کی صورت حال کا نوٹس، ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس کو کلیئر کر دیا، انڈر پاس کے سائیڈ پر موجود پرنالوں کو کلیئر کر کے پانی نکال دیا گیا، ساتھ ہی گزشتہ روز لیاقت آباد میں دھسنے والی سڑک بھی کلیئرکر دی گئی۔

    خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چویبس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات ، چترال، دیر، گلگت اور اسکردو میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کا موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔

  • کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے، جس کا پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پورے ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ پارہ معمول سے بڑھ کر ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد گرمی کا پارہ 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی بڑھنے کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

    ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے 60 سے 65 فیصد افراد بھکاری، ہیروئنچی ہیں: ہیلتھ منسٹرسندھ

    دوسری جانب شہری حکومت کی جانب سے بھی ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سرکاری اسپتال کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

    کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی لہر، ہلاکتوں کی تعداد1400 سے تجاوز کرگئی

    یاد رہے کہ ماضی میں ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے لیے پاک افواج سمیت ملک کی مختلف سماجی تنظیموں نے بھی اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا، اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علم بھی متاثرہ افراد کو پانے پلانے اور انہیں بروقت سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔