Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • کراچی والے ہوشیار! گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی والے ہوشیار! گرمی کا الرٹ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کا الرٹ جاری کردیا گیا، شہر میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کا الرٹ جاری کر دیا، شہر میں 25 سے 27 مارچ کے دوران شدید گرمی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس ہوگی۔

    شہر قائد میں 27 مارچ کے بعد گرمی میں کمی کا امکان ہے۔

  • کراچی میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، موسم خوشگوار

    کراچی میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، موسم خوشگوار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹھنڈی سمندری ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

  • سعودی عرب کے شہر میں یہ کیا ہوگیا؟

    سعودی عرب کے شہر میں یہ کیا ہوگیا؟

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں گرد و غبار کے شدید طوفان کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، حکام نے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض جمعے کو گرد و غبار کے شدید طوفان کی زد میں رہا، گرد و غبار کے طوفان سے دن میں رات کا گمان ہو رہا تھا۔

    سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو ریاض سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں، ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر کی پابندی اشد ضروری ہے، محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہیڈ لائٹس آن رکھنے اور احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

    موسمیات کے قومی مرکز میں وسطی علاقے کے ڈائریکٹر عائض البلوی کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز دن میں گرد و غبار کے طوفان کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ الشرقیہ اور ریاض میں ہوا کی رفتار ہر 20 منٹ میں 45 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کے روز سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی اور موسم بہار کے آخر تک درجہ حرارت بڑھنے لگے گا۔

    دوسری جانب محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہری اور مقیم غیر ملکی ویک اینڈ پر پکنک مقامات پر جانے سے گریز کریں، آئندہ چند دنوں تک خراب موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری، شام میں بارش کا امکان

    کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری، شام میں بارش کا امکان

    کراچی : کراچی میں رات بھر چلنے والی گردآلود ہواؤں کے بعد صبح کے وقت موسم سہانا ہو گیا، محکمہ موسمیات نے شام میں بوند باندی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میں مغربی سسٹم کی انٹری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، رات بھر تیزگرد آلود ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم ابرآلود رہے گا اور شام میں بوند اباندی متوقع ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے جبکہ 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہے۔

    جیکب آباد اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

    کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، دن کے اوقات میں شہریوں کو گرم موسم کا سامنا رہے گا۔

  • شہر قائد میں درجہ حرارت میں اضافہ

    شہر قائد میں درجہ حرارت میں اضافہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، رات سرد رہے گی، صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوگی البتہ دن کے وقت گرمی محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا مطلع صاف ہے، آج رات سرد رہے گی تاہم صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے، دن میں گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

  • کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ رات درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہلکی دھند ہے جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ ہے۔

    دن میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

    اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے، مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں 18 کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ گزشتہ رات درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری ہے۔

    جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پی آئی بی کالونی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی اور شہید ملت روڈ شامل ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی کا موسم تبدیل ہوا ہے۔

  • سعودی عرب: بدھ سے کیا ہوگا؟ اہم خبر

    سعودی عرب: بدھ سے کیا ہوگا؟ اہم خبر

    ریاض: سعودی عرب میں بدھ سے رواں ہفتے کے آخر تک بیشتر علاقوں میں کہیں دھند اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ سے اس ہفتے کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ سے مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ مشرقی ریجن، ریاض ریجن اور نجران ریجن میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کے مطابق خراب موسمی حالات کا دائرہ عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنز کے مشرقی مقامات تک پھیل جائے گا۔ رات اور صبح سویرے حدود شمالیہ اور الجوف ریجنز کے متعدد علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

  • سائبیریا کی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا

    سائبیریا کی ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چل پڑیں، آئندہ 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات سے سردی کی شدت بڑھ گئی، رات بھر خنکی چھائی رہی جس کے بعد 17 دسمبر کی صبح درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے، صبح اور شام میں چلنے والی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی رہے گا جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔