Tag: weather pleasant

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

    لاہور : شدید گرمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو سہانا بنادیا، شہری موسم کے مزے لینے نکل پڑے، آئندہ تین روز تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں گرمی اپنے عروج پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہراور اس کے مضافات میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جاری ہے، فیصل آباد میں رم جھم نے موسم خوشگوار کردیا۔

    اس کے علاوہ جڑانوالہ اور سرگودھا میں بھی ابر رحمت جم کر برسا، اس کے برعکس کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی پرانے ریکارڈ توڑ رہی ہے، بارش سے لاہور کا موسم خوشگوارہوا تو منچلے موسم انجوائے کرنے نکل پڑے، گرمی کازور ٹوٹا تو پرندے بھی چہچہا اٹھے۔

    فیصل آباد میں بھی رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا، جڑانوالہ ،سرگودھا میں بھی ابر رحمت جم کر برسا، صادق آباد میں تیز ہواؤں نے لیگی پنڈال اڑا دیا۔ پشاور میں بارش کے بعد تیز ہواؤں نے موسم سہانا بنادیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سورج کا مزاج بدستور گرم ہے۔ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ملک بھرمیں بارشیں، موسم خوشگوار، سندھ میں گرمی برقرار

    ملک بھرمیں بارشیں، موسم خوشگوار، سندھ میں گرمی برقرار

    کراچی/ کوئٹہ/ اسلام آباد / : ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، پہاڑی علاقوں میں خنکی کی لہر ہے، تاہم کراچی میں آج بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم سندھ میں موسم کی صورتحال اس کے بر عکس ہے۔

    ملک بھر میں بارشوں کی ایکسپریس چل پڑی ہے، نیا سسٹم ملک میں داخل ہوا تو کئی شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش نے شہریوں کو مسرور کردیا۔

    چمن، زیارت، چاغی، نوشکی اور گردونواح میں بادل کھل کر برسے، شمالی بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے باعث نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں متاثراور لینڈسلائیڈنگ کے باعث کالام کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    انتظامی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، دوسری جانب اسلام آباد ناروال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برکھارت چھاگئی اور موسم سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ پارہ چالیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، شہید بینظیرآباد، مٹھی، سکھر، حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں سورج کی تمازت برقرار ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کراچی میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی غائب

    کراچی میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی غائب

    کراچی : شہر قائد کے بیشترعلاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم کوخوشگوار بنادیا۔ بارش کے باعث درجنوں فیڈر ٹرپ ہوگئے، شہر کے بیشتر علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں باران رحمت کے باعث شہریوں کےچہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

    شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں بادل گرجے، بجلی چمکی ،برکھا برسی گلشن حدید، گڈاپ، کاٹھوڑ، رزاق آباد، گھگھرپھاٹک، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد،ایف بی ایریا، لیاقت آباد، گلشن اقبال اورسرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

    بارش شروع ہوتے ہی کےالیکٹرک کی نااہلی بھی سامنے آگئی ، شہر کے ایک سونو فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لیاقت آباد، ڈیفنس، بلدیہ، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی، دہلی کالونی اور دیگر علاقے بارش ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب گئے، شہر کے بیشتر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔


    مزید پڑھیں: بارش: دو دن میں نکاسی آب کا کام نہ ہوسکا، جگہ جگہ کیچڑ


    یاد رہے کہ کراچی میں بلدیاتی اداروں کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کو کئی دن گزرنے کے باوجود شہر کی اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کا کام نہیں کیا جاسکا، قیوم آباد سمیت دیگر علاقے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ترقیاتی کام نامکمل، بارشیں شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئیں


     شہری انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت کے باعث باران رحمت شہریوں کیلئے اذیت بن گئی، شہر کے بیشتر مقامات پر سیوریج کی لائنیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی گٹر اور نالے ابل پڑے تھے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

    لاہور : سخت گرمی میں روزہ گزارنے والوں پر قدرت مہربان ہوگئی، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی نے موسم خوشگوار کردیا۔

    بھر شدید گرمی کے بعد بادلوں کا تحفہ پنجاب کے مختلف شہروں میں برسات نے موسم خوشگوار کردیا، میانوالی میں شام ڈھلے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش نے حبس کا زور توڑ ڈالا، سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

    جہلم شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے، فیصل آباد اور لاہور میں پارہ چالیس سے اوپر جانے کے بعد تیز آندھی نے موسم خوشگوار کردیا میرپور آزاد کشمیر میں بھی موسم نے کروٹ لی اور تیزبارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم نہایت خوشگوار ہوگیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم شام میں بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج سوا نیزے پر رہے گا، لاہورسےحیدرآباد تک پارہ ہائی رہے گا، گرمی کی یہ لہر دو سے تین روز تک برقرار رہے گی جبکہ آزاد کشمیر اسلام آباد راولپنڈی اور مری سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔