Tag: Weather System

  • سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نیا وارننگ سسٹم

    سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نیا وارننگ سسٹم

    ریاض: سعودی عرب خراب موسم کے حوالے سے نئے وارننگ سسٹم کا اعلان کیا جائے گا، نئے وارننگ سسٹم کا اعلان اس قومی ورکشاپ کے دوران کیا جائے گا جس میں حکام اور ماہرین شرکت کریں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت اور سربراہ قومی مرکز برائے موسمیات انجینیئر عبد الرحمٰن الفضلی سعودی عرب میں خراب موسم کے حوالے سے نئے وارننگ سسٹم کا اعلان کریں گے۔

    انجینیئر عبدالرحمٰن الفضلی نئے وارننگ سسٹم کا اعلان اس قومی ورکشاپ کے دوران کریں گے جس کا اہتمام موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

    قومی ورکشاپ میں موسمی حالات سے نمٹنے پر مامور سرکاری ادارے شرکت کریں گے۔

    ورکشاپ دو روز تک جاری رہے گی، اس کے ایجنڈے پر پیشگی انتباہ کا نظام اور علاقائی خدمات و اقدامات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

    ورکشاپ کے دوران موسمی حالات سے پیدا ہونے والے مسائل اور خطرات سے مطلع کرنے کے لیے دنیا بھر میں رائج طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی اور اس حوالے سے مختلف ملکوں میں موجود قوانین اور قانون سازی پر بھی بات ہوگی۔

  • محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش کی نوید سنا دی

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش کی نوید سنا دی

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مکران، قلات ڈویژن مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،زوب، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئتہ میں مطلع ابر آلود رہے گا اور آج مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں سیلاب، سیکڑوں ہندو یاتری پھنس گئے، 2 ہلاک

    یاد رہے کہ  بلوچستان کے علاقے بولان سوکلیجی میں واقع مندر جانے والے ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے جبکہ ریلے میں بہنے والی دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ وزیرستان میں باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

    اطلاعات کے مطابق ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقام تک پہنچے جہاں بارشوں کے بعد اچانک سیلاب آگیا، پانی کے تیز بھاؤ میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے ایک یاتری کی ہے۔

  • اپنا الگ موسم رکھنے والے غار

    اپنا الگ موسم رکھنے والے غار

    غاروں کا اپنا ایک ماحولیاتی سسٹم ہوتا ہے جو زمین پر واقع دیگر مقامات سے کچھ مختلف ہوتا ہے، تاہم دنیا میں ایسے بھی غار موجود ہیں جن کا اپنا علیحدہ موسم ہوتا ہے۔

    ایسے ہی دو غار ار ونگ ڈونگ اور ہان سونگ ڈونگ بھی ہیں جن کا اپنا موسم ہے جبکہ ایک غار کے اندر دریا بھی بہتا ہے۔

    ان میں سے ار ونگ ڈونگ چین جبکہ ہان سانگ ڈونگ ویتنام میں واقع ہے۔

    ہانگ سان ڈونگ غار کے اندر ایک دریا موجود ہے، یہ غار 20 سے 50 سال قدیم ہے۔ یہ غار 150 میٹر گہرا ہے جبکہ اس کی لمبائی 9 کلومیٹر ہے۔

    دوسری جانب چین میں واقع ار ونگ ڈونگ کی گہرائی 441 میٹر جبکہ لمبائی 42 ہزار 139 میٹر ہے۔ ار وانگ ڈونگ غار میں جنگل بھی موجود ہیں۔

    کیا آپ ان غاروں کا دورہ کرنا چاہیں گے؟