Tag: weather update

  • ملک بھرمیں سردی کی شدت بڑھنے لگی

    ملک بھرمیں سردی کی شدت بڑھنے لگی

    اسلام آباد : ملک بھرمیں سردی کا آغاز ہوگیا ہے، محکمۂ موسمیات نے آئندہ ہفتے سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ملک بھرمیں سردی کی شدت بڑھنے لگی، بالائی علاقوں میں بھی ٹھنڈ دانت بجانے لگی، شہرِکراچی میں بھی سردی کی آنکھ مچولی جاری ہے، دن قدرے گرم اوررات میں ٹھنڈی ہوائیں سردیوں کی آمد کا پتہ دینے لگی ہیں۔

    آج ملک کے کئی شہروں میں مطلع صاف ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گالی گھٹائیں چھائی رہنے کا امکان ہے۔

    آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ ، قلات، گلگت، گوپس، چترال میں منفی دوجبکہ ہنزہ اوراستورمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک بھرمیں سردی نے رنگ جمالیا

    ملک بھرمیں سردی نے رنگ جمالیا

    کراچی : ملک بھرمیں سردی نے رنگ جمالیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بیشترشہروں میں سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

    ملک کے بیشتر شہروں میں سردی نے اپنے رنگ دکھانا شروع کردیئے ہیں، شمالی علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، کوئٹہ، قلات، کشمیر، گلگت بلتستان میں کڑاکے کی سردی کا آغاز ہوگیا، شہرِ قائد میں بھی کوئٹہ کی ہواؤں نے رُخ کرلیا ہے اور ہلکی ٹھنڈ نے کراچی والوں کوبھی لحاف اورگرم کپڑے نکالے پر مجبور کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور مالاکنڈ میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سردی کی شدت میں اضافہ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    سردی کی شدت میں اضافہ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کوئٹہ :بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، قلات میں منفی تین جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

    صوبائی دارالحکومت سمیت شمال مغربی بلوچستان کے مختلف علاقے گزشتہ دو روز سے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، یخ بستہ ہواﺅں سے بچنے کے لئے شہریوں نے گرم کپڑوں سویٹرز اور کوٹ پہننا شروع کردیئے ہیں جبکہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات قلات میں درجہ حرارت منفی تین جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • نومبر کے آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا، محکمہ موسمیات

    نومبر کے آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد:  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ نومبر کا آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا اور ملک بھر میں موسم سرما کی آمد ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ا اکتوبر کا اختتام اور نومبر کا آغاز کڑاکے کا جاڑا لائے گا، گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بادل برسنے کا بھی امکان ہے ۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کےمختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا اور شام ہوتے ہی تیزہوائیں سردیوں کی آمد کا پتہ دینگی۔