Tag: weather forecast

  • ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان بھر میں موسم کے تیور نرالے ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے سردی کا پیغام سنا دیا ہے۔ ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں ہواوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار کڑاکے کا جاڑا پڑے گا۔ ادھر ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا اور کئی شہروں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ، استور اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • طوفان نیلوفر کا ہدف صرف بھارتی شہر گجرات ہے، ماہرِ موسمیات

    طوفان نیلوفر کا ہدف صرف بھارتی شہر گجرات ہے، ماہرِ موسمیات

    کراچی :چرچے اتنے ہوئے کہ نیلوفرنے رخ ہی بدل لیا، طوفان اب پاکستان کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا، تاہم جمعہ اور ہفتہ کو ملک کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوگی۔

    نیلوفر کا چرچہ اتنا ہوا کہ انتہائی شدید طوفان عام طوفان میں تبدیل ہوگیا، ماہرِ موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار میں مسلسل کمی نیلوفر کی شدت کو کم کررہی ہے، طوفان کا ہدف اب پاکستان نہیں صرف بھارتی شہر گجرات ہے۔

    طوفان کی شدت تو کم ہوگئی لیکن ملک بھرمیں موسلادھار بارش کے امکانات اب بھی بر قرار ہیں، جس کے پیشِ نظر آج کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو بھی سرگرمیاں ملتوی رکھنے اور کُھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

  • نیلوفرکی کراچی آمد کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

    نیلوفرکی کراچی آمد کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

    کراچی: نیلوفرطوفان کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا پے کہ کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان کے اثرات کراچی آنے سے پہلے کم ہوجائے گا۔

    نیلوفر کی شدت کم ہوگئی ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے چھ سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نیلوفر کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، طوفان بھارت کے شہر گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا اور کراچی تک پہنچنے سے پہلے ہی نیلوفر کی شدت میں کمی آئے گی۔

    ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار بھی کم ہوجائے گی، طوفان تو نہیں آئے گا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان میں بادل جم کر برسیں گے۔

    ماہر موسمیات کا کہنا یہ بھی ہے کہ طوفان کے باعث سمندری لہریں ساڑھے چار سے پانچ فٹ اونچی اٹھ سکتی ہیں۔

     طوفان نیلو فر نے تین ممالک میں ہلچل مچادی،  محکمہ موسمیات کے مطابق نیلوفر کے آثار پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج شام سے بارشیں شروع ہو سکتی ہے، بپھرتا طوفان نیلوفر چودہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے باعث کراچی کے ساحلی مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کر لیے گئے اورسمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، کراچی کے ماہی گیروں نے طوفان کے پیش نظر کشتیاں برتھ پر پہنچا دیں ۔

  • سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ سمندری طوفان  نیلوفراس وقت شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

     چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق عمان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی طوفان کا رخ تبدیل ہوجائے گا، سمندری طوفان ساحل سے ٹکرانے سے قبل اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے قدرے دور سے گذرے گا،یہ طوفان بھارتی گجرات میں جاکر ٹکرائے گا ، آئندہ دو روز میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اورسمندری طوفان سے ننگرپارکر، شورکوٹ، عمرکوٹ، چھاچھرو، سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارشیں ہونگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 اکتوبر کو طوفان کے اثرات بارش کی صورت میں کراچی میں ظاہرہوں گے ،بادلوں کا پھیلاؤ پچاس سے 70 کلومیٹر تک ہوگا، جو بارش کا سبب بنے گا۔

  • دو سے3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہیگی

    دو سے3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہیگی

    اسلام آباد:ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سےتین دن تک چاروں صوبوں میں گرمی کی لہر برقرار رہیگی۔

    ملک کے بیشتر مقامات پر شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کےدوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اوربلوچستان میں چند مقامات پرگرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو ، نوابشاہ اور سبی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہء موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے، آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہء موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں41ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، سکھر، دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج ریکارڈ کیے گئے ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد32، مری24، لاہور اور مظفرآباد35، کراچی33، گلگت32، پشاور 36، فیصل آباد35، کوئٹہ33، ملتان37، اسکردو 25 اور حیدرآباد میں 35درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت سمیت بالائی حصوں میں بارش ہوگی جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم رہیگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں گرمی میں مزید اضا فے کا خدشہ ہے۔ شدید گرمی نے شہریوں کا براحال کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ،اسلام آباد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت بالائی حصوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور سکھر میں بیالیس ڈگری ،سبی اور نوابشاہ میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔ ادھر دریائے چناب میں پنچند کے مقام سے گزرنے والے سیلابی ریلے میں مسلسل کمی کا امکان ہے۔

  • ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرمی بڑھے گی، تاہم کشمیراورگلگت بلتستان سمیت چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

     محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی کے مزید بڑھنے کی خبردے دی ہے، شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے، پریشان حال لوگوں کو شدت سے اَبر کرم برسنے کا انتظار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے بارش کا سندیسہ ہے۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،ڈی جی خان، نوکنڈی، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت سمیت بالائی حصوں میں بارش ہوگی جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور گوجرانوالہ سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران سندھ کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف رہے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے ہوگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • آئندہ24گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمۂ موسمیات

    آئندہ24گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمۂ موسمیات

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ روکنے سے دریائے چناب، راوی، ستلج اور دریائے سندھ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ سیلاب کے نچلے درجے سے کم ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز کے دوران صورتحال معمول پر آجائیگی۔

    ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر اور سبی میں چالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے اہم شہروں، اسلام آباد اکتیس،لاہور اور کراچی چوتیس ، پشاور چھتیس ، کوئٹہ تیتیس اور حیدرآباد میں چھتیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔