Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان

    آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہرقائد سمیت سندھ بھر میں بارش کی نوید سنا دی، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ کے علاوہ بھی ملک کے دیگرشہروں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔

    آج کراچی سمیت سندھ بھر میں اور کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں آج موسم سرد اور ابرآلود رہے گا‘ محکمہ موسمیات

    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے بادلوں کا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔

  • محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعے اور پیر کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور  برف باری کی پیش گوئی کر دی.

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اتوار تک بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.

    [bs-quote quote=”بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”محکمہ موسمیات”][/bs-quote]

    جمعہ اورہفتہ کو سندھ میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعہ سے پیر تک خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیرمیں تیز بارش ہوسکتی ہے.

    محکمہ موسمیاست کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرکے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے.

    بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہفتہ اور اتوار کو  مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آیندہ چند روز جاری رہے گا، کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری تک گر سکتا ہے.

  • ملک بھر میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    ملک بھر میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے پیر کی صبح تک ملک بھر میں مزید بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جمعرات کی رات سےاتوارکی صبح تک بلوچستان میں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ جمعے اور ہفتے کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی باران رحمت برسنے کا امکان ہے۔

    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اورکشمیر کے اکثرمقامات پربارش جبکہ پہاڑوں علاقوں میں برفباری کا امکان ہے اسی طرح جمعہ کی رات سے ہفتہ تک بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ہفتہ اور اتوارکو مالاکنڈ، ہزارہ بلیٹ،کشمیر میں لینڈسلائیڈ جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی اور نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی 27 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت

    مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ،حید رآباد، ٹھٹھہ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

    سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ 39، سیدوشریف 14 ، کاکول 09 ، پشاور (سٹی 08، ائیرپورٹ 06)، چراٹ 06،لوئر دیر، بالاکوٹ03 ،اپر دیر 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 13 اور کم سے کم 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    سندھ کے علاقے بدین میں 12، مٹھی تھرپارکر 06، ٹھٹھہ، ٹنڈو جام 01 ملی میٹر اسی طرح آزاد کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ 20 ،کوٹلی 12، گڑھی دوپٹہ 06 ، مظفر آباد میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں مری میں 11 اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    سب سے زیادہ درجہ حرارت کالام میں منفی 09 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح بگروٹ میں منفی 5، اسکردو، استور میں منفی 5، مالم جبہ، ہنزہ، میر کھائی میں منفی 4، پارہ چنار میں منفی 3، چترال اور درویس میں منفی 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

    کراچی / گلگت بلتستان / لاہور : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے اکثر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

    ملک بھر میں رخصت ہوتی ہوئی سردی جاتے جاتے اپنے رنگ دکھانے لگی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کالام، استور، مالم جبہ اور چترال میں موسم شدید سرد ہے۔

    اسکردو میں برفباری نے خوبصورت نظارے سجادیئے، سڑکیں برف کے نیچے چُھپ گئیں، اس کے علاوہ لوئر دیر میں برفباری اور بارش کے بعد بادلوں سے جھانکتی ہوئی سورج کی کرنیں اور ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سہانا اور دلکش بنا رہی ہیں۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم شدید سرد ہے، زیارت میں برفیلی ہوائوں نے شہریوں کی قلفی جمادی۔ دوسری جانب کراچی میں دھوپ چھاؤں کا کھیل بھی جاری ہے، سنہری دھوپ میں شہر کا حسن نکھر آیا۔

    اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا جس کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم کسی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے خنکی میں پھر اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں رواں سال جنوری میں کراچی میں موسلادھار بارش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا، مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں تھیں۔

    بعد ازاں محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کی تھی۔

    کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    گذشتہ ماہ بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌ کی زنگی اجیرن بن گئی تھی۔

    شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

    خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • گلگت بلتستان میں بارش جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    گلگت بلتستان میں بارش جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    اسلام آباد: آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

    آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت بگروٹ، قلات، زیارت منفی 06، کالام منفی05، مالم جبہ منفی04، گوپس منفی03، کوئٹہ، سکردو، میرکھانی، ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

    اس دوران کالام 05، مالم جبہ 04، چترال 1.2، دیر 1.0 اور سکردو میں 0.3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ہوئی، دیر (بالائی 20، زیریں 02)، مالم جبہ17، بشام، بنیر 16، کالام 10، میرکھانی، بالاکوٹ 09، پٹن 08، دروش 05، کاکول 04، چترال، پاراچنار 03، سیدو شریف 01 ریکارڈ کی گئی۔

    کشمیر کے علاقے چھتر کالاس 23، مظفر آباد 16،چکوٹھی 14، بندی عباسپور 12، ہجیرہ، پنجیرہ 11، راولاکوٹ 10، گڑھی دوپٹہ 06، برارکوٹ 01 ریکارڈ کی گئ۔ جبکہ پنجاب کے علاقے ناروال 09، مری 02 اور گلگت بلتستان سکردو 03 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • ملک میں جمعے سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا

    ملک میں جمعے سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا

    کراچی : آج اور کل ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 15 فروری کو ملک میں داخل ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق چار پانچ روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے 15اور16فروری کو مغرب کی جانب سے کم ہواوں کے دباو کا سلسلہ پاکستان داخل ہوگا جو بادل برسانے کا باعث بنے گا اورموسم دوبارہ سرد ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت:استور منفی 12، کالام، اسکردو منفی 11، بگروٹ منفی 08،گوپس منفی 06، مالم جبہ، ہنزہ، دیر، راولاکوٹ منفی 04،مری ، دروش،کاکول ،میر کھانی،منفی 03، چترال منفی 02، پارہ چنار،کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

    زرعی مشورے

    موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کسان حضرات سےگزارش ہے کہ مندرجہ ذیل مشوروں کو مدنظر رکھیں۔

    فصل ربیع خاص طور پر گندم اکثر زیریں اور وسطی علاقوں میں اپنے اہم مرحلوں میں داخل ہو چکی ہیں – لہذا کھیتوں میں نمودار ہو نیوالی جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنانیں اور حسب ضرورت آبپاشی کریں۔

    اپنی نرسریوں / سبزیوں وغیرہ کو شدید سردی / کورے وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔

  • محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات ہلکی بارش ہوگی، جو جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی۔

    ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج رات ہونے والی بارش جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی، اور کم ازکم درجہ حرارت 9سے10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے وسط میں ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے، آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا اور یہ سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں برقرار رہے گا، جبکہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارشیں اور بعض مقامات پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں ایک بار پھر بارش کا امکان

    کراچی میں ایک بار پھر بارش کا امکان

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والا نیا سسٹم کل سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات نےملک بھر میں کل سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم کل سے پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے بدھ سےجمعرات کے دوران کراچی ،لاہور، کوئٹہ، پشاور، اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹےمیں بوندا باندی کاامکان ہے، مغرب سےبارش برسانےوالےسسٹم کےباعث بونداباندی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈکیاگیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور ہوامیں نمی کا تناسب 28 فیصدہے جبکہ ہوا 3 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔

    دوسری جانب سوات، چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید برفباری کی توقع ہے ،اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتےکےوسط میں ملک میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے ، مغربی علاقوں میں آج رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، بدھ کومغربی ہواؤں کاسلسلہ مختلف علاقوں میں پھیل جائےگا اور یہ سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں برقراررہےگا،مغربی ہواؤں کےزیراثر بارشیں اوربعض مقامات پربرفباری متوقع ہے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ ہفتے کو رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا۔

  • ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

    ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

    اسلام آباد: ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سرد ہوائیں چلیں گی اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری رہے گا۔

    کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے۔

    صوبہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ لاہور میں دن بھر مطلع صاف رہے گا، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 2 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، کل سے صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب گلگت، اسکردو، مظفر آباد، چترال، دیر اور مری میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گلگت، اسکردو اور چترال میں آج ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کالام اور قلات میں منفی 11، اسکردو، مالم جبہ اور کوئٹہ میں منفی 08، بگروٹ اور گوپس میں منفی 07، استور میں منفی 06، چترال اور ہنزہ میں منفی 05 اور دالبندین میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح مری، دیر، پارہ چنار اور ایبٹ آباد میں منفی 03، میر کھانی اور گلگت میں منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔