Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • مک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    مک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں، اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، ڈی آئی خان میں دھند اور بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یارخان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاالدین میں اسموگ کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: کراچی میں آج موسم خشک، سرد جب کہ صبح اور رات میں خنکی رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جب کہ آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے، دوسری طرف کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر آ گیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوا ہے، سو سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے، دو سو سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے خطرناک ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں۔

    دوسری طرف مصنوعی بارش کے باعث لاہور میں اسموگ میں کمی آ گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایئر کوالٹی انڈیکس فہرست سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، لاہور فضائی آلودگی میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، اور ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • برطانیہ بھر میں زبردست طوفان کی وارننگ جاری

    برطانیہ بھر میں زبردست طوفان کی وارننگ جاری

    لندن: برطانوی محکمہ موسمیات نے ملک بھر ایگنس طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ آفس نے ایگنس طوفان کے سبب برطانیہ بھر میں سیلاب، بجلی منقطع ہونے اور درخت گرنے کے واقعات سے متعلق موسمی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا طوفان ایگنس برطانیہ میں پھیل رہا ہے، جس میں 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان کے سبب ’خطرناک حالات‘ سے بھی خبردار کر دیا گیا ہے۔

    میٹ آفس اور میٹ ایرین نے سفر میں خلل پڑنے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے، طوفان ایگنس اس موسم کا پہلا طوفان ہے جسے نام دیا گیا ہے، جمعرات کو اس کی وجہ سے ہوائیں بہت تیز ہو جائیں گی اور دوپہر تک اس کے شمالی آئرلینڈ پر لینڈ فال کرنے کی توقع ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان ایگنس نے آئرلینڈ کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، آج صبح کاؤنٹی کارک میں بجلی کی بندش، سیلاب اور درختوں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

  • ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    کراچی: ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مر طوب رہے گا، جب کہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختون خوا اور صوبہ پنجاب کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان اور سندھ کے بیش تر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

    آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

    کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، اور کوہاٹ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، پنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع اور سندھ کے بیشتر مقامات میں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  • کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شہر میں گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فی صد، رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے، اور ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں

    مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

    لورالائی، ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک سے بارش کی پیشگوئی

    آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فی صد ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

  • ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان

    ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہفتے کو ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، بالائی کے پی، بلوچستان، کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی کے پی، جی بی، کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    کے پی کے بیش تر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب، بعد از دوپہر میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کرم، بنوں، لکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔

    پنجاب کے بیش تر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات میں بھی گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

    ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ سندھ کے بیش تر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    اس دوران کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

  • محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی

    پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 20 سے 24 جون تک گرمی کی لہر کا امکان ہے، بعض حصوں میں دوپہر اور رات کےاوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بیش تر علاقوں میں منگل سے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دن کےاوقات میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، گرمی اور خشک موسمی حالات ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں۔

    ڈجی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نہ نکلیں۔

  • طوفان گزرنے کے بعد کراچی کا موسم کیسا ہے؟

    طوفان گزرنے کے بعد کراچی کا موسم کیسا ہے؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں طوفان بپر جوئے گزرنے کے بعد موسم پھر سے معمول پر آگیا، شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی میں صبح سویرے پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد اور رفتار 8 ناٹیکل مائل ہے، شہر میں ہوا شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہے۔