Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟

    بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے اکثر شہروں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ کچھ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ شہروں جیسے بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، اوتھل، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی اور نوکنڈی میں 41، جیوانی اور گوادر میں 36، قلات میں 33 اور زیارت میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان: کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    بحیرہ عرب میں طوفان: کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں، سمندری طوفان کے پیش نظر بدھ اور جمعرات کو تیز بارش کا امکان ہے، آج شہر کا درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، صبح کے 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے، گرمی کی شدت 45 سے 47 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

    طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندی طوفان آج شام اور کل صبح مشرق کی جانب ہوگا، طوفان بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

    طوفان کے پاکستان پر بھی اثرات ہوں گے، بدھ اور جمعرات کو کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔

  • بحیرہ عرب کے طوفان بیپر جوائے نے شدت اختیار کر لی

    بحیرہ عرب کے طوفان بیپر جوائے نے شدت اختیار کر لی

    کراچی: بحیرہ عرب کے طوفان بیپر جوائے نے شدت اختیار کر لی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بیپر جوائے طوفان اب تک بحیرہ عرب میں موجود ہے، اور اس نے اب شدت اختیار کر لی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ طوفان کی شدت گزشتہ 12 گھنٹے میں نوٹ کی گئی، بیپر جوائے طوفان شمال مغرب کی جانب رخ کر گیا ہے، سائیکلون کے باعث بیپر جوائے کے اطراف ہوا کا دباؤ 120 سے 140 کی رفتار سے ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اس وقت کراچی سے 1260 کلو میٹر دوری پر ہے، تاہم اس طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

    ادھر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور کراچی میں آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی تھی کہ یہ طوفان جمعرات کی صبح تک شدت اختیار کر جائے گا اور جمعہ کی شام تک انتہائی شدید سائیکلونک طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔

  • ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی

    ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی

    کراچی: کئی دن کی شدید گرم لہر کے بعد شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے، آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کراچی میں 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

  • مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    کراچی: مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان میں مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم داخل ہوگا، اس سسٹم کے تحت کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے بارشیں متوقع ہیں، جب کہ آج شہر کا موسم گرم رہے گا، اور دن میں مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حررات 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس

    سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی اور حبس

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث دن میں گرمی اور حبس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیش تر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر آباد اور گلگلت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مطلع صاف رہے گا۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • کوئٹہ میں بارش کا امکان

    کوئٹہ میں بارش کا امکان

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش جبکہ ہرنائی، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سبی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں 11، دالبندین میں 9، قلات میں 4، زیارت اور ژوب میں 3، 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 6، ژوب میں 3، دالبندین میں 2 اور قلات اور نوکنڈی میں 1، 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • موسم رنگ بدلنے لگا، درجہ حرارت معتدل ہونا شروع

    موسم رنگ بدلنے لگا، درجہ حرارت معتدل ہونا شروع

    کراچی: موسم رنگ بدلنے لگا ہے، درجہ حرارت معتدل ہونا شروع ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں ملک کے جنوبی علاقوں کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے۔

  • بدھ 8 فروری: موسم کا حال

    بدھ 8 فروری: موسم کا حال

    کراچی: ملک کے اکثر بڑے شہروں میں آج مطلع صاف رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ 8 فروری کو اسلام آباد، مری، اور مظفر آباد میں بادل جب کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔

    موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے، جب کہ بلوچستان اور کے پی میں بھی سردی میں کمی آ چکی ہے۔

  • امریکا میں کئی دہائیوں بعد ریکارڈ شدت کی سردی

    امریکا میں کئی دہائیوں بعد ریکارڈ شدت کی سردی

    واشنگٹن: امریکا میں کئی دہائیوں کی سب سے زیادہ ریکارڈ سردی نے لوگوں کو گھروں تک رہنے پر مجبور کردیا، نیو ہمپشائر میں درجہ حرارت منفی 103 ڈگری فارن ہائٹ تک پہنچ گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ روس، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی زبردست برف باری ہو رہی ہے۔

    امریکا میں تیز رفتار ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، نیو ہیمپشائر میں درجہ حرارت صفر سے بہت نیچے چلا گیا ہے۔ جمعہ کے روز یہاں درجہ حرارت مائنس 103 ڈگری فارن ہائٹ تک پہنچ گیا۔

    نیشنل ویدر سروس کے اندازوں کے مطابق جمعہ کی شام تک ماؤنٹ واشنگٹن میں درجہ حرارت مائنس 103 ڈگری فارن ہائٹ تک گر گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جمعہ سے پہلے امریکا میں صرف تین بار ہوا کا درجہ حرارت مائنس 100 ڈگری فارن ہائٹ درج کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ ماؤنٹ واشنگٹن پر موسم پہلے ہی اس ریکارڈ کو پار کر چکا تھا۔

    سنہ 1934 میں اس اسٹیشن پر اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت مائنس 47 ڈگری فارن ہائٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔