Tag: weather updates

  • آج کشمیر، گلگت سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    آج کشمیر، گلگت سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    مظفرآباد: آج کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث موسم سرد رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرات مٹھی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گذشتہ روز اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا تھا، جبکہ کئی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی تھی۔

    اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

    مذکورہ بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی تھیں، گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا تھا اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے

    ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کے بعد میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں ۔

    ملک کے بیشترعلاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں، بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پارہ مزید نیچے آگیا، ملک بھر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی گرم کپڑوں ، میوہ جات ، اورگرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔

    اسکرود میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد درجہ حرارت منفی سات ڈگری تک گرگیا جبکہ گلگت ، سوات،مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ۔

    دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

    کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

    کراچی: پہاڑی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم اپنے جوبن پر ہے، کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    کراچی میں چلی ٹھنٖڈا ہوا اور موسم خوشگوار ہوا، یخ بستہ ہواوں نے شہریوں کو گرم کپڑے پہنا دیئے ۔ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا،کوئٹہ اور قلات کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔

    تاہم کوئٹہ اور قلات سمیت کئی بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت میں مزید کمی آجائیگی، گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی ایک ڈگری رہا۔

  • ملک بھرمیں سردی نےاپنی جھلک دکھلا دی

    ملک بھرمیں سردی نےاپنی جھلک دکھلا دی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    موسم کے انداز جدا ہیں، دن میں سورج کی آگ اور رات میں ٹھنڈی ہوا چل جاتی ہے، بالائی علاقوں میں سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، کراچی کی راتیں بھی ٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار ہوگئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ آج گلگت بلتستان میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، آئندہ دو روزمیں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    ماہرین  کا کہنا ہے کہ نومبرکے آغازمیں دانت بجاتی سردی اپنا جلوہ دکھا دے گی۔

  • رواں ہفتےملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا

    رواں ہفتےملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اکتالیس ،اسلام آباد اکتیس ،پشاور بتیس،لاہورتینتیس اور کوئٹہ میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • آئندہ24گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمۂ موسمیات

    آئندہ24گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمۂ موسمیات

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ روکنے سے دریائے چناب، راوی، ستلج اور دریائے سندھ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ سیلاب کے نچلے درجے سے کم ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز کے دوران صورتحال معمول پر آجائیگی۔

    ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر اور سبی میں چالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے اہم شہروں، اسلام آباد اکتیس،لاہور اور کراچی چوتیس ، پشاور چھتیس ، کوئٹہ تیتیس اور حیدرآباد میں چھتیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔