Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج 29 مئی 2020 بروز ہفتہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد اور مضافات میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نمی زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 ناٹیکل میل ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن میں گرم ہوائیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج (23 مئی 2021 بروز اتوار) گرم اور مرطوب رہے گا، صبح 10 بجے تک کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے، دن میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں گرم ہوائیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، دن میں ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

    شہر کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • کراچی والوں کے لیے قیامت خیز گرمی کا ایک اور دن

    کراچی والوں کے لیے قیامت خیز گرمی کا ایک اور دن

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج کے روز بھی قیامت خیز گرمی ہوگی، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، کل سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے 580 کلو میٹر دور ہے، شہرمیں سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ لو چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، طوفان کے باعث ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ماہی گیر 19 مئی تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں طوفان ڈپریشن کی صورت موجود ہے، پاکستان کے کسی حصے میں طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، صرف ضلع تھر پارکر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 مئی تک موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ پارا 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 66 فیصد ہے۔

    یاد رہے کہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440 کلومیٹر فاصلے پر ہے، ڈپریشن 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے، ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • سعودی عرب : آج کا موسم کیسا رہے گا؟ متعدد علاقوں میں بارش

    سعودی عرب : آج کا موسم کیسا رہے گا؟ متعدد علاقوں میں بارش

    ریاض : سعودی ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں دن میں گرمی رات میں سردی رہے گی، آج بارش کا بھی امکان ہے۔

    ماہر موسمیات عبد العزیز الحسینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مرحلہ وار اضافہ ہوتا رہے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج جمعہ کو دن کے وقت گرمی اور رات کو موسم سردی مائل ہوگا۔

    یہ کیفیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہوگی تاہم مغربی اور جنوبی بالائی علاقوں میں دن کے وقت موسم خوشگوار جبکہ رات کے وقت سرد ہوگا۔

    ماہر موسمیات نے بتایا کہ آج جمعہ کو متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں کے علاوہ الجوف، حائل، قصیم، باحہ، عسیر، مکہ کا مشرقی علاقہ، ریاض کا شمالی علاقہ اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا اور درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    اس وقت دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 13 ڈگری، پشاور میں 15 ڈگری جبکہ کوئٹہ میں 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سردی مزید بڑھ گئی

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سردی مزید بڑھ گئی

    کوئٹہ / چلاس : بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد روئی کے گالوں سے برف پوش وادیوں کا حسن مزید نکھرگیا، شمالی بلوچستان میں خشک سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

    ملک کے بالائی علاقے برف سے ڈھک گئے،سردی بڑھ گئی مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں برف کی چادربچھ گئی شانگلہ میں برفباری سے بشام سوات روڈ پرٹریفک معطل ہوگیا، گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بھی برف ہی برف اسکردو میں پارہ منفی7استورمیں منفی6تک گرگیا

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے، برفباری کے بعد پہاڑ برف سے ڈھک گئے اور راستے برف سے اٹ گئے، مانسہرہ میں ہرسو سفیدی نظر آرہی ہے، آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے ہر منظر دلکش بنادیا۔

    چاروں طرف بچھی سفید چادرسے قدرتی حسن نکھر گیا۔ وادی شانگلہ میں بھی کوہساروں نے آسمان سے گرتے روئی کے گالے اپنے دامن میں سمیٹ لئے، شدید برفباری سے بشام سوات روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

    دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔بابوسر ٹاپ پر رات سے اب تک 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت دیگر پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسکردو اور مضافات میں بھی موسم ابر آلود ہے جب کہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے جس کے بعد اسکردو کا درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نیلم آزاد کشمیر میں اٹھ مقام، گریس، کیل اور شاردہ میں برفباری ہوئی جب کہ کنڈل شاہی، باڑیاں اور جورا میں بارش جاری ہے۔

    اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی برف نے پہاڑوں اور راستوں کو ڈھانپ لیا ہے۔ اسکردو میں پارہ منفی سات، استور میں منفی چھ تک گرگیا۔ شمالی بلوچستان میں خشک سردی کی شدید لہربرقرار ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک،قلات اورزیارت میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں بدستور گرمی

    کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں بدستور گرمی

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب شہر کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، دوسری جانب گوادر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخواہ میں بھی موسم سرد رہے گا۔ پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں اس وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    صوبہ پنجاب میں موسم دن کے اوقات میں گرم جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا، لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں بھی موسم خشک رہے گا۔ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

  • کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت

    کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت

    کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مغربی علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صوبے کے جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہے گا، کراچی میں آج پارہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 26 اور خیبر پختوںخواہ کے دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

  • کراچی میں رات سے ہلکی بارش، مزید بوندا باندی کی پیش گوئی

    کراچی میں رات سے ہلکی بارش، مزید بوندا باندی کی پیش گوئی

    کراچی : شہر قائد میں رات گئے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 15اگست کے بعد پانچواں اسپیل بھی آنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، صفورا گوٹھ، ملیر کینٹ، لانڈھی اور یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت29.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ 15اگست کے بعد شہر میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد متوقع ہے، کراچی میں15اگست کے بعد تیزبارشوں کا قوی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا ناسب78فیصد اور رفتار26کلومیڑ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔