Tag: WEATHER FORCAST

  • کراچی میں آج بارش کی نوعیت کیا ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی میں آج بارش کی نوعیت کیا ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی جزوی ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں۔

    آج صبح شہر قائد کے باسیوں کا بارش کی جگہ تیز دھوپ نے استقبال کیا۔ تاہم شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    موسم کا تازہ حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

  • موسم کی پیش گوئی نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا

    موسم کی پیش گوئی نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا

    موسم کی پیش گوئی نے دو بھائیوں کو ملوا دیا جو کئی سالوں سے ایک دوسرے کی تلاش میں تھے۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں رینڈی ویٹس نامی شخص گھر میں ٹیلی ویژن اسکرین پر موسم سے متعلق خبریں دیکھ رہے تھے۔ نیوز رپورٹر سڑک کنارے کھڑے موسم سے متعلق کی گئی پیش گوئی سے ناظرین کو آگاہ کر رہا تھا اور اس نے ایک شہری سے بات چیت بھی کی۔

    رینڈی ویٹس کو بالکل بھی امید نہیں تھی کہ وہ اس عمر میں اپنی فیملی سے دوبارہ کبھی مل سکیں گے۔ رپورٹر نے جب شہری کو نام سے مخاطب کر کے گفتگو شروع کی تو رینڈی ہکا بکا رہ گئے۔

    رینڈی ویٹس نے اپنی بیٹی سے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے ایڈی ویٹس نامی شہری سے متعلق معلومات تلاش کرو۔

    رینڈی ویٹس ٹی وی پر رپورٹر سے گفتگو کرنے والے شہری کو غور سے دیکھتے رہے۔ رینڈی کے مطابق ایڈی نامی شہری کی آنکھیں ان کے والد جیسی ہیں جبکہ ایڈی کے والد کا نام بھی ویٹس ہے۔

    بیٹی نے جب رینڈی کو ایڈی کی معلومات فراہم کیں تو وہ یہ جان کر بے حد خوش ہوئے کہ ایڈی ویٹس ان کے سالوں سے بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔

    رینڈی نے انٹرنیٹ سے ایڈی کا  فون نمبر تلاش کر کے اسے پہلی فون کال کی اور انہیں بتایا کہ ہم دونوں بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔ اس کے بعد ان کی ملاقات بھی ہوئی۔

    دوسری جانب ایڈی ویٹس نے بچھڑے بھائی سے ملنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ ممکن نہیں، ایک بار جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو میں نے اپنے والد کو دیکھا۔ یہ ناقابل یقین تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے طویل عرصے سے بچھڑے بہن بھائی کے ساتھ غیر متوقع ملاقات نے مجھے اپنے خاندان کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا ہے۔

  • ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا‘ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا‘ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور،مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، لاہور، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کا درجہ حرارت کچھ یوں تھا۔ سبی50، لسبیلا 49، دادو، تربت، پسنی 48 ، جیوانی، اورماڑہ 47، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ روز پسنی میں ریکارڈ درجہ حرارت48 اور اورماڑہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے پسنی میں19 مئی 2002 میں47.0 اور اورماڑہ میں بھی 19 مئی 2002 کو 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہیگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ ڈویژن)، خیبرپختونخوا (پشاور، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔