Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • بھارت، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، متعدد افراد لاپتا

    بھارت، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، متعدد افراد لاپتا

    بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں (کلاؤڈ برسٹ) بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتا ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مون سون سیزن کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے سبب بیشتر ریاستوں میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں کلاؤڈ برسٹ بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے، سیلاب کے باعث متعدد گھر بھی پانی کی نذر ہوگئے۔

    کانگڑا کے ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور دیگر لاپتا افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے، متاثرین دھرم شالہ کے قریب ایک چھوٹے پن بجلی منصوبے میں کام کر رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق پنڈوہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دروازوں کو کھول دیا گیا ہے، جبکہ پاروتی ندی پر طوفانی بارش کی وجہ سے ایک پل بہہ جانے پر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، گجرات، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جھار کھنڈ میں شدید بارش کا اثر واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے، سیلاب نے پوری ریاست میں صورتحال خراب کردی ہے، تیز بارش کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب چکی ہیں۔

    زمین پر موسموں کا نظام نہایت پیچیدہ اور نازک ہوتا ہے، جانیے کیسے؟

    رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر اور گجرات میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے، ممبئی میں بھی یہی صورتحال ہے۔ کئی اضلاع میں سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوچکے ہیں۔

    بھارت کی ریاست گجرات میں بارش کی وجہ سے اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، احمد آباد، گاندھی نگر، نوساری سمیت کئی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

  • بارش کے دوران موٹر وے پر سفر کرنے والے یہ کام ہرگز نہ کریں، اہم ایڈوائزری جاری

    بارش کے دوران موٹر وے پر سفر کرنے والے یہ کام ہرگز نہ کریں، اہم ایڈوائزری جاری

    ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری ہونے کے بعد موٹر وے نے بھی دوران بارش مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    اس وقت پنجاب کے کئی اضلاع میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔ جس نے جل تھل کو ایک کر دیا ہے جب کہ مون سون کے تباہ کن اسپیل نے 7 قیمتی جانیں لے لی ہیں۔

    تیز بارش کے دوران ویسے تو اکثر سفر سے گریز کرتے ہیں مگر کچھ کسی مجبوری اور کچھ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سفر جاری رکھتے ہیں۔ ایسے میں سڑکوں پر پانی اور پھسلن سے حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

    موٹر وے پولیس نے بھی بارشوں کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں بارش کے دوران موٹر ویز پر سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگہی دی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے دوران بارش گاڑی ڈرائیو کرنے والے افراد اپنی گاڑی کی رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔

    موٹر وے پولیس نے خاص طور پر یہ انتباہ جاری کیا ہے کہ بارش کے دوران اچانک برک لگانے سے گریز کریں جب کہ پہاڑی علاقوں کی جانب سے سفر کرنے والے ڈرائیور زیادہ احتیاط برتیں۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    ایڈوائزری میں موسم برسات کے دوران گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھنے کی تاکید کے ساتھ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے آج سے یکم جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے جب کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-weather-today-first-moonsoon-spell/

  • طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

    طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

    لاہور : پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں میں کا الرٹ جاری کردیا ، جس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

    فیصل آباد، راولپنڈی سمیت کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے پیش نظر ڈی جی نے تمام ڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈی جی نے کہا کہ متعلقہ محکمے ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئے الرٹ رہیں، تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے، ریسکیو 1122 و دیگر ادارے مشینری و عملے سمیت تیار رہیں اور نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا اسپیل 1 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دہتے ہوئے کہا اربن فلڈنگ کے خطرےسےنمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں ، ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی ضروری ہے۔

    چیف سیکرٹری نے ہدایت کی نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فعال رکھا جائے۔

  • کراچی میں جمعہ سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں جمعہ سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: شہرِ قائد میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگا اس سسٹم کے زیر اثر شام میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ یعنی کل سے وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کیساتھ کراچی میں بارش متوقع ہے اور مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہرمیں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

     پنجاب کے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا، دریں اثنا، کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں بشمول آزاد جموں و کشمیر، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

    اسی طرح سندھ کے بیشتر علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی اس دوران موسم کے ایک جیسے رہنے کا امکان ہے۔

  • کل سے بارشوں  کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کل سے بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ، جس میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، ملک کے بیشتر علاقوں میں 20 سے 23 جون تک گرج چمک
    کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل اور بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد و دیگرشہروں میں بارش متوقع ہے۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سے 24جون تک سکھر، لاڑکانہ، دادو ،جیکب آباد میں تیز بارش اور آندھی کا خدشہ ہے۔

    بارشوں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، کسان بارشوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ناخوشگوار واقعے سےپیشگی نمٹنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش کے دوران بجلی کی تاروں،بوسیدہ عمارتوں ،سائن ،بل بورڈزسے دور رہے اور سیاح موسمی صورتحال ،سڑکوں کی بندش کے پیش نظر پہلے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

  • کراچی میں اس مہینے بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں اس مہینے بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی، آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ماہ جون بھی شدید گرم رہے گا اور جون کے مہینے میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد سے کم ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں درجۂ حرارت 47، سکھر میں 45، حیدر آباد میں 44 اور کراچی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور میں درجہ حرارت 41، پشاور میں 39، ملتان میں 43 جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-will-remain-hot-today/

  • آج سے 31 مئی تک موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

    آج سے 31 مئی تک موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ آج سے 31 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، اس لیے تیز آندھی، جھکڑ کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے کچھ بالائی، جنوب مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، تھر، مٹھی، اسلام کوٹ میں بارش ہو سکتی ہے۔

    دادو، جوہی، سیہون، نوابشاہ قاضی احمد، ہالہ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں دن کے وقت درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی تک رہنے کا امکان ہے، جو 50 ڈگری محسوس کیا جا سکے گا۔

  • کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

    کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

    کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور آج صبح سے شدید گرمی کا احساس ہورہا ہے شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا لیکن گرمی کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کراچی میں بھی ہیٹ ویو کی صورت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا لیکن گرمی کی شدت 44 سے 45 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    اس کے علاوہ آج سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    دوسری طرف موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا مطلع ابر آلود ہے اور ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے حبس کی کیفیت محسوس کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، مغربی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 30 فی صد ہے۔

     شہر قائد ہو جائے تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان


    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5 مئی سے شہر میں بادل برسیں گے، پیر کی شام کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اور بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

  • گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    لاہور : گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں آج گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہےگا۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 روزمیں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، گزشتہ شب آندھی،طوفان اوربارش سے2افرادجاں بحق،24زخمی ہوئے، طوفان کےباعث 9عمارتوں کوجزوی نقصان پہنچا۔

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے، انتظامیہ الرٹ رہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم جزوی ابرآلود، آندھی جھکڑاورگرج چمک سےبارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    خیبر پختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم جزوی ابرآلودموسم، آندھی اورچندمقامات پرژالہ باری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی اوروسطی اضلاع میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک سےبارش کا امکان ہے اورمتعددشہروں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

    سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، شامل میں بالائی و وسطی اضلاع میں بارش متوقع ہے ، سندھ میں سکھر،جیکب آباد، لاڑکانہ موسمی تبدیلیوں سےمتاثرہوسکتےہیں۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، ژوب، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں شام کوبارش اورآندھی کاامکان ہے جبکہ کشمیروگلگت بلتستان میں موسم جزوی ابرآلود اور ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔